الحمدللہ ! قرآن پاک روٹ ورڈ سرچ اور مترادف الفاظ کی سہولت پیش کر دی گئی ہے۔


مشكوة المصابيح کل احادیث (6294)
حدیث نمبر سے تلاش:

مشكوة المصابيح
كتاب الصلاة
كتاب الصلاة
--. آنکھ نہ کھلنے پر مواخذہ نہیں
حدیث نمبر: 604
وَعَنْ أَبِي قَتَادَةَ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: لَيْسَ فِي النَّوْمِ تَفْرِيطٌ إِنَّمَا التَّفْرِيطُ فِي الْيَقَظَةِ. فَإِذَا نَسِيَ أَحَدُكُمْ صَلَاةً أَوْ نَامَ عَنْهَا فَلْيُصَلِّهَا إِذَا ذَكَرَهَا فَإِنَّ اللَّهَ تَعَالَى قَالَ: (وَأَقِمِ الصَّلَاةَ لذكري) رَوَاهُ مُسلم
ابوقتادہ رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں، رسول اللہ صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم نے فرمایا: حالت نیند میں (نماز میں تاخیر ہو جانے پر) کوئی تقصیر و گناہ ن��یں، تقصیر تو محض حالت بیداری میں (نماز مؤخر کرنے میں) ہے، جب تم میں سے کوئی شخص نماز پڑھنا بھول جائے یا وہ اس وقت سو جائے تو جب اسے یاد آئے پڑھ لے۔ کیونکہ اللہ تعالیٰ نے فرمایا: مجھے یاد کرنے کے لیے نماز پڑھا کرو۔ رواہ مسلم۔ [مشكوة المصابيح/كتاب الصلاة/حدیث: 604]
تخریج الحدیث: ´تحقيق و تخريج: محدث العصر حافظ زبير على زئي رحمه الله` «رواه مسلم (311/ 681)»


قال الشيخ زبير على زئي: صحيح

--. تین کاموں میں دیر نہیں
حدیث نمبر: 605
عَنْ عَلِيٍّ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ: أَنَّ النَّبِيَّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ: «يَا عَلِيُّ ثَلَاثٌ لَا تُؤَخِّرْهَا الصَّلَاةُ إِذَا أَتَتْ وَالْجِنَازَةُ إِذَا حَضَرَتْ وَالْأَيِّمُ إِذَا وَجَدْتَ لَهَا كُفُؤًا» . رَوَاهُ التِّرْمِذِيّ
علی رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ نبی صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم نے فرمایا: علی! تین چیزوں میں تاخیر نہ کرنا، ایک نماز جب اس کا وقت آ جائے، جنازہ جب تیار ہو جائے اور بیوہ، مطلقہ اور کنواری خاتون (کے نکاح میں) جب تمہیں اس کا کفو مل جائے۔ حسن، رواہ الترمذی۔ [مشكوة المصابيح/كتاب الصلاة/حدیث: 605]
تخریج الحدیث: ´تحقيق و تخريج: محدث العصر حافظ زبير على زئي رحمه الله` «حسن، رواه الترمذي (171 و قال: حديث غريب حسن .)
٭ سعيد بن عبد الله: وثقه الإمام المعتدل العجلي (الذي کان يعدّ کأحمد و ابن معين) والجمھور و حديثه لا ينزل عن درجة الحسن . و حديث عمر بن علي عن أبيه صححه الحاکم و ابن جرير الطبري . (انظر اتحاف المھرة 585/11)»


قال الشيخ زبير على زئي: حسن

--. اول وقت میں نماز پڑھنا اللہ کی رضا ہے
حدیث نمبر: 606
وَعَنِ ابْنِ عُمَرَ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: «الْوَقْتُ الْأَوَّلُ مِنَ الصَّلَاةِ رِضْوَانُ اللَّهِ وَالْوَقْتُ الْآخَرُ عَفْوُ اللَّهِ» . رَوَاهُ التِّرْمِذِيّ
ابن عمر رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں، رسول اللہ صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم نے فرمایا: اول وقت نماز پڑھنا اللہ کی رضا مندی اور آخر وقت اللہ کے عفو درگزر کا باعث ہے۔ ضعیف۔ [مشكوة المصابيح/كتاب الصلاة/حدیث: 606]
تخریج الحدیث: ´تحقيق و تخريج: محدث العصر حافظ زبير على زئي رحمه الله` «إسناده ضعيف جدًا، رواه الترمذي (172)
٭ يعقوب بن الوليد المدني: متھم بالکذب، کذبه أحمد و غيره و حديث ابن عباس ضعيف جدًا، فيه نافع أبو ھرمز: متروک.»


قال الشيخ زبير على زئي: إسناده ضعيف جدًا

--. سب سے افضل عمل
حدیث نمبر: 607
وَعَن أم فَرْوَة قَالَتْ: سُئِلَ النَّبِيُّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: أَيُّ الْأَعْمَالِ أَفْضَلُ؟ قَالَ: «الصَّلَاةُ لِأَوَّلِ وَقْتِهَا» . رَوَاهُ أَحْمَدُ وَالتِّرْمِذِيُّ وَأَبُو دَاوُدَ وَقَالَ التِّرْمِذِيُّ: لَا يُرْوَى الْحَدِيثُ إِلَّا مِنْ حَدِيثِ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ عُمَرَ الْعُمَرِيِّ وَهُوَ لَيْسَ بِالْقَوِيِّ عِنْد أهل الحَدِيث
ام فروہ رضی اللہ عنہ بیان کرتی ہیں، نبی صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم سے افضل عمل کے بارے میں دریافت کیا گیا تو آپ صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم نے فرمایا: اول وقت میں نماز ادا کرنا۔ احمد، ترمذی، ابوداؤد۔ صحیح۔ امام ترمذی ؒ نے فرمایا: یہ حدیث صرف عبداللہ (بن حفص بن عاصم بن عمر بن خطاب مدنی) سے مروی ہے، اور وہ محدثین کے ہاں قوی نہیں۔ [مشكوة المصابيح/كتاب الصلاة/حدیث: 607]
تخریج الحدیث: ´تحقيق و تخريج: محدث العصر حافظ زبير على زئي رحمه الله` «صحيح، رواه أحمد (6/ 374، 375 ح 27644، 27645) والترمذي (170) و أبو داود (426)
٭ السند ضعيف و له شواھد صحيحة عند ابن خزيمة (327) وغيره .»


قال الشيخ زبير على زئي: صحيح

--. اول وقت میں نماز افضل ہے
حدیث نمبر: 608
وَعَنْ عَائِشَةَ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهَا قَالَتْ: مَا صَلَّى رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ صَلَاةً لِوَقْتِهَا الْآخِرِ مَرَّتَيْنِ حَتَّى قَبَضَهُ اللَّهُ تَعَالَى. رَوَاهُ التِّرْمِذِيّ
عائشہ رضی اللہ عنہ بیان کرتی ہیں، رسول اللہ صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم نے اپنی پوری زندگی میں صرف دو مرتبہ نماز کو آخر وقت میں پڑھا ہے۔ حسن، رواہ الترمذی۔ [مشكوة المصابيح/كتاب الصلاة/حدیث: 608]
تخریج الحدیث: ´تحقيق و تخريج: محدث العصر حافظ زبير على زئي رحمه الله` «حسن، رواه الترمذي (174 وقال: غريب وليس إسناده بمتصل .) [و وصله الحاکم (190/1) و صححه علٰي شرط الشيخين ووافقه الذهبي، وللحديث شواھد .] »


قال الشيخ زبير على زئي: حسن

--. نماز مغرب میں جلدی کرنا
حدیث نمبر: 609
وَعَنْ أَبِي أَيُّوبَ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: لَا تَزَالُ أُمَّتِي بِخَيْرٍ أَوْ قَالَ: عَلَى الْفِطْرَةِ مَا لَمْ يُؤَخِّرُوا الْمَغْرِبَ إِلَى أَنْ تَشْتَبِكَ النُّجُومُ. رَوَاهُ أَبُو دَاوُد
ابوایوب رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں، رسول اللہ صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم نے فرمایا: میری امت ہمیشہ خیرو بھلائی پر رہے گی۔ یا فرمایا: فطرت پر رہے گی، جب تک وہ ستارے ظاہر ہونے سے پہلے نماز مغرب پڑھتی رہے گی۔ حسن، رواہ ابوداؤد۔ [مشكوة المصابيح/كتاب الصلاة/حدیث: 609]
تخریج الحدیث: ´تحقيق و تخريج: محدث العصر حافظ زبير على زئي رحمه الله` «إسناده حسن، رواه أبو داود (418) [و صححه ابن خزيمة (339) والحاکم علٰي شرط مسلم (190/1، 191) ووافقه الذھبي .] »


قال الشيخ زبير على زئي: إسناده حسن

--. مغرب کی نماز کے لئے ستاروں کا انتظار نہیں کرنا چاہیے، بروایت دارمی
حدیث نمبر: 610
وَرَوَاهُ الدَّارمِيّ عَن الْعَبَّاس
دارمی نے اسے عباس رضی اللہ عنہ سے روایت کیا ہے۔ حسن۔ [مشكوة المصابيح/كتاب الصلاة/حدیث: 610]
تخریج الحدیث: ´تحقيق و تخريج: محدث العصر حافظ زبير على زئي رحمه الله` «حسن، رواه الدارمي (275/1ح 1213) [و ابن ماجه (689) و صححه ابن خزيمة (340) و الحديث حسنه البوصيري .] »


قال الشيخ زبير على زئي: حسن

--. نماز عشاء تاخیر سے ادا کرنا
حدیث نمبر: 611
وَعَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: «لَوْلَا أَن أشق على أمتِي لأمرتهم أَنْ يُؤَخِّرُوا الْعِشَاءَ إِلَى ثُلُثِ اللَّيْلِ أَوْ نصفه» . رَوَاهُ أَحْمد وَالتِّرْمِذِيّ وَابْن مَاجَه
ابوہریرہ رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں، رسول اللہ صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم نے فرمایا: اگر مجھے اپنی امت پر مشقت کا اندیشہ نہ ہوتا تو میں انہیں، نماز عشاءکو تہائی رات یا نصف شب تک مؤخر کرنے کا حکم فرماتا۔ صحیح، رواہ احمد و الترمذی و ابن ماجہ۔ [مشكوة المصابيح/كتاب الصلاة/حدیث: 611]
تخریج الحدیث: ´تحقيق و تخريج: محدث العصر حافظ زبير على زئي رحمه الله` «إسناده صحيح، رواه أحمد (250/2 ح 7406) والترمذي (167 وقال: حسن صحيح .) و ابن ماجه (691)»


قال الشيخ زبير على زئي: إسناده صحيح

--. نماز عشاء کو تاخیر کے ساتھ پڑھنے کا حکم
حدیث نمبر: 612
وَعَنْ مُعَاذِ بْنِ جَبَلٍ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: أَعْتِمُوا بِهَذِهِ الصَّلَاةِ فَإِنَّكُمْ قَدْ فُضِّلْتُمْ بِهَا عَلَى سَائِرِ الْأُمَمِ وَلَمْ تُصَلِّهَا أُمَّةٌ قَبْلَكُمْ. رَوَاهُ أَبُو دَاوُد
معاذ بن جبل رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں، رسول اللہ صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم نے فرمایا: اس نماز (یعنی عشاء) کو دیر سے پڑھو، کیونکہ اس کی وجہ سے تمہیں دیگر امتوں پر فضیلت دی گئی ہے، تم سے پہلے کسی امت نے یہ نماز نہیں پڑھی۔ صحیح، رواہ ابوداؤد۔ [مشكوة المصابيح/كتاب الصلاة/حدیث: 612]
تخریج الحدیث: ´تحقيق و تخريج: محدث العصر حافظ زبير على زئي رحمه الله` «إسناده صحيح، رواه أبو داود (421)»


قال الشيخ زبير على زئي: إسناده صحيح

--. عشاء کی نماز تیسری تاریخ کا چاند غروب ہونے کے وقت پڑھی جائے
حدیث نمبر: 613
وَعَن النُّعْمَان بن بشير قَالَ: أَنَا أَعْلَمُ بِوَقْتِ هَذِهِ الصَّلَاةِ صَلَاةِ الْعِشَاءِ الْآخِرَةِ: كَانَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يُصَلِّيهَا لِسُقُوطِ الْقَمَرِ لِثَالِثَةٍ. رَوَاهُ أَبُو دَاوُد والدارمي
نعمان بن بشیر رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں، میں اس نماز یعنی نماز عشاءکے وقت کے بارے میں خوب جانتا ہوں، رسول اللہ صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم تیسری رات کے چاند کے غروب ہونے کے وقت اسے پڑھا کرتے تھے۔ صحیح، رواہ ابوداؤد و الدارمی۔ [مشكوة المصابيح/كتاب الصلاة/حدیث: 613]
تخریج الحدیث: ´تحقيق و تخريج: محدث العصر حافظ زبير على زئي رحمه الله` «إسناده صحيح، رواه أبو داود (419) والدارمي (1/ 275 ح 1214) [والترمذي (165) والنسائي (1/ 264، 265 ح 530] »


قال الشيخ زبير على زئي: إسناده صحيح


Previous    1    2    3    4    5    6    7    8    9    Next