رواة الحدیث

نتائج
نتیجہ مطلوبہ تلاش لفظ / الفاظ: بكر مضر القرشي 1940
کتاب/کتب میں: سنن نسائی
23 رزلٹ جن میں تمام الفاظ آئے ہیں۔
رواۃ الحدیث: عبد الله بن العباس القرشي ( 4883 ) ، عبد الرحمن بن وعلة السبئي ( 4512 ) ، مرثد بن عبد الله اليزني ( 7385 ) ، جعفر بن ربيعة القرشي ( 2148 ) ، بكر بن مضر القرشي ( 1940 ) ، إسحاق بن بكر القرشي ( 937 ) ، الربيع بن سليمان الازدي ( 1409 ) ، حدیث ۔۔۔ عبدالرحمٰن بن وعلہ کہتے ہیں کہ انہوں نے ابن عباس ؓ سے پوچھا : ہم لوگ مغرب کے علاقہ میں جہاد کو جا رہے ہیں ، وہاں کے لوگ بت پرست ہیں ، ان کے پاس مشکیں ہیں جن میں دودھ اور پانی ہوتا ہے ؟ ابن عباس ؓ نے کہا : دباغت کی ہوئی کھالیں پاک ہوتی ہیں ۔ عبدالرحمٰن بن وعلہ نے کہا : یہ آپ کا خیال ہے یا کوئی بات آپ نے رسول اللہ ﷺ سے سنی ہے ۔ انہوں نے کہا : بلکہ رسول اللہ ﷺ سے (سنی) ہے ۔
Terms matched: 4  -  Score: 500  -  3k
رواۃ الحدیث: حكيم بن حزام القرشي ( 2468 ) ، سعيد بن المسيب القرشي ( 3299 ) ، عروة بن الزبير الاسدي ( 5594 ) ، محمد بن شهاب الزهري ( 7272 ) ، عمرو بن الحارث الانصاري ( 6080 ) ، بكر بن مضر القرشي ( 1940 ) ، إسحاق بن بكر القرشي ( 937 ) ، الربيع بن سليمان الازدي ( 1409 ) ، حدیث ۔۔۔ حکیم بن حزام ؓ کہتے ہیں کہ میں نے رسول اللہ ﷺ سے مانگا تو آپ نے مجھے دیا ، میں نے پھر مانگا تو آپ نے پھر دیا ۔ پھر آپ نے فرمایا : ” اے حکیم ! یہ مال میٹھی چیز ہے ، جو شخص اسے نفس کی فیاضی کے ساتھ لے گا تو اس میں اسے برکت دی جائے گی ، اور جو شخص اسے حرص و طمع کے ساتھ لے گا تو اسے اس میں برکت نہیں دی جائے گی ۔ اور وہ اس شخص کی طرح ہو گا جو کھائے تو لیکن اس کا پیٹ نہ بھرے ۔ اور (جان لو) اوپر والا ہاتھ بہتر ہے نیچے والے سے “ ۔ میں نے کہا : اللہ کے رسول ! قسم ہے اس ذات کی جس نے آپ کو حق کے ساتھ بھیجا ہے آپ کے بعد اب کسی سے کچھ نہ لوں گا یہاں تک کہ دنیا سے رخصت ہو جاؤں ۔
Terms matched: 4  -  Score: 500  -  3k
رواۃ الحدیث: عائشة بنت ابي بكر الصديق ( 4049 ) ، عروة بن الزبير الاسدي ( 5594 ) ، عراك بن مالك الغفاري ( 5582 ) ، جعفر بن ربيعة القرشي ( 2148 ) ، بكر بن مضر القرشي ( 1940 ) ، إسحاق بن بكر القرشي ( 937 ) ، النضر بن عبد الجبار المرادي ( 1718 ) ، الربيع بن سليمان الازدي ( 1409 ) ، حدیث ۔۔۔ ام المؤمنین عائشہ ؓ کہتی ہیں کہ ابوالقعیس کے بھائی افلح (میرے پاس گھر میں آنے کی) اجازت مانگنے آئے ، میں نے کہا : میں جب تک خود نبی اکرم ﷺ سے اجازت نہ لے لوں انہیں اجازت نہ دوں گی ، تو جب نبی اکرم ﷺ تشریف لائے تو میں نے آپ سے بتایا کہ ابوالقعیس کے بھائی افلح آئے تھے اور اندر آنے کی اجازت مانگ رہے تھے ، تو میں نے انہیں اجازت نہیں دی ، آپ نے فرمایا : ” (نہیں) انہیں اجازت دے دو کیونکہ وہ تمہارے چچا ہیں “ ، میں نے کہا : مجھے تو ابوالقعیس کی بیوی نے دودھ پلایا ہے ، مرد نے نہیں پلایا ہے ۔ آپ نے فرمایا : ” (بھلے سے مرد نے نہیں پلایا ہے) تم انہیں آنے دو ، وہ تمہارے چچا ہیں “ ۔
Terms matched: 4  -  Score: 500  -  3k
رواۃ الحدیث: عائشة بنت ابي بكر الصديق ( 4049 ) ، عمرة بنت عبد الرحمن الانصارية ( 6058 ) ، ابو بكر بن عمرو الانصاري ( 133 ) ، يزيد بن الهاد الليثي ( 8452 ) ، بكر بن مضر القرشي ( 1940 ) ، إسحاق بن بكر القرشي ( 937 ) ، الربيع بن سليمان الازدي ( 1409 ) ، حدیث ۔۔۔ ام المؤمنین عائشہ ؓ کہتی ہیں کہ ام حبیبہ بنت جحش ؓ جو عبدالرحمٰن بن عوف ؓ کے عقد میں تھیں کو استحاضہ کا خون آتا تھا ، وہ پاک نہیں رہ پاتی تھیں ، تو رسول اللہ ﷺ سے ان کا معاملہ ذکر کیا گیا ، تو آپ ﷺ نے فرمایا : ” یہ حیض نہیں ہے ، بلکہ یہ رحم میں شیطان کی ایک ایڑ ہے ، تو اسے چاہیئے کہ اپنے حیض کو دیکھ لے جس میں وہ حائضہ ہوتی تھی (اور اسی کے بقدر) نماز چھوڑ دے ، پھر اس کے بعد جو دیکھے تو ہر نماز کے وقت غسل کرے “ ۔
Terms matched: 4  -  Score: 500  -  3k
رواۃ الحدیث: رملة بنت ابي سفيان الاموية ( 2955 ) ، ابو سفيان بن سعيد الثقفي ( 210 ) ، ابو سلمة بن عبد الرحمن الزهري ( 4903 ) ، محمد بن شهاب الزهري ( 7272 ) ، بكر بن سوادة الجذامي ( 1931 ) ، جعفر بن ربيعة القرشي ( 2148 ) ، بكر بن مضر القرشي ( 1940 ) ، إسحاق بن بكر القرشي ( 937 ) ، الربيع بن سليمان الازدي ( 1409 ) ، حدیث ۔۔۔ ابوسفیان بن سعید بن اخنس سے روایت ہے کہ ام المؤمنین ام حبیبہ ؓ نے ان سے کہا (جب انہوں نے ستو پیا) بھانجے ! وضو کر لو ، کیونکہ میں نے رسول اللہ ﷺ کو فرماتے سنا ہے : ” آگ کی پکی چیز (کھانے) سے وضو کرو “ ۔
Terms matched: 4  -  Score: 500  -  2k
رواۃ الحدیث: عائشة بنت ابي بكر الصديق ( 4049 ) ، عمرة بنت عبد الرحمن الانصارية ( 6058 ) ، ابو بكر بن عمرو الانصاري ( 133 ) ، يزيد بن الهاد الليثي ( 8452 ) ، بكر بن مضر القرشي ( 1940 ) ، إسحاق بن بكر القرشي ( 937 ) ، الربيع بن سليمان الازدي ( 1409 ) ، حدیث ۔۔۔ ام المؤمنین عائشہ ؓ سے روایت ہے کہ ام حبیبہ بنت جحش ؓ کو جو عبدالرحمٰن بن عوف ؓ کے عقد میں تھیں استحاضہ ہو گیا (جس سے) وہ پاک ہی نہیں رہ پاتی تھیں ، تو رسول اللہ ﷺ سے ان کا معاملہ ذکر کیا گیا ، تو آپ ﷺ نے فرمایا : ” یہ حیض کا خون نہیں ہے ، بلکہ وہ رحم میں (شیطان کی طرف سے) ایک ایڑ ہے تو وہ اپنے حیض کی مقدار کو جس میں اسے حیض آتا تھا یاد رکھے ، پھر اسی کے بقدر نماز چھوڑ دے ، پھر اس کے بعد جو دیکھے تو ہر نماز کے وقت غسل کرے “ ۔
Terms matched: 4  -  Score: 500  -  3k
رواۃ الحدیث: ابو هريرة الدوسي ( 4396 ) ، إبراهيم بن عبد الله الكناني ( 851 ) ، عمر بن عبد العزيز الاموي ( 5974 ) ، محمد بن شهاب الزهري ( 7272 ) ، بكر بن سوادة الجذامي ( 1931 ) ، جعفر بن ربيعة القرشي ( 2148 ) ، بكر بن مضر القرشي ( 1940 ) ، إسحاق بن بكر القرشي ( 937 ) ، الربيع بن سليمان الازدي ( 1409 ) ، حدیث ۔۔۔ عبداللہ بن ابراہیم بن قارظ کہتے ہیں کہ میں نے ابوہریرہ ؓ کو مسجد کی چھت پر وضو کرتے دیکھا ، تو انہوں نے کہا : میں نے پنیر کے کچھ ٹکڑے کھائے ہیں ، اسی وجہ سے میں نے وضو کیا ہے ، میں نے رسول اللہ ﷺ کو آگ کی پکی چیز (کھانے) سے وضو کا حکم دیتے سنا ہے ۔
Terms matched: 4  -  Score: 500  -  2k
رواۃ الحدیث: عائشة بنت ابي بكر الصديق ( 4049 ) ، عروة بن الزبير الاسدي ( 5594 ) ، محمد بن شهاب الزهري ( 7272 ) ، عمرو بن الحارث الانصاري ( 6080 ) ، بكر بن مضر القرشي ( 1940 ) ، إسحاق بن بكر القرشي ( 937 ) ، الربيع بن سليمان الازدي ( 1409 ) ، حدیث ۔۔۔ ام المؤمنین عائشہ ؓ سے روایت ہے کہ رسول اللہ ﷺ نے انہیں سونے کی پازیب پہنے دیکھا ، تو فرمایا : ” میں تمہیں اس سے بہتر چیز بتاتا ہوں ، تم اسے اتار دو اور چاندی کی پازیب بنا لو ، پھر انہیں زعفران سے رنگ کر پیلا کر لو ، یہ بہتر ہے “ ۔ ابوعبدالرحمٰن (نسائی) کہتے ہیں : یہ حدیث محفوظ نہیں ہے ۔ واللہ اعلم ۔
Terms matched: 4  -  Score: 448  -  2k
رواۃ الحدیث: عبد الله بن عمر العدوي ( 4967 ) ، عبد الله بن دينار القرشي ( 4797 ) ، يزيد بن الهاد الليثي ( 8452 ) ، بكر بن مضر القرشي ( 1940 ) ، إسحاق بن بكر القرشي ( 937 ) ، الربيع بن سليمان الازدي ( 1409 ) ، حدیث ۔۔۔ عبداللہ بن عمر ؓ سے روایت ہے کہ انہوں نے رسول اللہ ﷺ کو فرماتے ہوئے سنا : ” بیچنے اور خریدنے والے دونوں کے درمیان اس وقت تک بیع پوری نہیں ہوتی جب تک دونوں جدا نہ ہو جائیں ، سوائے بیع خیار کے “ ۔
Terms matched: 4  -  Score: 448  -  2k
رواۃ الحدیث: العباس بن عبد المطلب الهاشمي ( 4180 ) ، عامر بن سعد القرشي ( 4098 ) ، محمد بن إبراهيم القرشي ( 6796 ) ، يزيد بن الهاد الليثي ( 8452 ) ، بكر بن مضر القرشي ( 1940 ) ، قتيبة بن سعيد الثقفي ( 6460 ) ، حدیث ۔۔۔ عباس بن عبدالمطلب ؓ کہتے ہیں کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا : ” جب بندہ سجدہ کرتا ہے تو اس کے ساتوں اعضاء : اس کا چہرہ ، اس کے دونوں ہاتھ ، دونوں گھٹنے ، اور دونوں پیر بھی سجدہ کرتے ہیں “ ۔
Terms matched: 4  -  Score: 396  -  2k
رواۃ الحدیث: عبد الله بن عمر العدوي ( 4967 ) ، عبد الله بن عبد الله العدوي ( 4921 ) ، القاسم بن محمد التيمي ( 1598 ) ، يحيى بن سعيد الانصاري ( 8272 ) ، عمرو بن الحارث الانصاري ( 6080 ) ، بكر بن مضر القرشي ( 1940 ) ، إسحاق بن بكر القرشي ( 937 ) ، الربيع بن سليمان الازدي ( 1409 ) ، حدیث ۔۔۔ عبداللہ بن عمر ؓ کہتے ہیں کہ نماز کی سنت میں سے دائیں پیر کو کھڑا رکھنا ، اور اس کی انگلیوں کو قبلہ رخ رکھنا اور بائیں پیر پر بیٹھنا ہے ۔
Terms matched: 4  -  Score: 396  -  2k
رواۃ الحدیث: عمير بن سلمة الضمري ( 6232 ) ، عيسى بن طلحة القرشي ( 6313 ) ، محمد بن إبراهيم القرشي ( 6796 ) ، يزيد بن الهاد الليثي ( 8452 ) ، بكر بن مضر القرشي ( 1940 ) ، قتيبة بن سعيد الثقفي ( 6460 ) ، حدیث ۔۔۔ عمیر بن سلمہ ضمری ؓ کہتے ہیں کہ اس دوران جب کہ ہم نبی اکرم ﷺ کے ساتھ روحاء کے پتھروں میں چل رہے تھے اور لوگ احرام باندھے ہوئے تھے کہ اچانک ایک زخمی نیل گائے ملی ، رسول اللہ ﷺ نے فرمایا : ” اسے چھوڑ دو ممکن ہے اسے زخمی کرنے والا آئے “ ، اتنے میں قبیلہ بہز کا ایک شخص آیا ، اسی نے اس کو زخمی کیا تھا ، وہ بولا : اللہ کے رسول ! آپ اس نیل گائے کو لے لیجئے تو آپ نے ابوبکر ؓ کو حکم دیا کہ وہ اسے لوگوں میں بانٹ دیں ۔
Terms matched: 4  -  Score: 396  -  3k
رواۃ الحدیث: رملة بنت ابي سفيان الاموية ( 2955 ) ، محمد بن ابي سفيان القرشي ( 6243 ) ، عمرو بن اوس الطائي ( 6074 ) ، ابو إسحاق السبيعي ( 6155 ) ، محمد بن عجلان القرشي ( 7172 ) ، بكر بن مضر القرشي ( 1940 ) ، النضر بن عبد الجبار المرادي ( 1718 ) ، الربيع بن سليمان الازدي ( 1409 ) ، حدیث ۔۔۔ ام المؤمنین ام حبیبہ ؓ سے روایت ہے کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا : ” بارہ رکعتیں ہیں ، جو انہیں پڑھے گا ، اللہ تعالیٰ اس کے لیے جنت میں ایک گھر بنائے گا : چار رکعتیں ظہر سے پہلے ، دو رکعتیں ظہر کے بعد ، دو رکعتیں عصر سے پہلے ، دو رکعتیں مغرب کے بعد ، اور دو رکعتیں نماز فجر سے پہلے “ ۔
Terms matched: 4  -  Score: 391  -  3k
رواۃ الحدیث: ابو هريرة الدوسي ( 4396 ) ، عجلان مولى فاطمة ( 5570 ) ، محمد بن عجلان القرشي ( 7172 ) ، بكر بن مضر القرشي ( 1940 ) ، قتيبة بن سعيد الثقفي ( 6460 ) ، حدیث ۔۔۔ ابوہریرہ ؓ کہتے ہیں کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا : ” بہتر صدقہ وہ ہے جو مالداری کی برقراری اور دل کی بے نیازی کے ساتھ ہو ، اور اوپر والا ہاتھ بہتر ہے نیچے والے ہاتھ سے ۔ اور پہلے صدقہ انہیں دو جن کی کفالت و نگرانی تمہارے ذمہ ہے ۔
Terms matched: 4  -  Score: 344  -  2k
رواۃ الحدیث: سلمة بن الاكوع الاسلمي ( 3513 ) ، يزيد بن ابي عبيد الاسلمي ( 8376 ) ، بكير بن عبد الله القرشي ( 1951 ) ، عمرو بن الحارث الانصاري ( 6080 ) ، بكر بن مضر القرشي ( 1940 ) ، قتيبة بن سعيد الثقفي ( 6460 ) ، حدیث ۔۔۔ سلمہ بن الاکوع ؓ کہتے ہیں کہ جب آیت کریمہ : « وعلى الذين يطيقونہ فديۃ طعام مسكين » ” جو لوگ اس کی طاقت رکھتے ہوں (اور وہ روزہ نہ رکھنا چاہیں) تو ان کا فدیہ یہ ہے کہ کسی مسکین کو دو وقت کا کھانا کھلائیں “ (البقرہ : ۱۸۴) نازل ہوئی تو ہم میں سے جو شخص چاہتا کہ وہ افطار کرے (کھائے پئے) اور فدیہ دیدے (تو وہ ایسا کر لیتا) یہاں کہ اس کے بعد والی آیت نازل ہوئی تو اس نے اسے منسوخ کر دیا ۔
Terms matched: 4  -  Score: 344  -  3k
رواۃ الحدیث: ابو سعيد الخدري ( 3260 ) ، ابو سلمة بن عبد الرحمن الزهري ( 4903 ) ، محمد بن إبراهيم القرشي ( 6796 ) ، يزيد بن الهاد الليثي ( 8452 ) ، بكر بن مضر القرشي ( 1940 ) ، قتيبة بن سعيد الثقفي ( 6460 ) ، حدیث ۔۔۔ ابو سعید خدری ؓ کہتے ہیں کہ رسول اللہ ﷺ (رمضان کے) مہینہ کے بیچ کے دس دنوں میں اعتکاف کرتے تھے ، جب بیسویں رات گزر جاتی اور اکیسویں کا استقبال کرتے تو آپ اپنے گھر واپس آ جاتے ، اور وہ لوگ بھی واپس آ جاتے جو آپ کے ساتھ اعتکاف کرتے تھے ، پھر ایک مہینہ ایسا ہوا کہ آپ جس رات گھر واپس آ جاتے تھے اعتکاف ہی میں ٹھہرے رہے ، لوگوں کو خطبہ دیا ، اور انہیں حکم دیا جو اللہ نے چاہا ، پھر فرمایا : ” میں اس عشرہ میں اعتکاف کیا کرتا تھا پھر میرے جی میں آیا کہ میں ان آخری دس دنوں میں اعتکاف کروں ، تو جو شخص میرے ساتھ اعتکاف میں ہے تو وہ اپنے اعتکاف کی جگہ میں ٹھہرا رہے ، میں نے اس رات (لیلۃ القدر) کو دیکھا ، پھر وہ مجھے بھلا دی گئی ، تم اسے آخری دس دنوں کی طاق راتوں میں تلاش کرو ، اور میں نے اپنے آپ کو دیکھا کہ میں پانی اور مٹی میں سجدہ کر رہا ہوں “ ، ابو سعید خدری کہتے ہیں : اکیسویں رات کو بارش ہوئی تو مسجد رسول اللہ ﷺ کی نماز کی جگہ پر ٹپکنے لگی ، چنانچہ میں نے آپ کو دیکھا کہ آپ صبح کی نماز سے فارغ ہو کر لوٹ رہے ہیں ، اور آپ کا چہرہ مٹی اور پانی سے تر تھا ۔
Terms matched: 4  -  Score: 344  -  5k
رواۃ الحدیث: رفاعة بن رافع الزرقي ( 2942 ) ، يحيى بن خلاد الانصاري ( 8256 ) ، علي بن يحيى الانصاري ( 5827 ) ، محمد بن عجلان القرشي ( 7172 ) ، بكر بن مضر القرشي ( 1940 ) ، قتيبة بن سعيد الثقفي ( 6460 ) ، حدیث ۔۔۔ رفاعہ بن رافع ؓ کہتے ہیں کہ ہم رسول اللہ ﷺ کے ساتھ تھے کہ ایک شخص مسجد میں داخل ہوا ، اور اس نے نماز پڑھی ، رسول اللہ ﷺ اسے دیکھ رہے تھے لیکن وہ جان نہیں رہا تھا ، وہ نماز سے فارغ ہوا ، تو رسول اللہ ﷺ کے پاس آیا ، اور آپ کو سلام کیا ، تو آپ نے سلام کا جواب دیا ، پھر آپ ﷺ نے فرمایا : ” جاؤ تم پھر سے نماز پڑھو کیونکہ تم نے نماز نہیں پڑھی “ ، میں نہیں جان سکا کہ اس نے دوسری بار میں یا تیسری بار میں کہا کہ قسم ہے اس ذات کی جس نے آپ پر قرآن نازل کیا ہے ، میں اپنی کوشش کر چکا ، آپ مجھے نماز پڑھنا سکھا دیں ، اور پڑھ کر دکھا دیں کہ کیسے پڑھوں ، آپ ﷺ نے فرمایا : ” جب تم نماز کا ارادہ کرو تو وضو کرو اور اچھی طرح وضو کرو ، پھر قبلہ رخ کھڑے ہو ، پھر اللہ اکبر کہو ، پھر قرأت کرو ، پھر رکوع کرو یہاں تک کہ تم رکوع کی حالت میں مطمئن ہو جاؤ ، پھر اٹھو یہاں تک کہ سیدھے کھڑے ہو جاؤ ، پھر سجدہ کرو یہاں تک کہ سجدہ کی حالت میں مطمئن ہو جاؤ ، پھر اپنا سر اٹھاؤ یہاں تک کہ اطمینان سے بیٹھ جاؤ ، پھر سجدہ کرو یہاں تک کہ سجدہ کی حالت میں مطمئن ہو جاؤ ، جب تم ایسا کرو گے تو اپنی نماز پوری کر لو گے ، اور اس میں جو کمی کرو گے تو اپنی نماز ہی میں کمی کرو گے “ ۔
Terms matched: 4  -  Score: 344  -  5k
رواۃ الحدیث: جابر بن عبد الله الانصاري ( 2069 ) ، محمد بن عبد الرحمن القرشي ( 7064 ) ، عمارة بن غزية الانصاري ( 5887 ) ، بكر بن مضر القرشي ( 1940 ) ، قتيبة بن سعيد الثقفي ( 6460 ) ، حدیث ۔۔۔ جابر بن عبداللہ ؓ سے روایت ہے کہ رسول اللہ ﷺ نے کچھ لوگوں کو ایک شخص کو گھیرے ہوئے دیکھا ، تو آپ ﷺ نے پوچھا : (کیا بات ہے ؟ کیوں لوگ اکٹھا ہیں ؟) تو لوگوں نے کہا : ایک شخص ہے جسے روزہ نے نڈھال کر دیا ہے ، تو آپ نے فرمایا : ” سفر میں روزہ رکھنا نیکی و تقویٰ نہیں ہے “ ۔
Terms matched: 4  -  Score: 344  -  2k
رواۃ الحدیث: عبد الله بن مالك بن بحينة ( 5038 ) ، عبد الرحمن بن هرمز الاعرج ( 4506 ) ، جعفر بن ربيعة القرشي ( 2148 ) ، بكر بن مضر القرشي ( 1940 ) ، قتيبة بن سعيد الثقفي ( 6460 ) ، حدیث ۔۔۔ عبداللہ بن مالک ابن بحینہ ؓ سے روایت ہے کہ رسول اللہ ﷺ جب نماز پڑھتے تو اپنے دونوں ہاتھوں کے بیچ کشادگی رکھتے ، یہاں تک کہ آپ کے بغل کی سفیدی ظاہر ہو جاتی ۔
Terms matched: 4  -  Score: 344  -  2k
رواۃ الحدیث: ابو هريرة الدوسي ( 4396 ) ، ابو سلمة بن عبد الرحمن الزهري ( 4903 ) ، محمد بن إبراهيم القرشي ( 6796 ) ، يزيد بن الهاد الليثي ( 8452 ) ، بكر بن مضر القرشي ( 1940 ) ، قتيبة بن سعيد الثقفي ( 6460 ) ، حدیث ۔۔۔ ابوہریرہ ؓ کہتے ہیں کہ میں طور پہاڑی پر آیا تو وہاں مجھے کعب (کعب احبار) ؓ ملے تو میں اور وہ دونوں ایک دن تک ساتھ رہے ، میں ان سے رسول اللہ ﷺ کی حدیثیں بیان کرتا تھا ، اور وہ مجھ سے تورات کی باتیں بیان کرتے تھے ، میں نے ان سے کہا : رسول اللہ ﷺ نے فرمایا ہے : ” بہترین دن جس میں سورج نکلا جمعہ کا دن ہے ، اسی میں آدم پیدا کئے گئے ، اسی میں (دنیا میں) اتارے گئے ، اسی میں ان کی توبہ قبول کی گئی ، اسی میں ان کی روح نکالی گئی ، اور اسی دن قیامت قائم ہو گی ، زمین پر رہنے والی کوئی مخلوق ایسی نہیں ہے جو جمعہ کے دن قیامت کے ڈر سے صبح کو سورج نکلنے تک کان نہ لگائے رہے ، سوائے ابن آدم کے ، اور اس دن میں ایک گھڑی ایسی ہے کہ کسی مومن کو یہ گھڑی مل جائے اور نماز کی حالت میں ہو اور وہ اللہ سے اس ساعت میں کچھ مانگے تو وہ اسے ضرور دے گا “ ، کعب نے کہا : یہ ہر سال میں ایک دن ہے ، میں نے کہا : نہیں ، بلکہ یہ گھڑی ہر جمعہ میں ہوتی ہے ، تو کعب نے تورات پڑھ کر دیکھا تو کہنے لگے : رسول اللہ ﷺ نے سچ فرمایا ہے ، یہ ہر جمعہ میں ہے ۔ پھر میں (وہاں سے) نکلا ، تو میری ملاقات بصرہ بن ابی بصرہ غفاری ؓ سے ہوئی ، تو انہوں نے پوچھا : آپ کہاں سے آ رہے ہیں ؟ میں نے کہا : طور سے ، انہوں نے کہا : کاش کہ میں آپ سے وہاں جانے سے پہلے ملا ہوتا ، تو آپ وہاں نہ جاتے ، میں نے ان سے کہا : کیوں ؟ میں نے رسول اللہ ﷺ کو سنا ، آپ فرما رہے تھے : ” سواریاں استعمال نہ کی جائیں یعنی سفر نہ کیا جائے مگر تین مسجدوں کی طرف : ایک مسجد الحرام کی طرف ، دوسری میری مسجد یعنی مسجد نبوی کی طرف ، اور تیسری مسجد بیت المقدس کی طرف ۔ پھر میں عبداللہ بن سلام ؓ سے ملا تو میں نے کہا : کاش آپ نے مجھے دیکھا ہوتا ، میں طور گیا تو میری ملاقات کعب سے ہوئی ، پھر میں اور وہ دونوں پورے دن ساتھ رہے ، میں ان سے رسول اللہ ﷺ کی حدیثیں بیان کرتا تھا ، اور وہ مجھ سے تورات کی باتیں بیان کرتے تھے ، میں نے ان سے کہا : رسول اللہ ﷺ نے فرمایا : ” دنوں میں بہترین دن جمعہ کا دن ہے جس میں سورج نکلا ، اسی میں آدم پیدا کئے گئے ، اسی میں دنیا...
Terms matched: 4  -  Score: 344  -  11k
رواۃ الحدیث: عقبة بن عامر الجهني ( 5672 ) ، مرثد بن عبد الله اليزني ( 7385 ) ، يزيد بن قيس الازدي ( 8366 ) ، عمرو بن الحارث الانصاري ( 6080 ) ، بكر بن مضر القرشي ( 1940 ) ، عبد الرحمن بن القاسم العتقي ( 4311 ) ، سعيد بن تليد الرعيني ( 3386 ) ، علي بن عثمان النفيلي ( 5797 ) ، حدیث ۔۔۔ ابوالخیر کہتے ہیں کہ ابوتمیم جیشانی مغرب سے پہلے دو رکعت پڑھنے کے لیے کھڑے ہوئے ، تو میں نے عقبہ بن عامر ؓ سے کہا : انہیں دیکھئیے ! یہ کون سی نماز پڑھ رہے ہیں ؟ تو وہ ان کی طرف متوجہ ہوئے اور دیکھ کر بولے : یہ وہی نماز ہے جسے ہم رسول اللہ ﷺ کے زمانہ میں پڑھا کرتے تھے ۔
Terms matched: 4  -  Score: 292  -  2k
رواۃ الحدیث: سهل بن سعد الساعدي ( 3672 ) ، يحيى بن ميمون القاضي ( 8344 ) ، عياش بن عقبة الحضرمي ( 6276 ) ، بكر بن مضر القرشي ( 1940 ) ، قتيبة بن سعيد الثقفي ( 6460 ) ، حدیث ۔۔۔ سہل ساعدی ؓ کہتے ہیں کہ میں نے رسول اللہ ﷺ کو فرماتے سنا ہے : ” جو شخص مسجد میں نماز کا انتظار کرتا ہے ، وہ نماز ہی میں رہتا ہے “ ۔
Terms matched: 4  -  Score: 292  -  2k
رواۃ الحدیث: ابو سعيد الخدري ( 3260 ) ، عبد الله بن خباب الانصاري ( 22144 ) ، يزيد بن الهاد الليثي ( 8452 ) ، بكر بن مضر القرشي ( 1940 ) ، قتيبة بن سعيد الثقفي ( 6460 ) ، حدیث ۔۔۔ ابو سعید خدری ؓ کہتے ہیں کہ ہم نے عرض کیا : اللہ کے رسول ! آپ پر سلام بھیجنے کا طریقہ تو ہم جان چکے ہیں ، پر مگر آپ پر صلاۃ (درود و رحمت) کیسے بھیجیں ؟ آپ ﷺ نے فرمایا : ” اس طرح کہو : « اللہم صل على محمد عبدك ورسولك كما صليت على إبراہيم وبارك على محمد وآل محمد كما باركت على إبراہيم » ” اے اللہ ! درود و رحمت بھیج اپنے بندے اور رسول محمد پر جس طرح تو نے ابراہیم پر بھیجا ہے ، اور برکتیں نازل فرما محمد اور آل محمد پر ویسے ہی جیسے تو نے ابراہیم پر نازل فرمائی ہیں “ ۔
Terms matched: 4  -  Score: 292  -  3k


Search took 0.528 seconds