الحمدللہ ! قرآن پاک روٹ ورڈ سرچ اور مترادف الفاظ کی سہولت پیش کر دی گئی ہے۔

 
مسند اسحاق بن راهويه کل احادیث 981 :حدیث نمبر
مسند اسحاق بن راهويه
ہبہ اور اس کی فضیلت کا بیان
حدیث نمبر: 504
پی ڈی ایف بنائیں اعراب
اخبرنا الثقفی، نا ایوب، عن عکرمة، عن ابن عباس، عن رسول اللٰه صلی اللٰه علیه وسلم قال: لیس لنا مثل السوئ العائد فی هبتهٖ کالکلب یعود فی قیئهٖ.اَخْبَرَنَا الثَّقَفِیُّ، نَا اَیُّوْبُ، عَنْ عِکْرِمَةَ، عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ، عَنْ رَّسُوْلِ اللّٰهِ صَلَّی اللّٰهُ عَلَیْهِ وَسَلَّمَ قَالَ: لَیْسَ لَنَا مَثَلَ السُّوْئِ اَلْعَائِدُ فِیْ هَبِتِهٖ کَالْکَلْبِ یَعُوْدُ فِیْ قَیْئِهٖ.
سیدنا ابن عباس رضی اللہ عنہما نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سے روایت کیا، آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ہمارے لیے بری مثال نہیں، (ہم اس مثل کے مصداق نہ ہوں گے) اپنا ہبہ واپس لینے والا اس کتے کی طرح ہے جو قے کر کے اسے چاٹ لیتا ہے۔

تخریج الحدیث: «بخاري، كتاب الهبة، باب لا يحل لاحد ان يرجع فى هبته وصدقته، رقم: 2622. سنن ترمذي، رقم: 1298. سنن نسائي، رقم: 3698. ادب المفرد: 417.»
حدیث نمبر: 505
پی ڈی ایف بنائیں اعراب
اخبرنا الثقفی، نا خالد الحذاء، عن عکرمة، عن ابن عباس، عن رسول اللٰه صلی اللٰه علیه وسلم مثله سواء.اَخْبَرَنَا الثَّقَفِیُّ، نَا خَالِدُ الْحَذَّاءِ، عَنْ عِکْرِمَةَ، عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ، عَنْ رَسُوْلِ اللّٰهِ صَلَّی اللّٰهُ عَلَیْهِ وَسَلَّمَ مِثْلَهٗ سَوَاءٍ.
سیدنا ابن عباس رضی اللہ عنہما نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سے اسی سابقہ حدیث کی مثل روایت کیا ہے۔

تخریج الحدیث: «انظر ما قبله.»

Previous    1    2    3    

http://islamicurdubooks.com/ 2005-2023 islamicurdubooks@gmail.com No Copyright Notice.
Please feel free to download and use them as you would like.
Acknowledgement / a link to www.islamicurdubooks.com will be appreciated.