الحمدللہ ! قرآن پاک روٹ ورڈ سرچ اور مترادف الفاظ کی سہولت پیش کر دی گئی ہے۔

 
مختصر صحيح بخاري کل احادیث 2230 :حدیث نمبر
مختصر صحيح بخاري
دعاؤں کا بیان
दुआ करने के बारे में
11. تکلیف یا مشکل کے وقت دعا مانگنا۔
حدیث نمبر: 2079
پی ڈی ایف بنائیں مکررات اعراب
سیدنا ابن عباس رضی اللہ عنہما سے روایت ہے کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم تکلیف کے وقت یہ دعا مانگا کرے تھے: اللہ کے سوا کوئی معبود نہیں ہے، وہ بڑا تحمل والا ہے، اللہ کے سوا کوئی معبود نہیں ہے، وہ عرش عظیم کا رب ہے، اللہ کے سوا کوئی معبود نہیں ہے، وہ آسمانوں کا رب ہے اور زمین کا رب ہے اور عرش کریم کا رب ہے۔
12. بلا کی مشقت سے پناہ مانگنے کے بیان میں۔
حدیث نمبر: 2080
پی ڈی ایف بنائیں مکررات اعراب
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ نے بیان کیا نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم بلا کی مشقت، اور بدبختی کے پہنچنے اور دشمنوں کے خوش ہونے اور تقدیر کی برائی سے پناہ مانگتے تھے۔ (راوی حدیث) سفیان نے کہا کہ حدیث میں تین باتیں تھیں، ایک میں نے بڑھا دی ہے اب میں نہیں جانتا کہ وہ ان میں سے کون سی ہے۔
13. نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کا یہ فرمان: ”اے اللہ! جس کو میں تکلیف دوں تو، تو اس کے گناہ معاف فرما دے اور اس پر رحمت فرما“۔
حدیث نمبر: 2081
پی ڈی ایف بنائیں مکررات اعراب
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سے سنا، فرماتے تھے: اے اللہ! جس مومن کو میں نے برا کہا ہو اس کے لیے یہ برا کہنا قیامت کے دن اپنی قربت کا باعث بنانا۔
14. بخل سے پناہ مانگنا۔
حدیث نمبر: 2082
پی ڈی ایف بنائیں مکررات اعراب
فاتح ایران سیدنا سعد بن ابی وقاص رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم ان پانچ چیزوں سے پناہ مانگنے کا حکم فرماتے تھے: اے اللہ! میں بخیلی سے تیری پناہ چاہتا ہوں، یااللہ! میں بزدلی سے تیری پناہ چاہتا ہوں، یااللہ! میں بدترین بڑھاپے تک زندہ رہنے سے تیری پناہ چاہتا ہوں، یااللہ! میں دنیا کے فتنے یعنی دجال کے فتنے سے تیری پناہ چاہتا ہوں، یااللہ! میں قبر کے عذاب سے تیری پناہ چاہتا ہوں۔
15. گناہ اور قرض (اور تاوان وغیرہ) سے پناہ مانگنا۔
حدیث نمبر: 2083
پی ڈی ایف بنائیں مکررات اعراب
ام المؤمنین عائشہ رضی اللہ عنہا سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم فرمایا کرتے تھے (ترجمہ) اے اللہ! میں سستی اور بےانتہا بڑھاپے سے تیری پناہ چاہتا ہوں اور گناہ اور قرض و تاوان سے بھی تیری پناہ چاہتا ہوں، قبر کے فتنے اور قبر کے عذاب سے بھی تیری پناہ چاہتا ہوں، دوزخ کے فتنے اور دوزخ کے عذاب سے بھی تیری پناہ چاہتا ہوں، مالداری کے فتنے اور غربت کے فتنے سے بھی تیری پناہ چاہتا ہوں، اور مسیح دجال کے فتنے سے بھی یااللہ! میں تیری پناہ چاہتا ہوں۔ یااللہ! میرے گناہوں کو برف کے پانی اور اولوں سے دھو ڈال اور میرا دل گناہوں سے ایسا صاف کر دے جیسے سفید کپڑے کو تو میل کچل سے صاف کر دیتا ہے اور مجھ میں اور میرے گناہوں میں اتنا فاصلہ کر دے جتنا مشرق و مغرب میں فاصلہ ہے۔
16. نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کا یہ دعا پڑھنے کا بیان: ”اے ہمارے رب! ہمیں دنیا کی بھلائیاں عطا فرما ....“ (سورۃ البقرہ: 201)۔
حدیث نمبر: 2084
پی ڈی ایف بنائیں مکررات اعراب
سیدنا انس رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کی نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم اکثر یہ دعا کرتے تھے: اے اللہ! اے ہمارے رب! ہمیں دنیا میں بھی نیکی دے اور آخرت میں بھی بھلائی عطا فرما اور ہمیں عذاب جہنم سے نجات دے۔ (آمین یا رب العالمین!)
17. نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کا یوں دعا فرمانا: ”اے اللہ! میرے اگلے اور پچھلے سب گناہ معاف فرما دے“۔
حدیث نمبر: 2085
پی ڈی ایف بنائیں مکررات اعراب
سیدنا ابوموسیٰ اشعری رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم یہ دعا کیا کرتے تھے: پروردگار عالم! میری خطا معاف فرما اور میری جہالت اور زیادتی جو میں نے سارے کاموں میں کی اور جس کو تو خوب جانتا ہے۔ یا اللہ! میری بھول چوک کو اور جو کام میں نے قصداً کیا اور میری نادانی اور لغویات کو معاف فرما دے، یہ سب باتیں مجھ میں موجود ہیں۔ یااللہ! میرے اگلے پچھلے، چھپے اور کھلے سب گناہوں کو معاف فرما دے۔
18. تہلیل (یعنی لا الہٰ الا اللہ ....) کہنے کی فضیلت۔
حدیث نمبر: 2086
پی ڈی ایف بنائیں مکررات اعراب
سیدنا ابوایوب انصاری اور ابن مسعود رضی اللہ عنہما سے روایت ہے کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: جس نے مندرجہ بالا کلمہ (تہلیل لا الہٰ الا اللہ ....) دس مرتبہ پڑھا، اس کو اتنا ثواب ملے گا جیسے اس نے اسماعیل (علیہ السلام) کی اولاد سے ایک غلام آزاد کیا۔
حدیث نمبر: 2087
پی ڈی ایف بنائیں مکررات اعراب
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے مروی ہے کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: جس نے دن میں سو مرتبہ ((لا الہٰ الا اللہ وحدہ لا شریک لہ لہ الملک ولہ الحمہ وھو علٰی کلّ شیٍی قدیر)) اللہ تعالیٰ کے سوا کوئی معبود برحق نہیں، اس کا کوئی شریک نہیں، اسی کی بادشادہی ہے، اور اسی کے لیے تمام تعریفات ہیں اور وہی ہر چیز پر قادر ہے۔ پڑھا، اسے دس غلام آزاد کرنے کا ثواب ہو گا اور اس کے نامہ اعمال میں سو نیکیاں لکھی جائیں گی اور سو گناہ مٹا دیے جائیں گے اور اس روز شام تک شیطان سے امن میں رہے گا اور اس سے بہتر کوئی شخص نہ ہو گا لیکن جس نے اس سے بھی زیادہ اسے پڑھا ہو۔ ‘
19. سبحان اللہ کی فضیلت۔
حدیث نمبر: 2088
پی ڈی ایف بنائیں مکررات اعراب
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: جس نے سبحان اللہ وبحمدہ ایک دن میں سو مرتبہ پڑھا اس کے تمام گناہ مٹا دیے جائیں گے اگرچہ (اس کے گناہ) سمندر کی جھاگ کے برابر ہوں۔

Previous    1    2    3    Next    

http://islamicurdubooks.com/ 2005-2023 islamicurdubooks@gmail.com No Copyright Notice.
Please feel free to download and use them as you would like.
Acknowledgement / a link to www.islamicurdubooks.com will be appreciated.