تفسیر احسن البیان

سورة المؤمنون
وَالَّذِينَ هُمْ لِلزَّكَاةِ فَاعِلُونَ[4]
جو زکوٰۃ ادا کرنے والے ہیں 1[4]
تفسیر احسن البیان
4-1اس سے مراد بعض کے نزدیک زکوٰۃ مفروضہ ہے، (جس کی تفصیلات یعنی اس کا نصاب اور زکوٰۃ کی شرع مدینہ میں بتلائی گئی تاہم) اس کا حکم مکہ میں ہی دے دیا گیا تھا اور بعض کے نزدیک ایسے افعال کا اختیار کرنا ہے، جس سے نفس اور اخلاق و کردار کی پاکیزگی ہو۔