الحمدللہ! انگلش میں کتب الستہ سرچ کی سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
بَابُ: مَا جَاءَ فِي رُؤْيَةِ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فِي الْمَنَامِ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو خواب میں دیکھنے کا بیان مومن کے خواب نبوت کا چھیالیسواں حصہ ہیں
سیدنا انس بن مالک رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں، یقیناً نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”جس شخص نے مجھے خواب میں دیکھا اس نے مجھے ہی دیکھا ہے، بلاشبہ شیطان میری شکل و صورت اختیار نہیں کر سکتا۔“ اور فرمایا: ”مومن کا خواب نبوت کا چھیالیسواں حصہ ہے۔“
تخریج الحدیث: «سنده صحيح» :
«صحيح بخاري (6994) عن معليٰ بن اسد به.» |