الحمدللہ! صحيح ابن خزيمه پیش کر دی گئی ہے۔
كِتَاب الصَّوْمِ
کتاب: روزے کے مسائل کا بیان
25. بَابُ اغْتِسَالِ الصَّائِمِ:
25. باب: روزہ دار کا غسل کرنا جائز ہے۔
حَدَّثَنَا إِسْمَاعِيلُ، قَالَ: حَدَّثَنِي مَالِكٌ، عَنْ سُمَيٍّ مَوْلَى أَبِي بَكْرِ بنِ عَبْدِ الرَّحْمَنِ بنِ الحَارِثِ بْنِ هِشَامِ بْنِ المُغِيرَةِ، أَنَّهُ سَمِعَ بَكْرِ بْنَ عَبْدِ الرَّحْمَنِ:" كُنْتُ أَنَا وَأَبِي فَذَهَبْتُ مَعَهُ حَتَّى دَخَلْنَا عَلَى عَائِشَةَ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهَا، قَالَتْ: أَشْهَدُ عَلَى رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ إِنْ كَانَ لَيُصْبِحُ جُنُبًا مِنْ جِمَاعٍ، غَيْرِ احْتِلَامٍ، ثُمَّ يَصُومُهُ". ہم سے اسماعیل بن ابی اویس نے بیان کیا، کہا کہ مجھ سے امام مالک نے بیان کیا، ان سے ابوبکر بن عبدالرحمٰن بن حارث بن ہشام بن مغیرہ کے غلام سمی نے، انہوں نے ابوبکر بن عبدالرحمٰن سے سنا، انہوں نے بیان کیا کہ میرے باپ عبدالرحمٰن مجھے ساتھ لے کر عائشہ رضی اللہ عنہا کی خدمت میں حاضر ہوئے، عائشہ رضی اللہ عنہا نے کہا کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم صبح جنبی ہونے کی حالت میں کرتے احتلام کی وجہ سے نہیں بلکہ جماع کی وجہ سے! پھر آپ روزے سے رہتے (یعنی غسل فجر کی نماز سے پہلے سحری کا وقت نکل جانے کے بعد کرتے)۔ [صحيح البخاري/كِتَاب الصَّوْمِ/حدیث: 1931]
● صحيح البخاري | يصبح جنبا من جماع غير احتلام ثم يصومه |
● صحيح مسلم | يصبح جنبا من غير حلم ثم يصوم |
● صحيح مسلم | يصبح جنبا من جماع غير احتلام في رمضان ثم يصوم |
● جامع الترمذي | يدركه الفجر وهو جنب من أهله ثم يغتسل يصوم |
● سنن أبي داود | يصبح جنبا في رمضان من جماع غير احتلام ثم يصوم |
● المعجم الصغير للطبراني | يخرج إلى صلاة الغداة ورأسه يقطر من الغسل ، ثم يصبح صائما |
● المعجم الصغير للطبراني | يصبح جنبا من غير احتلام ، ثم يغتسل ، ويصوم |