الحمدللہ! انگلش میں کتب الستہ سرچ کی سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
أَحَادِيثُ أَسْمَاءَ بِنْتِ أَبِي بَكْرٍ الصِّدِّيقِ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهَا سیدہ اسماء بنت ابو بکر رضی اللہ عنہا سے منقول روایات حدیث نمبر 322
322- فاطمہ بنت منذر بیان کرتی ہیں: انہوں نے سیدہ اسماء بنت ابوبکر رضی اللہ عنہا کو یہ بیان کرتے ہوئے سنا: ایک خاتون نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم سے حیض کے خون کے بارے میں دریافت کیا: جو کپڑے پر لگ جاتا ہے، تو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”تم اسے کھرچ دو اور پھر پانی کے ذریعے دھو دو پھر اس پر پانی چھڑکو اور اس میں نماز ادا کرلو۔“
تخریج الحدیث: «إسناده صحيح وأخرجه البخاري فى «الوضوء» برقم: 227، 307، ومسلم في «الطهارة» برقم: 291، ومالك فى "الموطأ"، برقم: 196، وابن حبان فى «صحيحه» برقم: 1396، 1397،1398، والنسائي في «المجتبى» ، برقم: 292، والنسائي فى «الكبرى» ، برقم: 281، وأبو داود فى «سننه» ، برقم: 360، وابن ماجه فى «سننه» ، برقم: 629، وأحمد فى «مسنده» ، برقم: 27562»
|