الحمدللہ ! قرآن پاک روٹ ورڈ سرچ اور مترادف الفاظ کی سہولت پیش کر دی گئی ہے۔

 
مختصر صحيح بخاري کل احادیث 2230 :حدیث نمبر
مختصر صحيح بخاري
تفسیر قرآن۔ تفسیر سورۃ انشقاق
तफ़्सीर क़ुरआन “ तफ़्सीर सूरह अल-इंशिक़ाक़ ”
1. اللہ تعالیٰ کے قول ”تو اس سے حساب آسان لیا جائے گا“ (سورۃ الانشقاق: 8) کے بیان میں۔
حدیث نمبر: 1799
پی ڈی ایف بنائیں مکررات اعراب
ام المؤمنین عائشہ صدیقہ رضی اللہ عنہا کہتی ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: جس شخص سے قیامت کے دن حساب لیا گیا وہ تباہ ہوا۔ (باقی حدیث کتاب العلم۔۔۔ میں باب جس نے کوئی بات سنی اور سمجھ نہ سکا پھر اس نے دوبارہ پوچھا تاکہ اسے سمجھ لے۔۔۔ کے تحت گزر چکی ہے)
2. اللہ تعالیٰ کے قول ”تم ضرور درجہ بدرجہ (رتبہ اعلیٰ پر) چڑھو گے۔“ (سورۃ الانشقاق: 19) کے بیان میں۔
حدیث نمبر: 1800
پی ڈی ایف بنائیں مکررات اعراب
سیدنا ابن عباس رضی اللہ عنہما نے کہا کہ درجہ بدرجہ سے آگے پیچھے حالتوں کو بدلتا رہنا مراد ہے اور یہ خود نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا ہے۔


http://islamicurdubooks.com/ 2005-2023 islamicurdubooks@gmail.com No Copyright Notice.
Please feel free to download and use them as you would like.
Acknowledgement / a link to www.islamicurdubooks.com will be appreciated.