سیدنا سلمہ سے مروی ہے کہ ایک مرتبہ نبی صلی اللہ علیہ وسلم ایک ایسے گھر کے پاس سے گزرے جس کے صحن میں ایک مشکیزہ لٹکا ہوا تھا نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے ان لوگوں سے پینے کے لئے پانی مانگا تو وہ کہنے لگے کہ یہ مردہ جانور کی کھال ہے نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: دباغت کھال کی پاکیزگی ہو تی ہے۔ [مسند احمد/مسنَد المَكِّیِّینَ/حدیث: 15908]
حكم دارالسلام: مرفوعه صحيح لغيره، وهذا اسناد ضعيف لجهالة حال جون بن قتادة