الحمدللہ ! قرآن پاک روٹ ورڈ سرچ اور مترادف الفاظ کی سہولت پیش کر دی گئی ہے۔

 
مختصر صحيح بخاري کل احادیث 2230 :حدیث نمبر
مختصر صحيح بخاري
اجازت لینے کا بیان
अनुमति चाहने के बारे में
11. سوتے وقت گھر میں آگ (مثلا چراغ، لالٹین، گیس لیمپ وغیرہ) جلتا ہوا نہیں چھوڑنا چاہیے۔
حدیث نمبر: 2067
پی ڈی ایف بنائیں مکررات اعراب
سیدنا ابوموسیٰ اشعری رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ مدینہ میں رات کو ایک گھر جل گیا۔ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کو یہ خبر دی گئی تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: یہ آگ تمہاری دشمن ہے لہٰذا جب تم سونے لگو تو (آگ و چراغ وغیرہ) بجھا دیا کرو۔
12. عمارت کے بارے میں کیا بیان ہے؟
حدیث نمبر: 2068
پی ڈی ایف بنائیں مکررات اعراب
سیدنا ابن عمر رضی اللہ عنہما نے کہا کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے دور اقدس میں میں نے اپنے ہاتھ سے ایک مکان بنایا جس میں ہم بارش اور دھوپ سے محفوظ رہتے تھے اور میں نے کسی آدمی سے اس کے بنانے میں مدد نہیں چاہی۔

Previous    1    2    

http://islamicurdubooks.com/ 2005-2023 islamicurdubooks@gmail.com No Copyright Notice.
Please feel free to download and use them as you would like.
Acknowledgement / a link to www.islamicurdubooks.com will be appreciated.