علوم الحديث عند الامام مسلم

علوم الحديث عند الامام مسلم

الشیخ ابراہیم بن بشیر الحسینوی
قیمت (Price): Rs 2,200
اللہ کی توفیق سے ہمارا ایک مبارک سلسلہ کبار سلف محدثین کی کتب سے علوم حدیث کی منتشر بحوث کو جمع کرنا بھی ہے۔
اس سلسلہ کی یہ ہماری چوتھی کتاب ہے۔
1-علوم الحدیث عند البخاری
2- اختصار علوم الحدیث عند الخطیب
3-علوم الحدیث عند ابن عساکر یہ مطبوع ہیں۔
4-علوم الحدیث عند مسلم یہ جو آپ کے ہاتھوں میں ہے ۔
اس میں ہم نے امام مسلم بن حجاج القشیری رحمہ اللہ کی تمام متداول کتب سے علوم حدیث کی منتشر بحوث کو ایک احسن اور آسان ترتیب کے ساتھ اس نیت کے ساتھ جمع کردیا ہے کہ :
1-ممکن ہے طلبہ علوم نبوت اس عظیم اور جلیل القدر امام کے علوم حدیث سے کما حقہ مستفید ہو سکیں۔
2-سلف صالحین کی کتب کو لازم پکڑنے سے علوم و فنون میں پختگی نصیب ہو۔
اس رسالہ میں امام مسلم کی درج ذیل کتب سے استفادہ کیا گیا ہے۔
1-صحیح مسلم
2-مقدمہ صحیح مسلم
3-التمییز
4-المنفردات والوحدان
5-الکنی
6-الطبقات
میں طلبہ سے عاجزانہ درخواست کروں گا کہ یہ مبارک رسالہ اپنے ماہر استاذ محترم سے لفظ بلفظ پڑھیں ، اچھی طرح سمجھیں اور ہر ہر اصول کا دیگر محدثین کے اقوال کے ساتھ تقابلی مطالعہ کریں۔
اللہ تعالی ہماری اس چھوٹی سی کاوش کو قبول فرمائے اور مزید کی توفیق عطا فرمائے۔ آمین
آخر میں اپنے مخلصین کا شکر گزار ہوں جن کی لوجہ اللہ خاص توجہ سے یہ چھوٹے چھوٹے سلسلے جاری ہیں ، اللہ تعالی ان کے مال و جان میں برکت فرمائے۔ آمین
کل رقم (Total Price):
Rs 2,200

متعلقہ کتب (Related Books)

دیگر کتب (Other Books)