۔ ۔ ۔ آئیے تلاوت قرآن سیکھیں ۔ ۔ ۔
حضرت ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا قرآن کو غنا سے نہ پڑھنے والا ہم میں سے نہیں۔ (صحیح بخاری)
حضرت براء بن عازب رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا اپنی آواز سے قرآن کو مزین کرو، بے شک اچھی آواز قرآن مجید کے حسن میں اضافہ کرتی ہے۔ ( سنن دارمی)
غنا سے پڑھنے کا مطلب یہ ہے کہ آدمی آواز کو سنوار کر پڑھے اپنی فطری آواز کو اچھا ، سوہنا اور خوبصورت بنا کر
تلاوت کرے، تلفظ کی درستی کے ساتھ تلاوت کرے۔
ہم آج سے ۔ ۔ ۔ آئیے تلاوت قرآن کریں ۔ ۔ ۔ کے عنوان سے ایک نیا سلسلہ شروع کر رہے ہیں اس میں تلاوت اچھے انداز میں کرنا سیکھیں گے۔ ہم روزانہ چند آیات کی آڈیو فائلز بھیجا کریں گے ۔ اور جس طرح قاری صاحب تلاوت فرما رہے ہیں اس طرح پڑھنے کی کوشش کریں گے۔ ہر آیت کی الگ الگ آڈیو فائل ہو گی جسے ہم آڈیو سافٹ وئیر میں لوپ آپشن کے ذریعے بار بار سنیں گے یہاں تک کہ اچھی طرح ذہن نشین کر لیں۔ یہ آڈیو فائلز آپ اپنے سیل فون، موبائل وغیرہ میں بھی سیور کر لیں اور کسی بھی وقت اس سے مستفید ہو سکیں گے۔
Join Tilawat Quran Group
https://islamicurdubooks.com/ 2005-2023 islamicurdubooks@gmail.com
No Copyright Notice.
Please feel free to download and use them as you would like.
Acknowledgement / a link to www.islamicurdubooks.com will be appreciated.