الحمدللہ ! قرآن پاک روٹ ورڈ سرچ اور مترادف الفاظ کی سہولت پیش کر دی گئی ہے۔

 
مختصر صحيح بخاري کل احادیث 2230 :حدیث نمبر
مختصر صحيح بخاري
مساقات کا بیان
पानी के बारे में
8. نہروں سے انسانوں او چوپایوں کا پانی پینا (درست ہے)۔
حدیث نمبر: 1098
پی ڈی ایف بنائیں مکررات اعراب
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: گھوڑا بعض لوگوں کے لیے باعث ثواب ہے اور بعض لوگوں کے لیے باعث ستر اور بعض لوگوں کے لیے باعث گناہ ہے۔ سو وہ شخص کہ جس کے لیے باعث اجر ہے وہ شخص ہے جس نے اس کو اللہ کی راہ میں (جہاد کے لیے) پالا ہو پھر اس کو ایک چراگاہ میں یا باغ میں بڑی رسی سے باندھ دیا پس وہ اس باغ یا چراگاہ کے جس قدر میدان میں پھرے گا اس کے عوض اسے نیکیاں ملیں گی اور اگر اس گھوڑے کی رسی ٹوٹ جائے اور وہ ایک بلندی یا دو بلندی پھاندے تو اس کے قدم اور اس کا فضلہ سب اس کے لیے نیکی میں شمار کیے جائیں گے اور اگر اس گھوڑے کا گزر کسی نہر پر ہو اور وہ اس میں سے پانی پیے حالانکہ وہ شخص اس نہر سے پانی پلانے کا ارادہ نہ رکھتا ہو تب بھی اسے نیکیاں ملیں گی پس اس قسم کا گھوڑا اس وجہ سے باعث ثواب ہے۔ اور جس شخص نے سوال سے بچنے اور روپیہ پیسہ کمانے کے لیے گھوڑا پال رکھا ہو پھر وہ اپنی ذات اپنی سواری میں اللہ کا حق نہ بھولتا ہو تو یہ گھوڑا اس شخص کے لیے باعث ستر (یعنی بچاؤ) ہے اور جس شخص نے محض فخر اور ریا کی غرض سے اور اہل اسلام سے دشمنی کے لیے گھوڑا پالا ہو تو وہ گھوڑا اس شخص پر وبال ہو گا۔ اور رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سے گدھوں کے پالنے کی بابت پوچھا گیا تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ان کی بابت مجھ پر کچھ نازل نہیں ہوا سوائے اس جامع اور بےمثال آیت کے: قیامت کے دن جس نے ذرہ برابر نیکی کی ہو گی وہ اس (نیکی) کو دیکھ لے گا اور جس نے ذرہ برابر برائی کی ہو گی وہ بھی اس (برائی) کو دیکھ لے گا۔ (سورۃ الزلزال: 7 - 8)
9. لکڑیاں اور گھاس فروخت کرنا (درست ہے)۔
حدیث نمبر: 1099
پی ڈی ایف بنائیں مکررات اعراب
(امیرالمؤمنین) علی بن ابی طالب رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ مجھے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے ساتھ بدر کے دن مال غنیمت میں ایک اونٹنی ملی اور ایک اونٹنی رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے مجھے اور دے دی تو میں نے ایک دن ایک انصاری کے دروازہ پر ان دونوں اونٹنیوں کو بٹھایا اور میں یہ چاہتا تھا کہ ان پر اذخر (گھاس) لادوں تاکہ اسے بیچوں اور اس وقت میرے ساتھ بنی قینقاع کا ایک سنار بھی تھا، اور اس سے سیدہ فاطمۃالزہراء رضی اللہ عنہا کے ولیمہ میں مدد لوں اور (سیدنا) حمزہ بن عبدالمطلب رضی اللہ عنہ اس وقت اسی مکان کے اندر شراب پی رہے تھے۔ ان کے ساتھ ایک گانے والی تھی وہ یہ گا رہی تھی اٹھو حمزہ! فربہ تازہ جواں اونٹنیاں۔ پس وہ تلوار لے کر ان دونوں اونٹنیوں کی طرف متوجہ ہوئے اور انھوں نے ان کے کوہان کاٹ (چیر) دیے اور ان کے پیٹ چاک کر دیئے پھر ان کے کلیجے نکال لیے۔ (سیدنا) علی رضی اللہ عنہ کہتے تھے کہ میں نے یہ ایک ایسا منظر دیکھا جس نے مجھے دہشت زدہ کر دیا پھر میں نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی خدمت میں گیا اور آپ صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس (اس وقت سیدنا) زید بن حارثہ رضی اللہ عنہ بھی تھے تو میں نے یہ خبر آپ صلی اللہ علیہ وسلم سے بیان کی تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم باہر تشریف لے آئے چنانچہ سیدنا زید رضی اللہ عنہ اور میں آپ صلی اللہ علیہ وسلم کے ہمراہ چلے پس آپ صلی اللہ علیہ وسلم ان کے پاس گئے اور ان پر بہت غصہ کیا تو انھوں نے (اسی نشہ کی حالت میں) اپنی آنکھ اٹھائی اور کہنے لگے کہ تم لوگ تو میرے باپ دادا کے غلام ہو پھر رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم پچھلے پیروں واپس ہوئے اور وہاں سے تشریف لے آئے اور یہ واقعہ شراب (اور موسیقی) کے حرام ہونے سے پہلے کا ہے۔
10. جاگیر الاٹ کرنا۔
حدیث نمبر: 1100
پی ڈی ایف بنائیں مکررات اعراب
سیدنا انس بن مالک رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے چاہا کہ بحرین میں انصار کو جاگیر الاٹ کر دیں تو انصار نے کہا کہ (ہم نہ لیں گے) جب تک ہمارے مہاجرین بھائیوں کو بھی ویسے ہی نہ ملیں۔ چنانچہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: عنقریب تم لوگ میرے بعد اپنے اوپر دوسروں کو ترجیح دیتے ہوئے دیکھو گے لہٰذا تم صبر کرنا یہاں تک کہ تم مجھے آن ملو۔
11. جس شخص کے باغ میں گزر گاہ یا نخلستان میں چشمہ ہو تو اس کا کیا حکم ہے؟
حدیث نمبر: 1101
پی ڈی ایف بنائیں مکررات اعراب
سیدنا ابن عمر رضی اللہ عنہما کہتے ہیں کہ میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو یہ فرماتے ہوئے سنا کہ جو شخص کھجور کے درختوں کو پیوند لگنے کے بعد خریدے تو ان کے پھل فروخت کرنے والے کو ہی ملیں گے مگر یہ کہ خریدار اس سے شرط کر لے اور جو شخص کسی غلام کو خریدے اور اس غلام کے پاس کچھ مال ہو تو اس کا وہ مال فروخت کرنے والے کو دیا جائے گا مگر یہ کہ خریدار نے شرط کر لی ہو۔

Previous    1    2    

http://islamicurdubooks.com/ 2005-2023 islamicurdubooks@gmail.com No Copyright Notice.
Please feel free to download and use them as you would like.
Acknowledgement / a link to www.islamicurdubooks.com will be appreciated.