مولانا داود راز رحمه الله، فوائد و مسائل، تحت الحديث صحيح بخاري: 2364
2364. حضرت اسماء بنت ابی بکر ؓ سے روایت ہے کہ نبی ﷺ نے سورج گہن کی نماز پڑھائی تو فرمایا: ”دوزخ میرے قریب ہوئی یہاں تک کہ میں نے عرض کیا: اے میرے رب! میں بھی ان کے ساتھ ہوں اتنے میں ایک عورت دیکھائی دی۔۔۔ میں سمجھتی ہوں آپ نے فرمایا۔۔۔ بلی اس کو نوچ رہی تھی۔ آپ نے پوچھا: اس کا کیاماجراہے؟ جواب ملا کہ اس عورت نے بلی کو باندھ رکھا تھا یہاں تک کہ وہ بھوک سے مرگئی؟“ [صحيح بخاري، حديث نمبر:2364]
حدیث حاشیہ:
اس حدیث کو یہاں لانے کا مطلب یہ بھی ہے کہ کسی بھی جاندار کو باوجود قدرت اور آسانی کے اگر کوئی شخص کھانا پانی نہ دے اور وہ جاندار بھوک پیاس کی وجہ سے مر جائے تو اس شخص کے لیے یہ جرم دوزح میں جانے کا سبب بن سکتا ہے۔
إن ھذہ المرأة لما حبست هذہ الهرة إلی أن ماتت بالجوع و العطش فاستحقت هذہ العذاب فلو کانت سقیتها لم تغذب و من ههنا یعلم فضل سقي الماء و هو مطابق للترجمة۔
(عینی)
صحیح بخاری شرح از مولانا داود راز، حدیث/صفحہ نمبر: 2364