الحمدللہ! انگلش میں کتب الستہ سرچ کی سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
كِتَاب الزَّكَاةِ کتاب: زکوۃ کے احکام و مسائل 31. باب الْفَقِيرِ يُهْدِي لِلْغَنِيِّ مِنَ الصَّدَقَةِ باب: فقیر مالدار کو صدقہ کا مال ہدیہ کر سکتا ہے۔
انس رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس گوشت لایا گیا، آپ نے پوچھا: ”یہ گوشت کیسا ہے؟“، لوگوں نے عرض کیا: یہ وہ چیز ہے جسے بریرہ رضی اللہ عنہا پر صدقہ کیا گیا ہے، تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”یہ اس (بریرہ) کے لیے صدقہ اور ہمارے لیے (بریرہ کی طرف سے) ہدیہ ہے“۔
تخریج الحدیث: «صحیح البخاری/الزکاة 62 (1495)، والھبة 7 (25777)، صحیح مسلم/الزکاة 52 (1074)، سنن النسائی/العمری 1 (3791)، (تحفة الأشراف:1242)، وقد أخرجہ: مسند احمد (3/117، 130، 180، 276) (صحیح)»
قال الشيخ الألباني: صحيح
|