الحمدللہ! انگلش میں کتب الستہ سرچ کی سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
كتاب الافتتاح کتاب: نماز شروع کرنے کے مسائل و احکام 34. بَابُ: الأَمْرِ بِالتَّأْمِينِ خَلْفَ الإِمَامِ باب: امام کے پیچھے آمین کہنے کے حکم۔
ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”جب امام «غير المغضوب عليهم ولا الضالين» کہے تو تم لوگ آمین کہو، کیونکہ جس کا آمین کہنا فرشتوں کے آمین کہنے کے موافق ہو جائے گا اس کے تمام سابقہ گناہ بخش دیئے جائیں گے“۔
تخریج الحدیث: «صحیح البخاری/الأذان 113 (782)، التفسیر 2 (4475)، سنن ابی داود/الصلاة 172 (935)، موطا امام مالک/الصلاة 11 (45)، مسند احمد 2/459، (تحفة الأشراف: 12576) (صحیح)»
قال الشيخ الألباني: صحيح
|