كتاب اللباس کتاب: لباس کے احکام و مسائل 27. باب مَا جَاءَ فِي فِرَاشِ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ باب: نبی اکرم صلی الله علیہ وسلم کے بچھونے کا بیان۔
ام المؤمنین عائشہ رضی الله عنہا کہتی ہیں کہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم جس بچھونے پر سوتے تھے وہ چمڑے کا تھا، اس کے اندر کھجور کے درخت کی چھال بھری ہوئی تھی۔
۱- یہ حدیث حسن صحیح ہے، ۲- اس باب میں حفصہ اور جابر رضی الله عنہما سے بھی احادیث آئی ہیں۔ تخریج الحدیث: «صحیح البخاری/الرقاق 16 (6456)، صحیح مسلم/اللباس 6 (2082)، سنن ابی داود/ اللباس 45 (4146)، سنن ابن ماجہ/الزہد 11 (4151)، (تحفة الأشراف: 17107)، و مسند احمد (6/48، 56، 73، 108، 107) (صحیح)»
قال الشيخ الألباني: صحيح، ابن ماجة (4151)
|