الحمدللہ! انگلش میں کتب الستہ سرچ کی سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔

 
سلسله احاديث صحيحه کل احادیث 4035 :ترقیم البانی
سلسله احاديث صحيحه کل احادیث 4103 :حدیث نمبر
سلسله احاديث صحيحه
خرید و فروخت، کمائی اور زہد کا بیان
ख़रीदना, बेचना, कमाई और परहेज़गारी
حدیث نمبر: 1138
پی ڈی ایف بنائیں مکررات اعراب Hindi
-" إن التجار يحشرون يوم القياة فجارا إلا من اتقى وبر وصدق".-" إن التجار يحشرون يوم القياة فجارا إلا من اتقى وبر وصدق".
سیدنا براء بن عازب رضی اللہ عنہ کہتے ہیں: رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم ہمارے پاس بقیع میں تشریف لائے اور فرمایا: اے تاجروں کی جماعت! وہ گردنیں لمبی کر کے دیکھنے لگے۔ پھر آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: بیشک بروز قیامت تاجر لوگوں کا حشر بحیثیت فاجر ہو گا مگر وہ جس نے تقویٰ اختیار کیا اور نیکیاں کیں اور سچ کہا۔
776. نیک تاجر کا مقام
“ नेक व्यापारी का दर्जा ”
حدیث نمبر: 1139
پی ڈی ایف بنائیں مکررات اعراب Hindi
- (التاجر الامين الصدوق المسلم: مع [النبيين، والصديقين، و] الشهداء يوم القيامة).- (التاجرُ الأمينُ الصدوقُ المسلمُ: مع [النبيّين، والصّديقين، و] الشُّهداء يومَ القيامة).
سیدنا عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہا بیان کرتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: صادق، امین اور مسلمان تاجر قیامت کے دن انبیاء، صدقا اور شہدا کے ساتھ ہو گا۔
777. لونڈی کی کمائی
“ लोंडी की कमाई ”
حدیث نمبر: 1140
پی ڈی ایف بنائیں مکررات اعراب Hindi
-" ما اصاب الحجام فاعلفه الناضح".-" ما أصاب الحجام فأعلفه الناضح".
سیدنا عبید بن رفاعہ بن رافع بن خدیج کہتے ہیں: جب میرا دادا لونڈی، اونٹ، غلام، حجام اور کچھ زمین چھوڑ کر فوت ہوا تو رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے لونڈی کی کمائی سے منع فرما دیا۔ امام شعبہ کہتے ہیں: بدکاری کا خطرہ ہونے کی وجہ سے (منع کیا گیا)۔ اور آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے مزید فرمایا: حجام کی کمائی کو اونٹوں کا چارہ بنا دے۔ اور زمین کے بارے میں فرمایا: اس کو خود کاشت کر لیا کر یا پھر ویسے ہی پڑی رہنے دے۔
778. زمین ٹھیکے پر دینا
“ ज़मीन ठेके पर देना ”
حدیث نمبر: 1141
پی ڈی ایف بنائیں مکررات اعراب Hindi
-" ما اصاب الحجام فاعلفه الناضح".-" ما أصاب الحجام فأعلفه الناضح".
سیدنا عبید بن رفاعہ بن رافع بن خدیج کہتے ہیں جب میرا دادا لونڈی، اونٹ، غلام، حجام اور کچھ زمین چھوڑ کر فوت ہوا تو رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے لونڈی کی کمائی سے منع فرما دیا۔ امام شعبہ کہتے ہیں: بدکاری کا خطرہ ہونے کی وجہ سے (منع کیا گیا)۔ اور آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے مزید فرمایا: حجام کی کمائی کو اونٹوں کا چارہ بنا دے۔ اور زمین کے بارے میں فرمایا: اس کو خود کاشت کر لیا کر یا پھر ویسے ہی پڑی رہنے دے۔
حدیث نمبر: 1142
پی ڈی ایف بنائیں مکررات اعراب Hindi
-" إنما يزرع ثلاثة: رجل له ارض، فهو يزرعها ورجل منح ارضا فهو يزرع ما منح ورجل استكرى ارضا بذهب او فضة".-" إنما يزرع ثلاثة: رجل له أرض، فهو يزرعها ورجل منح أرضا فهو يزرع ما منح ورجل استكرى أرضا بذهب أو فضة".
سیدنا رافع بن خدیج رضی اللہ عنہ سے روایت ہے، وہ کہتے ہیں: رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے محاقلہ اور مزابنہ سے منع کیا اور فرمایا: تین طرح کے لوگ کھیتی باڑی کرتے ہیں ?? وہ آدمی جو اپنی زمین میں کھیتی باڑی کرتا ہے، ② وہ آدمی، جس کو زمین عارضی طور پر عطیہ دی گئی ہو، وہ اس میں کھیتی باڑی کرتا ہے اور ③ وہ آدمی جس نے سونے یا چاندی کے عوض زمیں کرائے پر لی ہو (وہ اس میں کھیتی باڑی کرتا ہے)۔
779. شراکت والی چیز فروخت کرتے وقت شراکت دار کو مطلع کرنا
“ भागीदारी की चीज़ बेचने से पहले भागीदार को सूचित करना ”
حدیث نمبر: 1143
پی ڈی ایف بنائیں مکررات اعراب Hindi
-" ايكم كانت له ارض او نخل فلا يبعها حتى يعرضها على شريكه".-" أيكم كانت له أرض أو نخل فلا يبعها حتى يعرضها على شريكه".
سیدنا جابر رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: اگر تم میں سے کسی (کی ملکیت میں) زمین یا درخت ہو تو اس اپنے حصے دار (اور ساجھی) پر پیش کرنے سے قبل فروخت نہ کرے۔
حدیث نمبر: 1144
پی ڈی ایف بنائیں مکررات اعراب Hindi
-" من كان له ارض فاراد بيعها، فليعرضها على جاره".-" من كان له أرض فأراد بيعها، فليعرضها على جاره".
سیدنا عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما سے روایت ہے کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: جو آدمی اپنی زمین فروخت کرنے کا ارادہ کرے، تو وہ اسے پہلے اپنے پڑوسی پر پیش کرے۔
780. کون سا نوجوان اللہ تعالیٰ کو پسند ہے؟
“ कौनसा नौजवान अल्लाह तआला को पसंद है ”
حدیث نمبر: 1145
پی ڈی ایف بنائیں مکررات اعراب Hindi
-" إن ربك ليعجب للشاب لا صبوة له".-" إن ربك ليعجب للشاب لا صبوة له".
سیدنا عقبہ رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: بے شک تمہارا رب اس نوجوان پر تعجب کرتا ہے، جو اپنی نوجوانی میں (باطل) خواہشات کی طرف میلان نہ رکھتا ہو۔
781. ملاوٹ کا انتقام کیسے لیا گیا
“ मिलावट करने का बदला कैसे लिया गया ”
حدیث نمبر: 1146
پی ڈی ایف بنائیں مکررات اعراب Hindi
-" إن رجلا كان يبيع الخمر في سفينة وكان يشوب الخمر بالماء ومعه قرد، فاخذ الكيس فصعد الدقل فجعل يلقي دينارا في البحر ودينارا في السفينة حتى جعله نصفين".-" إن رجلا كان يبيع الخمر في سفينة وكان يشوب الخمر بالماء ومعه قرد، فأخذ الكيس فصعد الدقل فجعل يلقي دينارا في البحر ودينارا في السفينة حتى جعله نصفين".
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ایک آدمی کشتی میں شراب فروخت کرتا تھا اور شراب میں پانی ملاتا تھا۔ اس کے پاس ایک بندر تھا، اس نے (دیناروں والا) تھیلا پکڑا اور بادبان کے ڈنڈے پر چڑھ گیا اور ایک ایک دینار سمندر میں اور ایک ایک دینار کشتی میں پھینکنا شروع کر دیا، حتی کہ اس نے اس تھیلے کو آدھا آدھا کر دیا،
782. ٹیکس اکٹھا کرنے والا جہنمی ہے
“ टैक्स इकट्ठा करने वाला जहन्नमी है ”
حدیث نمبر: 1147
پی ڈی ایف بنائیں مکررات اعراب Hindi
- (إن صاحب المكس في النار).- (إنّ صاحبَ المَكسِ في النّارِ).
ابوالخیر بیان کرتے ہیں: مصر کے حکمران مسلمہ بن مخلد نے سیدنا رویفع بن ثابت رضی اللہ عنہ کو یہ پیشکش کی کہ وہ اس کو ٹیکس کی وصولی پر عامل مقرر کرنا چاہتا ہے۔ انہوں نے کہا: میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو فرماتے ہوئے سنا: ٹیکس اکٹھا کرنے والا جہنمی ہے۔

Previous    6    7    8    9    10    11    12    13    14    Next    

http://islamicurdubooks.com/ 2005-2023 islamicurdubooks@gmail.com No Copyright Notice.
Please feel free to download and use them as you would like.
Acknowledgement / a link to www.islamicurdubooks.com will be appreciated.