قرآن مجيد

سورة الهمزة
اپنا مطلوبہ لفظ تلاش کیجئیے۔

نمبر آیات تفسیر

1
بڑی ہلاکت ہے ہر بہت طعنہ دینے والے، بہت عیب لگانے والے کے لیے۔

2
وہ جس نے مال جمع کیا اور اسے گن گن کر رکھا ۔

3
وہ گمان کرتا ہے کہ اس کا مال اسے ہمیشہ زندہ رکھے گا۔

4
ہرگز نہیں، یقینا وہ ضرور حُطمہ میں پھینکا جائے گا۔

5
اور تجھے کس چیز نے معلوم کروایا کہ وہ حطمہ کیا ہے؟

6
اللہ کی بھڑکائی ہوئی آگ ہے۔

7
وہ جو دلوں پر جھانکتی ہے ۔

8
یقینا وہ ان پر ( ہر طرف سے) بند کی ہوئی ہے ۔

9
لمبے لمبے ستونوں میں ۔