الحمدللہ ! قرآن پاک روٹ ورڈ سرچ اور مترادف الفاظ کی سہولت پیش کر دی گئی ہے۔


صحيفه همام بن منبه کل احادیث (139)
حدیث نمبر سے تلاش:

صحيفه همام بن منبه
متفرق
متفرق
41. سیدنا عیسیٰ علیہ السلام اور ایک چور کا واقعہ
حدیث نمبر: 41
قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: " رَأَى عِيسَى ابْنُ مَرْيَمَ رَجُلا يَسْرِقُ، فَقَالَ لَهُ عِيسَى: سَرَقْتَ؟ فَقَالَ: كَلا وَالَّذِي لا إِلَهَ إِلا هُوَ، فَقَالَ عِيسَى: آمَنْتُ بِاللَّهِ وَكَذَّبْتُ بَصَرِي"
اور رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: عیسیٰ علیہ السلام نے کسی شخص کو چوری کرتے ہوئے دیکھا (تو اسے کہنے لگے) کیا تو نے چوری کی ہے؟ اس پر اس شخص نے کہا ہرگز نہیں، مجھے اس ذات کی قسم جس کے سوا کوئی معبود برحق نہیں (میں نے چوری نہیں کی) چناچہ عیسیٰ علیہ السلام نے فرمایا: میں اللہ پر ایمان رکھتا ہوں اور (تیرے قسم کھانے کے سبب) میں اپنی آنکھوں کو جھوٹا قرار دیتا ہوں۔ [صحيفه همام بن منبه/متفرق/حدیث: 41]
تخریج الحدیث: «صحيح بخاري، كتاب أحاديث الأنبياء، باب قول الله ﴿وَاذْكُرْ فِيْ الْكِتٰبِ مَرْيَمَ﴾، رقم: 3444، حدثنا عبدالله بن محمد: حدثنا عبدالرزاق: أخبرنا معمر عن همام، عن أبى هريرة رضي الله عنه، عن النبى صلى الله عليه وسلم قال: .... - صحيح مسلم، كتاب الفضائل، باب فضائل عيسىٰ عليه السلام، رقم: 2368/146، حدثنا محمد بن رافع: حدثنا عبدالرزاق: حدثنا معمر عن همام بن منبه، قال: هذا ما حدثنا أبو هريرة عن رسول الله صلى الله عليه وسلم، فذكر أحاديث منها: وقال رسول الله صلى الله عليه وسلم .... - مسند أحمد: 53/16، رقم 42/8139 - شرح السنة: 99/13، باب الستر، وقال: هذا حديث متفق عليه.»

42. رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم کا دشمن پر رعب عطا ہوا تھا
حدیث نمبر: 42
قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: " نُصِرْتُ بِالرُّعْبِ، وَأُوتِيتُ جَوَامِعَ الْكَلِمِ"
رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا:بذریعہ رعب میری نصرت کی گئی ہے اور مجھے جامع کلمات عطا کیے گئے ہیں۔ [صحيفه همام بن منبه/متفرق/حدیث: 42]
تخریج الحدیث: «صحيح بخاري، كتاب الجهاد، باب قول النبى صلى الله عليه وسلم نصرت بالرعب مسيرة شهر، رقم: 2977 - صحيح مسلم، كتاب المساجد ومواضع الصلوٰة، رقم: 523/8، وحدثنا محمد بن رافع: حدثنا عبدالرزاق: حدثنا معمر عن همام بن منبه، قال: هذا ما حدثنا أبو هريرة عن رسول الله صلى الله عليه سلم .... - مسند أحمد: 50/16.»

43. رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم اللہ کے خزانچی ہیں
حدیث نمبر: 43
قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: " مَا أُوتِيكُمْ مِنْ شَيْءٍ وَلا أَمْنَعُكُمُوهُ، إِنْ أَنَا إِلا خَازِنٌ أَضَعُ حَيْثُ أُمِرْتُ"
اور رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا:میں ذاتی طور پر نہ تو تمہیں کوئی چیز عطاء کرتا ہوں اور نہ ہی کسی چیز سے تمہیں روکتا ہوں میں محض خازن ہوں، میں مال وہاں تصرف میں لاتا ہوں جہاں مجھے حکم دیا گیا ہے۔ [صحيفه همام بن منبه/متفرق/حدیث: 43]
تخریج الحدیث: «صحيح بخاري، كتاب فرض الخمس، باب قول الله تعالٰى ﴿فَأَنَّ لِلّٰهِ خُمُسَهُ وَلِلرَّسُوْلِ﴾، رقم: 3117 - سنن أبى داؤد، كتاب الخراج والإمارة، باب فيما يلزم الأمارة من أمر الرعيه والحجة عنهم، رقم: 2949، حدثنا سلمة بن شبيب: حدثنا عبدالرزاق: أخبرنا معمر عن همام بن منبه، قال: هذا ما حدثنا به أبو هريرة، قال: قال رسول الله صلى الله عليه وسلم .... - مسند أحمد: 53/16، رقم: 42/8140 - شرح السنة: 95/11، 96، باب حل الغنيمة لهذه الأمه.»

44. امام کی اقتداء ضروری ہے
حدیث نمبر: 44
قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ:" إِنَّمَا الإِمَامُ لِيُؤْتَمَّ بِهِ فَلا تَخْتَلِفُوا عَلَيْهِ، فَإِذَا كَبَّرَ فَكَبِّرُوا، وَإِذَا رَكَعَ فَارْكَعُوا، وَإِذَا قَالَ: سَمِعَ اللَّهُ لِمَنْ حَمِدَهُ، فَقُولُوا: اللَّهُمَّ رَبَّنَا لَكَ الْحَمْدُ، فَإِذَا سَجَدَ فَاسْجُدُوا، وَإِذَا صَلَّى جَالِسًا فَصَلُّوا جُلُوسًا أَجْمَعِينَ"
رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: امام اسی لیے ہوتا ہے کہ (نماز میں) اس کی اقتداء کی جائے، اس کی خلاف ورزی نہ کرو، چناچہ جب وہ اللہ اکبر کہے تو تم اللہ اکبر کہو جب وہ رکوع کرے تم بھی رکوع کرو۔ جب وہ سمع اللہ لمن حمدہ کہے تو تم (اس کے جواب میں) اللھم ربنا لک الحمد کہو، جب وہ سجدہ کرے تو تم بھی سجدہ کرو اور جب امام بیٹھ کر نماز پڑھے تو تم بھی بیٹھ کر نماز پڑھو۔ [صحيفه همام بن منبه/متفرق/حدیث: 44]
تخریج الحدیث: «صحيح بخاري: كتاب الأذان، باب إقامة الصف من تمام الصلوٰة، رقم: 722، حدثنا عبدالله بن محمد: حدثنا عبدالرزاق: أخبرنا معمر عن همام عن أبى هريرة عن النبى صلى الله عليه وسلم، أنه قال: .... - صحيح مسلم، كتاب الصلاة، باب ائتمام المأموم بالإمام، رقم: 931، حدثنا محمد بن رافع: حدثنا عبدالرزاق: حدثنا معمر عن همام بن منبه، عن أبى هريرة عن النبى صلى الله عليه وسلم بمثله.... - مسند أحمد: 55/16، رقم: 44/8141 - مصنف عبدالرزاق: 461/2، باب هل يؤم الرجل جالسًا - شرح السنة: 321/3، 322، باب إذا صلى الإمام قاعدًا، وقال: هذا حديث متفق على صحته.»

45. نماز میں صف بندی کا حکم
حدیث نمبر: 45
قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: " أَقِيمُوا الصَّفَّ فِي الصَّلاةِ، فَإِنَّ إِقَامَةَ الصَّفِّ مِنْ حُسْنِ الصَّلاةِ"
اور رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: نماز میں صف بندی کا خاص اہتمام کرو، کیونکہ نماز کا حسن صف بندی پر موقوف ہے۔ [صحيفه همام بن منبه/متفرق/حدیث: 45]
تخریج الحدیث: «صحيح بخاري، كتاب الأذان، باب إقامة الصف من تمام الصلوٰة، رقم: 722، حدثنا عبدالله بن محمد: حدثنا عبدالرزاق: أخبر معمر عن همام عن أبى هريرة عن النبى صلى الله عليه وسلم، أنه قال: .... - صحيح مسلم، كتاب الصلوٰة، باب تسوية الصفوف وإقامتها، رقم: 433/124، حدثنا محمد بن رافع: حدثنا معمر عن همام بن منبه، قال: هذا ما حدثنا أبو هريرة عن رسول الله صلى الله عليه وسلم، فذكر أحاديث منها: وقال رسول الله صلى الله عليه وسلم .... - مسند أحمد: 55/16، رقم: 45/8142 - مصنف عبدالرزاق: 44/2، باب الصفوف، اختلاف ألفاظ، أقيموا الصفوف .... إقامة الصفوف .... إلخ، رقم: 2424 - شرح السنة: 422/3 وقال: هذا حديث متفق على صحته.»

46. سیدنا آدم علیہ السلام اور موسیٰ علیہ اسلام کے درمیان مباحثہ
حدیث نمبر: 46
قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: " تَحَاجَّ آدَمُ وَمُوسَى، فَقَالَ لَهُ مُوسَى: أَنْتَ آدَمُ الَّذِي أَغْوَيْتَ النَّاسَ فَأَخْرَجْتَهُمْ مِنَ الْجَنَّةِ إِلَى الأَرْضِ؟ فَقَالَ لَهُ آدَمُ: أَنْتَ مُوسَى الَّذِي أَعْطَاهُ اللَّهُ عِلْمَ كُلِّ شَيْءٍ، وَاصْطَفَاهُ عَلَى النَّاسِ بِرِسَالَتِهِ؟ قَالَ: نَعَمْ، قَالَ: أَتَلُومُنِي عَلَى أَمْرٍ قَدْ كُتِبَ عَلَيَّ أَنْ أَفْعَلَ مِنْ قَبْلِ أَنْ أُخْلَقَ، فَحَجَّ آدَمُ مُوسَى"
رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ایک مرتبہ آدم اور موسیٰ علیہ السلام کے درمیان جھگڑا ہوا۔ موسیٰ علیہ السلام نے کہا: آپ وہ آدم ہو جنہوں نے لوگوں کو بہکایا اور انہیں جنت سے نکلوا کر زمین کی طرف بھیج دیا؟ آدم علیہ السلام نے کہا: آپ وہ موسیٰ ہو جسے اللہ تعالیٰ نے ہر چیز کا علم عطا کیا اور رسالت کے سبب دوسرے لوگوں پر فضیلت بخشی؟ موسیٰ علیہ السلام نے جواب دیا: ہاں! (میں وہی ہوں) اس پر آدم علیہ السلام نے کہا: آپ مجھے اس عمل پر ملامت کرتے ہو جسے اللہ تعالیٰ نے میری پیدائش سے قبل لکھ دیا تھا کہ ایسا کام کروں گا؟ اس طرح آدم علیہ السلام نے موسیٰ علیہ اسلام کو لاجواب کر دیا۔ [صحيفه همام بن منبه/متفرق/حدیث: 46]
تخریج الحدیث: «صحيح بخاري، كتاب الأحاديث الأنبياء، باب وفاة موسىٰ وذكره، رقم: 3409، وكتاب القدر، رقم: 6614، 7515، 4738، 4736 - صحيح مسلم، كتاب القدر، باب حجاج آدم وموسىٰ عليهما السلام، رقم: 2652/15، حدثنا ابن رافع: حدثنا عبدالرزاق: حدثنا معمر عن همام بن منبه عن أبى هريرة عن النبى صلى الله عليه وسلم .... - مسند أحمد، رقم: 8143 - مصنف عبدالرزاق، كتاب الجامع، باب القدر، رقم: 20068 - شرح السنة، باب الإيمان بالقدر: 125/1.»

47. سیدنا ایوب علیہ السلام پر سونے کی ٹڈیوں کی برکھا
حدیث نمبر: 47
قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: " بَيْنَمَا أَيُّوبُ يَغْتَسِلُ عُرْيَانًا، خَرَّ عَلَيْهِ رِجْلُ جَرَادٍ مِنْ ذَهَبٍ، فَجَعَلَ أَيُّوبُ يَحْثِي فِي ثَوْبِهِ، قَالَ: فَنَادَاهُ رَبُّهُ: يَا أَيُّوبُ، أَلَمْ أَكُنْ أَغْنَيْتُكَ عَمَّا تَرَى؟ قَالَ: بَلَى يَا رَبِّ، وَلَكِنْ لا غِنًى لِي عَنْ بَرَكَتِكَ"
رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ایک مرتبہ ایوب علیہ السلام (اپنے غسل خانہ میں) برہنہ غسل کر رہے تھے کہ (اچانک) ان پر سونے کی ٹڈیاں گرنے لگیں تو آپ علیہ السلام نے اسے اپنے کپڑوں میں سمیٹنا شروع کر دیا۔ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: اس پر ایوب علیہ السلام کو اس کے رب تعالیٰ نے آواز دی کہ اے ایوب! کیا ہم نے تمہیں اس چیز سے بے نیاز نہیں کیا، جسے تیری آنکھیں دیکھ رہی ہیں۔ انہوں نے عرض کیا: اے میرے پروردگار! کیوں نہیں؟ لیکن تیری برکت کے سوا مجھے کچھ کافی نہیں ہے۔ [صحيفه همام بن منبه/متفرق/حدیث: 47]
تخریج الحدیث: «صحيح بخاري، كتاب الغسل، باب من اغتسل عريانًا، رقم: 279، حدثنا إسحٰق بن نصر: حدثنا عبدالرزاق: عن معمر عن همام بن منبه عن أبى هريرة عن النبى صلى الله عليه وسلم قال ....، وكتاب الأنبياء، باب قول الله تعالٰى ﴿وَأَيُّوبَ إِذْ نَادَى رَبَّهُ أَنِّي مَسَّنِيَ الضُّرُّ﴾، رقم: 3391، حدثنا عبدالله بن محمد الجعفي ....، وكتاب التوحيد، باب قول الله تعالٰى ﴿يُرِيدُونَ أَنْ يُّبَدِّلُوا كَلَامَ اللَّهِ﴾، رقم: 7493، عن عبدالله بن محمد .... - مسند أحمد: 57/16، رقم: 47/8144 - شرح السنة: 706/8، باب الكسب وطلب الحلال، وقال: هذا حديث صحيح.»

48. سیدنا دواؤد علیہ السلام کا زبور پڑھنا اور اپنے ہاتھوں کی کمائی کھانا
حدیث نمبر: 48
قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: " خُفِّفَ عَلَى دَاوُدَ الْقُرْآنُ، فَكَانَ يَأْمُرُ بِدَوَابِّهِ تُسْرَجُ، فَكَانَ يَقْرَأُ الْقُرْآنَ مِنْ قَبْلِ أَنْ تُسْرَجَ دَابَّتُهُ، وَكَانَ لا يَأْكُلُ إِلا مِنْ عَمَلِ يَدِهِ"
رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: داؤد علیہ السلام پر زبور کی تلاوت مخفف (آسان و سہل) کر دی گئی۔ وہ اپنی سواری پر زین کسنے کا حکم دیتے اور سواری پر زین کسے جانے سے پہلے ہی (زبور) کی تلاوت مکمل فرما لیا کرتے اور آپ صرف ہاتھ کی کمائی سے کھاتے تھے۔ [صحيفه همام بن منبه/متفرق/حدیث: 48]
تخریج الحدیث: «صحيح بخاري، كتاب أحاديث الأنبياء، باب قوله تعالىٰ ﴿وَآتَيْنَا دَاوُودَ زَبُورًا﴾، رقم: 3417، حدثنا عبدالرزاق: أخبرنا معمر عن همام، عن أبى هريرة رضى الله عنه عن النبى صلى الله عليه وسلم قال: .... - مسند أحمد: 57/16، رقم: 49/8145 - شرح السنة: 6/8، باب الكسب وطلب الحلال.»

49. اچھا خواب نبوت کا چھیالیسواں حصہ ہے
حدیث نمبر: 49
قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: " رُؤْيَا الرَّجُلِ الصَّالِحِ جُزْءٌ مِنْ سِتَّةٍ وَأَرْبَعِينَ جُزْءًا مِنَ النُّبُوَّةِ"
رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا:صالح (صفت) آدمی کا خواب نبوت کا چھیالیسواں حصہ ہوتا ہے۔ [صحيفه همام بن منبه/متفرق/حدیث: 49]
تخریج الحدیث: «صحيح بخاري، كتاب التعبير، باب الرؤيا الصالحة جزء من ستة وأربعين جزءًا من النبوة، رقم: 6987، 6988، 6989 - صحيح مسلم، كتاب الرؤيا، رقم: 2263/8، حدثنا محمد بن رافع: حدثنا عبدالرزاق: حدثنا معمر عن همام بن منبه، عن أبى هريرة عن النبى صلى الله عليه وسلم .... - مسند أحمد: 58/16، رقم: 50/8186.»

50. کون کسے سلام کرے
حدیث نمبر: 50
قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: " يُسَلِّمُ الصَّغِيرُ عَلَى الْكَبِيرِ، وَالْمَارُّ عَلَى الْقَاعِدِ، وَالْقَلِيلُ عَلَى الْكَثِيرِ"
رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا:چھوٹا بڑے کو، راہ گیر بیٹھنے والے کو اور چھوٹی (جماعت) بڑی جماعت کو سلام کرے۔ [صحيفه همام بن منبه/متفرق/حدیث: 50]
تخریج الحدیث: «صحيح بخاري، كتاب الاستئذان، باب تسليم القليل على الكثير، رقم: 6231، حدثنا محمد بن مقاتل أبوالحسن: أخبرنا عبدالله: أخبرنا معمر عن همام بن منبه، عن أبى هريرة عن النبى صلى الله عليه وسلم .... - صحيح مسلم، كتاب السلام، باب تسليم الراكب على الماشي والقليل على الكثير، رقم: 5647 - سنن الترمذي، كتاب الاستئذان، باب ما جاء فى تسليم الراكب على الماشي، رقم: 2703 - مسند أحمد: 58/16، رقم: 51/8147 - مصنف عبدالرزاق: 388/5، كتاب الجامع، باب سلام القليل على الكثير - شرح السنة: 262/12، باب من الذي يبدأ بالسلام - سلسلة الصحيحة، رقم: 1145.»


Previous    1    2    3    4    5    6    7    8    9    Next