الحمدللہ! انگلش میں کتب الستہ سرچ کی سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
كِتَاب الْحَيْضِ حیض کے احکام و مسائل 18. باب جَوَازِ الاِغْتِسَالِ عُرْيَانًا فِي الْخَلْوَةِ: باب: تنہائی میں ننگا نہانے کاجواز۔
ہمام بن منبہ سے روایت ہے، یہ وہ حدیثیں ہیں جو سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ نے ہم سے بیان کیں محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سے سن کر پھر بیان کیں، انہوں نے کئی حدیثیں ان میں ایک یہ بھی تھی کہ فرمایا رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے کہ بنی اسرائیل کے لوگ ننگے نہایا کرتے تھے، ایک دوسرے کے ستر کو دیکھتے اور موسیٰ علیہ السلام اکیلے میں نہاتے تھے۔ لوگوں نے کہا موسیٰ علیہ السلام ہمارے ساتھ مل کر نہیں نہاتے۔ ان کو تو فتق کی بیماری ہے (یعنی خصیے بڑھے جانے کی) ایک بار موسیٰ علیہ السلام نہانے کو گئے اور کپڑے اتار کر پتھر پر رکھے۔ وہ پتھر (خود بخود اللہ کے حکم سے) ان کے کپڑے لے کر بھاگا۔ موسیٰ علیہ السلام اس کے پیچھے دوڑے اور کہتے جاتے: اے پتھر میرے کپڑے دے، اے پتھر میرے کپڑے دے۔ یہاں تک کہ بنی اسرائیل نے ان کا ستر دیکھ لیا اور کہنے لگے: اللہ کی قسم! ان میں تو کوئی بیماری نہیں ہے۔ اس وقت پتھر کھڑا ہو گیا اور انہیں خوب دیکھا گیا پھر انہوں نے اپنے کپڑے اٹھائے اور (غصے سے) پتھر کو مارنا شروع کیا۔ ابوہریرہ رضی اللہ عنہ کہتے ہیں: اللہ کی قسم پتھر پر موسیٰ علیہ السلام کی ماروں کا نشان ہے ساتھ یا چھ ماروں کا۔
|