الحمدللہ ! قرآن پاک روٹ ورڈ سرچ اور مترادف الفاظ کی سہولت پیش کر دی گئی ہے۔

 
مختصر صحيح بخاري کل احادیث 2230 :حدیث نمبر
مختصر صحيح بخاري
بارش طلب کرنے کا بیان
बारिश के लिए नमाज़ के बारे में
8. جب ہوا چلے (تو کیا کرنا چاہیے؟)۔
“ जब हवा चले तो ( क्या करें ? ) ”
حدیث نمبر: 557
پی ڈی ایف بنائیں مکررات اعراب
سیدنا انس بن مالک رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ جب تیز ہوا چلتی تھی تو نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے چہرے پر خوف کے آثار معلوم ہوتے تھے۔
9. نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کا فرمانا کہ بادصبا (یعنی ہوا) کے ذریعے میری مدد کی گئی ہے۔
“ नबी ﷺ ने कहा, मुझे हवा से मदद मिली है ”
حدیث نمبر: 558
پی ڈی ایف بنائیں مکررات اعراب
سیدنا ابن عباس رضی اللہ عنہما سے روایت ہے کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: بادصبا (یعنی مشرقی ہوا) کے ذریعہ میری مدد کی گئی اور (قوم) عاد، مغربی ہوا سے برباد کی گئی تھی۔
10. زلزلوں اور (قیامت کی) علامات کے بارے میں کیا کہا گیا ہے؟
“ भूकंप और क़यामत की निशानियों के बारे में क्या ? ”
حدیث نمبر: 559
پی ڈی ایف بنائیں مکررات اعراب
سیدنا ابن عمر رضی اللہ عنہما سے روایت ہے کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: اے اللہ! ہمارے شام میں اور ہمارے یمن میں برکت دے۔ کہتے ہیں کہ لوگوں نے عرض کی اور ہمارے نجد میں بھی (برکت کی دعا مانگیں) تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: اے اللہ! ہمارے شام میں اور ہمارے یمن میں برکت دے۔ کہتے ہیں کہ صحابہ نے عرض کی اور ہمارے نجد میں (بھی برکت کی دعا مانگیں) آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: وہاں زلزلے ہوں گے اور فتنے ہوں گے اور شیطان کا گروہ وہیں سے نکلے گا۔
11. سوا اللہ بزرگ و برتر کے کوئی نہیں جانتا کہ بارش کب ہو گی؟
“ कब बारिश होगी, यह अल्लाह के सिवा कोई नहीं जानता ”
حدیث نمبر: 560
پی ڈی ایف بنائیں مکررات اعراب
سیدنا ابن عمر رضی اللہ عنہما سے روایت ہے کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: غیب کی کنجیاں پانچ ہیں جن کو اللہ کے سوا کوئی نہیں جانتا۔ (1) کوئی نہیں جانتا کہ کل کیا ہو گا (2) کوئی نہیں جانتا کہ شکم مادر میں کیا چیز ہے (3) کوئی نہیں جانتا کہ وہ کل کیا کرے گا (4) کوئی نہیں جانتا کہ وہ کس مقام میں مرے گا (5) کوئی نہیں جانتا کہ بارش کب ہو گی۔

Previous    1    2    

http://islamicurdubooks.com/ 2005-2023 islamicurdubooks@gmail.com No Copyright Notice.
Please feel free to download and use them as you would like.
Acknowledgement / a link to www.islamicurdubooks.com will be appreciated.