الحمدللہ ! قرآن پاک روٹ ورڈ سرچ اور مترادف الفاظ کی سہولت پیش کر دی گئی ہے۔

 
مختصر صحيح بخاري کل احادیث 2230 :حدیث نمبر
مختصر صحيح بخاري
تہجد کی نماز کا بیان
तहज्जुद की नमाज़ के बारे में
7. نماز تہجد میں لمبا قیام کرنا مسنون ہے۔
“ तहज्जुद की नमाज़ में लम्बा क़ियाम सुन्नत है ”
حدیث نمبر: 600
پی ڈی ایف بنائیں مکررات اعراب
سیدنا عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہما کہتے ہیں کہ میں نے ایک شب نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے ہمراہ نماز تہجد پڑھی تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم برابر کھڑے رہے یہاں تک کہ میں نے ایک برا ارادہ کیا۔ پوچھا گیا کہ آپ نے کیا ارادہ کیا تھا؟ انہوں نے جواب دیا کہ یہ ارادہ کیا تھا کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کو (کھڑا) چھوڑ کر بیٹھ جاؤں۔
8. نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی رات کی نماز کیسے تھی اور آپ صلی اللہ علیہ وسلم رات کو کتنی نماز پڑھتے تھے؟
“ रसूल अल्लाह ﷺ की रात की नमाज़ कैसी थी और आप कितनी नमाज़ पढ़ते थे ”
حدیث نمبر: 601
پی ڈی ایف بنائیں مکررات اعراب
سیدنا عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما کہتے ہیں کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی نماز تیرہ رکعت ہوتی تھی یعنی رات کو۔
حدیث نمبر: 602
پی ڈی ایف بنائیں مکررات اعراب
ام المؤمنین عائشہ صدیقہ رضی اللہ عنہا کہتی ہیں کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم رات کو تیرہ رکعت پڑھتے تھے انھیں میں وتر اور (سنت) فجر کی دو رکعتیں بھی ہوتی تھیں۔
9. نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کا رات کے وقت نماز پڑھنا اور سونا اور (اس بات کا بیان کہ) قیام شب میں سے کس قدر منسوخ ہو گیا؟
“ रसूल अल्लाह ﷺ का रात में नमाज़ पढ़ना और सोना ”
حدیث نمبر: 603
پی ڈی ایف بنائیں مکررات اعراب
سیدنا انس رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کسی مہینے میں افطار کرتے تھے یہاں تک کہ ہم لوگ خیال کرتے تھے کہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم اب اس مہینے میں روزہ نہیں رکھیں گے مگر جس مہینے آپ صلی اللہ علیہ وسلم روزہ رکھنے لگتے تھے تو پے در پے رکھتے تھے یہاں تک کہ ہم لوگ خیال کرتے تھے کہ اب آپ صلی اللہ علیہ وسلم اس مہینے میں کوئی روزہ چھوڑیں گے نہیں اور آپ صلی اللہ علیہ وسلم کی (نماز پڑھنے اور سونے کی) یہ حالت تھی کہ اگر تم چاہتے کہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم کو رات کے وقت نماز پڑھتے دیکھ لیں تو دیکھ لیتے اور اگر تم چاہتے کہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم کو سوتا ہوا دیکھ لیں تو دیکھ لیتے۔
10. شیطان کا گردن کے پیچھے گدی پر گرہ دے دینا جب کہ کوئی شخص رات کو نماز نہ پڑھے۔
“ रात की नमाज़ से रोकने के लिए शैतान का गुद्दी पर पढ़कर गाँठ लगा देना ”
حدیث نمبر: 604
پی ڈی ایف بنائیں مکررات اعراب
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: تم میں سے ہر ایک کی گردن کے پیچھے گدی پر شیطان تین گرہ دے دیتا ہے جب وہ سونے لگتا ہے۔ ہر گرہ میں یہ پڑھ کر پھونک دیتا ہے ابھی بہت رات باقی ہے سوتا رہ پھر اگر وہ بیدار ہوا اور اس نے اللہ تعالیٰ کا ذکر کیا تو ایک گرہ کھل جاتی ہے اور اگر اس نے وضو کر لیا تو دوسری گرہ کھل جاتی ہے اور پھر اگر اس نے نماز پڑھ لی تو تیسری گرہ بھی کھل جاتی ہے اور صبح کو ہشاش بشاش اور دل شاد اٹھتا ہے ورنہ صبح کو بزدل اور سست مزاج اٹھتا ہے۔
11. جب کوئی شخص سوتا رہے اور نماز نہ پڑھے شیطان اس کے کان میں پیشاب کر دیتا ہے۔
“ जब कोई व्यक्ति सो रहा होता है और नमाज़ नहीं पढ़ता है, तो शैतान उसके कान में पेशाब करता है ”
حدیث نمبر: 605
پی ڈی ایف بنائیں مکررات اعراب
سیدنا عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہما کہتے ہیں کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے سامنے ایک شخص کا ذکر کیا گیا اور کہا گیا کہ وہ برابر صبح تک سوتا رہتا ہے نماز (تہجد) کے لیے نہیں اٹھتا تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: شیطان اس کے کان میں پیشاب کر دیتا ہے۔
12. رات کے پچھلے پہر نماز کے اندر دعا کرنا (اللہ کو بہت پسند ہے)۔
“ रात के अंतिम समय में नमाज़ में दुआ करना ( अल्लाह को बहुत पसंद है ) ”
حدیث نمبر: 606
پی ڈی ایف بنائیں مکررات اعراب
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ہمارا پروردگار بزرگ و برتر ہر رات آسمان دنیا کی طرف نزول فرماتا ہے جب کہ پچھلی تہائی رات باقی رہ جاتی ہے، تو فرماتا ہے کہ کوئی ہے جو مجھ سے دعا کرے پس میں اس کی دعا قبول کر لوں؟ کوئی ہے جو مجھ سے کچھ مانگے تو میں اسے عطا کر دوں؟ کوئی ہے جو استغفار کرے تو میں اسے معاف کر دوں؟
13. جو شخص شروع رات میں سویا اور اخیر رات میں جاگا۔
“ जो रात के शुरु में सोता है और रात के अंत में जागता है ”
حدیث نمبر: 607
پی ڈی ایف بنائیں مکررات اعراب
ام المؤمنین عائشہ صدیقہ رضی اللہ عنہا سے پوچھا گیا کہ رات کو نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی نماز کس طرح ہوتی تھی؟ تو انہوں نے کہا کہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم شروع رات میں سوتے تھے اور اخیر رات میں اٹھ کر نماز پڑھتے تھے۔ نماز کے بعد پھر اپنے بستر کی طرف لوٹ آتے تھے پھر جب مؤذن اذان دیتا تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم اٹھتے پس اگر آپ کو ضرورت ہوتی تو غسل کرتے ورنہ وضو کر کے باہر تشریف لے جاتے۔
14. نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کا رمضان اور غیر رمضان میں رات کا قیام۔
“ रसूल अल्लाह ﷺ का रमज़ान और अन्य दिनों में रात का क़ियाम ”
حدیث نمبر: 608
پی ڈی ایف بنائیں مکررات اعراب
ام المؤمنین عائشہ صدیقہ رضی اللہ عنہا سے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی رمضان کی نماز کے بارے میں دریافت کیا گیا تو انہوں نے کہا رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم رمضان اور غیر رمضان میں گیارہ رکعت سے زیادہ نماز نہ پڑھتے تھے۔ (پہلے) چار رکعت پڑھتے تھے پس تم ان کی خوبی اور ان کے طول کی کیفیت نہ پوچھو، اس کے بعد پھر آپ صلی اللہ علیہ وسلم چار رکعت نماز پڑھتے تھے پس تم ان کی خوبی اور ان کے طول کی کیفیت نہ پوچھو، اس کے بعد تین رکعت وتر پڑھتے تھے۔ عائشہ صدیقہ رضی اللہ عنہا کہتی ہیں کہ میں نے کہا یا رسول اللہ! کیا آپ وتر پڑھنے سے پہلے سو جاتے ہیں؟ تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: میری آنکھیں سو جاتی ہیں اور میرا دل نہیں سوتا۔
15. عبادت میں اپنی جان پر سختی نہیں کرنی چاہیے۔
“ इबादत में अपनी जान पर सख़्ती नहीं करनी चाहिए ”
حدیث نمبر: 609
پی ڈی ایف بنائیں مکررات اعراب
سیدنا انس بن مالک رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ (ایک مرتبہ مسجد میں) نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم داخل ہوئے تو (کیا دیکھتے ہیں کہ) ایک رسی دونوں ستونوں کے درمیان لٹک رہی ہے۔ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: یہ رسی کیسی ہے؟ لوگوں نے عرض کی کہ یہ رسی ام المؤمنین زینب رضی اللہ عنہا کی لٹکائی ہوئی ہے جب وہ نماز میں کھڑے کھڑے تھک جاتی ہیں تو اس رسی سے لٹک جاتی ہیں نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: نہیں ایسا ہرگز نہ کرنا چاہیے، اس کو کھول دو، تم میں سے ہر ایک اپنی طبیعت کے خوش رہنے تک نماز پڑھے پھر جب تھک جائے تو چاہیے کہ بیٹھ جائے۔

Previous    1    2    3    Next    

http://islamicurdubooks.com/ 2005-2023 islamicurdubooks@gmail.com No Copyright Notice.
Please feel free to download and use them as you would like.
Acknowledgement / a link to www.islamicurdubooks.com will be appreciated.