لباس سے متعلق مسائل पोशाक और पहनना ओढ़ना ایک جوتی پہن کر چلنا ممنوع ہے “ एक जूता या चप्पल पहन कर चलना मना है ”
اور اسی سند کے ساتھ (سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے) روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”تم میں سے کوئی آدمی ایک جوتے میں نہ چلے البتہ دونوں پاؤں میں پہن لے یا پھر دونوں پاؤں ننگے رکھے۔“
تخریج الحدیث: «359- متفق عليه، الموطأ (رواية يحييٰي بن يحييٰي 916/2 ح 1766، ك 48 ب 7 ح 14) التمهيد 177/18، الاستذكار: 1698، وأخرجه البخاري (5855)، ومسلم (2097/68) من حديث مالك به.»
سیدنا جابر بن عبداللہ السلمی (الانصاری رضی اللہ عنہ) سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے منع فرمایا کہ آدمی بائیں ہاتھ سے کھائے یا ایک جوتی میں چلے۔ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے اشتمال صماء (سر سے پاوں تک ایک کپڑا لپیٹنے) سے یا ایک کپڑے سے گوٹھ مارنا جس سے شرمگاہ ننگی رہے منع فرمایا ہے۔
تخریج الحدیث: «104- الموطأ (رواية يحييٰ بن يحييٰ 922/2 ح 776، ك 49 ب 4 ح 5) التمهيد 165/12، الاستذكار: 1708، و أخرجه مسلم (2099/70) من حديث مالك ورواه (2099/72) من حديث الليث بن سعد عن ابي الزبير به.»
|