الحمدللہ ! قرآن پاک روٹ ورڈ سرچ اور مترادف الفاظ کی سہولت پیش کر دی گئی ہے۔

 
شمائل ترمذي کل احادیث 417 :حدیث نمبر
شمائل ترمذي
رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے مشروبات کا بیان
1. نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کو ٹھنڈا میٹھا شربت پسند تھا
حدیث نمبر: 203
پی ڈی ایف بنائیں مکررات اعراب
حدثنا ابن ابي عمر قال: حدثنا سفيان، عن معمر، عن الزهري، عن عروة، عن عائشة، قالت: «كان احب الشراب إلى رسول الله صلى الله عليه وسلم الحلو البارد» حَدَّثَنَا ابْنُ أَبِي عُمَرَ قَالَ: حَدَّثَنَا سُفْيَانُ، عَنْ مَعْمَرٍ، عَنِ الزُّهْرِيِّ، عَنْ عُرْوَةَ، عَنْ عَائِشَةَ، قَالَتْ: «كَانَ أَحَبَّ الشَّرَابِ إِلَى رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ الْحُلْوُ الْبَارِدُ»
ام المومنین سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا سے مروی ہے وہ فرماتی ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو پینے کی چیزوں میں جو سب سے زیادہ پسند تھی وہ ٹھنڈا میٹھا شربت تھا۔

تخریج الحدیث: «سنده ضعيف» :
«‏‏‏‏(سنن ترمذي: 1895)، السنن الكبري للنسائي (6844)، مسند احمد (38/6 ح24100)، مسند الحميدي (258) وسفيان بن عيينه صرح بالسماع عنده.» ‏‏‏‏
یہ سند امام ابن شہاب زہری حمہ اللہ (مدلس) کے «عن» کی وجہ سے ضعیف ہے اور مسند احمد (338/1) میں اس کا ایک ضعیف شاہد بھی ہے، اس میں «رجل» مجہول ہے۔
اس روایت کے دیگر ضعیف و مردود شواہد کے لئے دیکھئے: [موسوعة حديثية 120/40۔ 121]
2. حضور صلی اللہ علیہ وسلم کا جوٹھا ابن عباس رضی اللہ عنہما نے پیا
حدیث نمبر: 204
پی ڈی ایف بنائیں مکررات اعراب
حدثنا احمد بن منيع قال: حدثنا إسماعيل بن إبراهيم قال: حدثنا علي بن زيد، عن عمر هو ابن ابي حرملة، عن ابن عباس قال: دخلت مع رسول الله صلى الله عليه وسلم انا وخالد بن الوليد على ميمونة فجاءتنا بإناء من لبن، فشرب رسول الله صلى الله عليه وسلم وانا على يمينه وخالد على شماله، فقال لي: «الشربة لك، فإن شئت آثرت بها خالدا» فقلت: ما كنت لاوثر على سؤرك احدا، ثم قال رسول الله صلى الله عليه وسلم:" من اطعمه الله طعاما، فليقل: اللهم بارك لنا فيه واطعمنا خيرا منه، ومن سقاه الله عز وجل لبنا، فليقل: اللهم بارك لنا فيه وزدنا منه". ثم قال: قال رسول الله صلى الله عليه وسلم: «ليس شيء يجزئ مكان الطعام والشراب غير اللبن» قال ابو عيسى: هكذا روى سفيان بن عيينة، هذا الحديث، عن معمر، عن الزهري، عن عروة، عن عائشة، ورواه عبد الله بن المبارك، وعبد الرزاق، وغير واحد، عن معمر، عن الزهري، عن النبي صلى الله عليه وسلم «مرسلا ولم يذكروا فيه عن عروة، عن عائشة، وهكذا روى يونس وغير واحد، عن الزهري، عن النبي صلى الله عليه وسلم مرسلا» قال ابو عيسى: «إنما اسنده ابن عيينة من بين الناس» قال ابو عيسى:" وميمونة بنت الحارث زوج النبي صلى الله عليه وسلم هي خالة خالد بن الوليد، وخالة ابن عباس، وخالة يزيد بن الاصم، واختلف الناس في رواية هذا الحديث، عن علي بن زيد بن جدعان، فروى بعضهم عن علي بن زيد، عن عمر بن ابي حرملة، وروى شعبة، عن علي بن زيد، فقال: عن عمرو بن حرملة، والصحيح عمر بن ابي حرملة"حَدَّثَنَا أَحْمَدُ بْنُ مَنِيعٍ قَالَ: حَدَّثَنَا إِسْمَاعِيلُ بْنُ إِبْرَاهِيمَ قَالَ: حَدَّثَنَا عَلِيُّ بْنُ زَيْدٍ، عَنْ عُمَرَ هُوَ ابْنُ أَبِي حَرْمَلَةَ، عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ قَالَ: دَخَلْتُ مَعَ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ أَنَا وَخَالِدُ بْنُ الْوَلِيدِ عَلَى مَيْمُونَةَ فَجَاءَتْنَا بِإِنَاءٍ مِنْ لَبَنٍ، فَشَرِبَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ وَأَنَا عَلَى يَمِينِهِ وَخَالِدٌ عَلَى شِمَالِهِ، فَقَالَ لِي: «الشَّرْبَةُ لَكَ، فَإِنْ شِئِتَ آثَرْتَ بِهَا خَالِدًا» فَقُلْتُ: مَا كُنْتُ لِأُوثِرَ عَلَى سُؤْرِكَ أَحدًا، ثُمَّ قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ:" مَنْ أَطْعَمَهُ اللَّهُ طَعَامًا، فَلْيَقُلِ: اللَّهُمَّ بَارِكْ لَنَا فِيهِ وَأَطْعِمْنَا خَيْرًا مِنْهُ، وَمَنْ سَقَاهُ اللَّهُ عَزَّ وَجَلَّ لَبَنًا، فَلْيَقُلِ: اللَّهُمَّ بَارِكْ لَنَا فِيهِ وَزِدْنَا مِنْهُ". ثُمَّ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: «لَيْسَ شَيْءٌ يُجْزِئُ مَكَانَ الطَّعَامِ وَالشَّرَابِ غَيْرُ اللَّبَنِ» قَالَ أَبُو عِيسَى: هَكَذَا رَوَى سُفْيَانُ بْنُ عُيَيْنَةَ، هَذَا الْحَدِيثَ، عَنْ مَعْمَرٍ، عَنِ الزُّهْرِيِّ، عَنْ عُرْوَةَ، عَنْ عَائِشَةَ، وَرَوَاهُ عَبْدُ اللَّهِ بْنُ الْمُبَارِكِ، وَعَبْدُ الرَّزَّاقِ، وَغَيْرُ وَاحِدٍ، عَنْ مَعْمَرٍ، عَنِ الزُّهْرِيِّ، عَنِ النَّبِيِّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ «مُرْسَلًا وَلَمْ يَذْكُرُوا فِيهِ عَنْ عُرْوَةَ، عَنْ عَائِشَةَ، وَهَكَذَا رَوَى يُونُسُ وَغَيْرُ وَاحِدٍ، عَنِ الزُّهْرِيِّ، عَنِ النَّبِيِّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ مُرْسَلًا» قَالَ أَبُو عِيسَى: «إِنَّمَا أَسْنَدَهُ ابْنُ عُيَيْنَةَ مِنْ بَيْنِ النَّاسِ» قَالَ أَبُو عِيسَى:" وَمَيْمُونَةُ بِنْتُ الْحَارِثِ زَوْجُ النَّبِيِّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ هِيَ خَالَةُ خَالِدِ بْنِ الْوَلِيدِ، وَخَالَةُ ابْنِ عَبَّاسٍ، وَخَالَةُ يَزِيدَ بْنِ الْأَصَمِّ، وَاخْتَلَفَ النَّاسُ فِي رِوَايَةِ هَذَا الْحَدِيثِ، عَنْ عَلِيِّ بْنِ زَيْدِ بْنِ جُدْعَانَ، فَرَوَى بَعْضُهُمْ عَنْ عَلِيِّ بْنِ زَيْدٍ، عَنْ عُمَرَ بْنِ أَبِي حَرْمَلَةَ، وَرَوَى شُعْبَةُ، عَنْ عَلِيِّ بْنِ زَيْدٍ، فَقَالَ: عَنْ عَمْرِو بْنِ حَرْمَلَةَ، وَالصَّحِيحُ عُمَرُ بْنُ أَبِي حَرْمَلَةَ"
سیدنا ابن عباس رضی اللہ عنہما سے مروی ہے وہ فرماتے ہیں: میں اور سیدنا خالد بن ولید رضی اللہ عنہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے ساتھ ام المؤمنین سیدہ میمونہ رضی اللہ عنہا کے گھر گئے، تو وہ ہمارے لیے ایک برتن میں دودھ لائیں، رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے وہ دودھ نوش فرمایا، میں اس وقت رسول مقبول صلی اللہ علیہ وسلم کے دائیں جانب اور سیدنا خالد بن ولید رضی اللہ عنہ بائیں جانب بیٹھے ہوئے تھے۔ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نےارشاد فرمایا: اے ابن عباس دودھ پینے کا تیرا حق ہے، اگر تو چاہے تو اپنی باری خالد کو دے دے، تو میں نے عرض کیا: یا رسول اللہ! میں آپ کے جوٹھے پر کسی کو بھی اپنے اوپر ترجیح نہیں دے سکتا۔ پھر رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: جس کو الله تعالیٰ کھانا کھلائیں تو اس کو چاہئیے کہ یوں کہے: «اللهم بارك لنا فيه واطعمنا خيرا منه» اے الله! اس کھانے میں ہمارے لیے برکت فرما، اور ہمیں اس سے بہتر کھانا عطا فرما، اور جس کو اللّٰہ تعالیٰ دودھ نصیب فرمائے اسے چاہئیے کہ یوں کہے «‏‏‏‏اللهم بارك لنا فيه وزدنا منه» ‏‏‏‏ اے اللّٰہ! اس دودھ میں ہمارے لیے برکت فرما، اور ہمیں اس سے زیادہ مرحمت فرما۔ پھر راوی فرماتے ہیں کہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: دودھ کے سوا اور کوئی چیز ایسی نہیں ہے جو کھانے اور پینے کی جگہ کفایت کر سکے۔

تخریج الحدیث: «سنده ضعيف» :
«(سنن ترمذي: 3455 وقال: حسن...)، سنن ابي داود (3730)»
یہ سند دو وجہ سے ضعیف ہے:
➊ علی بن زید بن جدعان جمہور کے نزدیک ضعیف ہے۔
➋ عمر بن ابی حرملہ مجہول (یعنی مجہول الحال) ہے۔ دیکھئے: (تقریب التہذیب: 4875)، سنن ابن ماجہ (3322) اور الصححیہ للالبانی (2320) میں اس کا ایک ضیعف شاہد بھی ہے، جس کے باوجود یہ روایت ضعیف ہی ہے۔ دیکھئے: انوار الصحیفہ (ص496)


http://islamicurdubooks.com/ 2005-2023 islamicurdubooks@gmail.com No Copyright Notice.
Please feel free to download and use them as you would like.
Acknowledgement / a link to www.islamicurdubooks.com will be appreciated.