الحمدللہ ! قرآن پاک روٹ ورڈ سرچ اور مترادف الفاظ کی سہولت پیش کر دی گئی ہے۔

 
مختصر صحيح بخاري کل احادیث 2230 :حدیث نمبر
مختصر صحيح بخاري
نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے صحابہ کے فضائل مناقب
रसूल अल्लाह ﷺ के सहाबा की फ़ज़ीलत
15. سیدنا ابن عباس رضی اللہ عنہما کے بیان میں۔
حدیث نمبر: 1550
پی ڈی ایف بنائیں مکررات اعراب
سیدنا ابن عباس رضی اللہ عنہما کہتے ہیں کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے مجھے اپنے سینے سے لگایا اور فرمایا: اے اللہ! اس کو حکمت (قرآن و حدیث) سکھلا دے۔
حدیث نمبر: 1551
پی ڈی ایف بنائیں مکررات اعراب
ایک اور روایت میں ہے (عبدالوارث بن سعید کہتے ہیں) کہ فرمایا: اے اللہ! اسے کتاب (قرآن) سکھلا دے۔
16. سیدنا خالد بن ولید رضی اللہ عنہ کی فضیلت کا بیان۔
حدیث نمبر: 1552
پی ڈی ایف بنائیں مکررات اعراب
سیدنا انس رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے سیدنا زید، جعفر اور ابن رواحہ رضی اللہ عنہ کی شہادت کی خبر سنائی .... اور باقی حدیث ذکر کی جو گزر چکی ہے۔ (دیکھئیے کتاب: جنازہ کے بیان میں۔۔۔ باب: جو شخص میت کے عزیزوں کو اس کی موت کی خبر دے) پھر فرمایا: اب اسے یعنی جھنڈا اللہ تعالیٰ کی تلواروں میں سے ایک تلوار (سیدنا خالد بن ولید رضی اللہ عنہ) نے لے لیا یہاں تک کہ اللہ نے مسلمانوں کو فتح دی۔
17. سیدنا ابوحذیفہ کے غلام سیدنا سالم بن معقل رضی اللہ عنہ کی فضیلت کا بیان۔
حدیث نمبر: 1553
پی ڈی ایف بنائیں مکررات اعراب
سیدنا عبداللہ بن عمرو رضی اللہ عنہما سے روایت ہے کہ میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو یہ فرماتے ہوئے۔ قرآن چار آدمیوں سے پڑھو، عبداللہ بن مسعود (رضی اللہ عنہ) سے، پہلے ان کا نام لیا اور سالم (رضی اللہ عنہ) سے جو ابوحذیفہ (رضی اللہ عنہ) کے غلام ہیں اور ابی بن کعب (رضی اللہ عنہ) اور معاذ بن جبل (رضی اللہ عنہ) سے۔
18. ام المؤمنین عائشہ رضی اللہ عنہا کی فضیلت کا بیان۔
حدیث نمبر: 1554
پی ڈی ایف بنائیں مکررات اعراب
ام المؤمنین عائشہ صدیقہ رضی اللہ عنہا سے روایت ہے کہ انھوں نے سیدہ اسماء رضی اللہ عنہا سے ایک ہار مانگ کر لیا، وہ گر گیا تو رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے اپنے صحابہ میں سے کئی آدمیوں کو اسے ڈھونڈھنے کے لیے بھیجا (انھیں رستے میں) نماز کا وقت آ پہنچا (پانی نہ تھا تو) ان لوگوں نے بغیر وضو کے نماز پڑھ لی پھر جب نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس واپس آئے آپ صلی اللہ علیہ وسلم سے اس کی شکایت کی تو اس وقت تیمم کی آیت نازل ہوئی .... پھر باقی ساری حدیث بیان کی جو کہ کتاب تیمم میں گزر چکی ہے۔
19. انصار کی فضیلت کا بیان۔
حدیث نمبر: 1555
پی ڈی ایف بنائیں مکررات اعراب
ام المؤمنین عائشہ صدیقہ رضی اللہ عنہا کہتی ہیں کہ بعاث کا دن وہ دن تھا جو اللہ تعالیٰ اپنے پیغمبر کے پیشتر لایا (اس میں بڑی مصلحت تھی) جب آپ صلی اللہ علیہ وسلم مدینہ میں تشریف لائے تو انصار کا یہ حال تھا کہ ان میں پھوٹ پڑی ہوئی تھی، ان کے سردار کچھ مقتول اور کچھ زخمی تھے، اللہ نے اس دن کو آگے کیا اپنے پیغمبر صلی اللہ علیہ وسلم کے لیے تاکہ وہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم کے تشریف لاتے ہی مسلمان ہو جائیں۔
20. نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کا یہ فرمانا: ”اگر (مکہ سے) ہجرت نہ کی ہوتی تو میں بھی انصار کا ایک آدمی ہوتا“۔
حدیث نمبر: 1556
پی ڈی ایف بنائیں مکررات اعراب
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم سے روایت کرتے ہیں کہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: اگر ہجرت نہ ہوتی تو میں بھی (قبیلہ) انصار کا ایک آدمی ہوتا۔
21. انصار سے محبت کرنا ایمان میں سے ہے۔
حدیث نمبر: 1557
پی ڈی ایف بنائیں مکررات اعراب
سیدنا براء رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: انصار سے سوائے مومن کے کوئی دوستی نہ رکھے گا اور ان کے ساتھ سوائے منافق کے کوئی دشمنی نہ رکھے گا پس جو کوئی انصار سے محبت کرے اللہ بھی اس سے محبت کرے گا اور جو کوئی انصار سے دشمنی کرے تو اللہ بھی اس سے دشمنی کرے گا۔
22. نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کا انصار سے فرمانا: ”تم سب لوگوں سے مجھے زیادہ محبوب ہو“۔
حدیث نمبر: 1558
پی ڈی ایف بنائیں مکررات اعراب
سیدنا انس رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے (انصاری) عورتوں اور بچوں کو شادی میں سے آتے دیکھا تو نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم سیدھے کھڑے ہو گئے اور فرمایا: اللہ کی قسم! میں تمہیں سب لوگوں سے زیادہ چاہتا ہوں۔ تین دفعہ یہی فرمایا:۔
حدیث نمبر: 1559
پی ڈی ایف بنائیں مکررات اعراب
سیدنا انس رضی اللہ عنہ ایک روایت میں کہتے ہیں کہ ایک انصاری عورت اپنا بچہ لے کر نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس آئی، پس نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے اس سے باتیں کیں پھر فرمایا: قسم ہے اس ذات کی جس کے ہاتھ میں میری جان ہے کہ بیشک میں تم لوگوں کو سب سے زیادہ چاہتا ہوں۔ دو دفعہ یہی فرمایا۔

Previous    1    2    3    4    5    6    7    8    Next    

http://islamicurdubooks.com/ 2005-2023 islamicurdubooks@gmail.com No Copyright Notice.
Please feel free to download and use them as you would like.
Acknowledgement / a link to www.islamicurdubooks.com will be appreciated.