الحمدللہ ! قرآن پاک روٹ ورڈ سرچ اور مترادف الفاظ کی سہولت پیش کر دی گئی ہے۔

 
مختصر صحيح مسلم کل احادیث 2179 :حدیث نمبر
مختصر صحيح مسلم
وضو کے مسائل
35. مذی کو دھونا اور اس کی وجہ سے وضو کرنا۔
حدیث نمبر: 144
پی ڈی ایف بنائیں مکررات اعراب
سیدنا علی رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ میں زیادہ مذی والا آدمی تھا اور میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سے پوچھنے میں شرم کی کیونکہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم کی صاحبزادی میرے نکاح میں تھیں، تو میں نے سیدنا مقداد بن اسود رضی اللہ عنہ سے (پوچھنے کو) کہا، انہوں نے پوچھا تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا کہ اپنی شرمگاہ کو دھو ڈالے اور وضو کرے۔
36. بیٹھنے والے کی نیند وضو نہیں توڑتی۔
حدیث نمبر: 145
پی ڈی ایف بنائیں مکررات اعراب
سیدنا انس رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ (ایک مرتبہ) نماز کے لئے اقامت کہی گئی اور رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم ایک آدمی سے سرگوشی کر ر فرما رہے تھے۔ عبدالوارث کی حدیث کے الفاظ ہیں کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم ایک آدمی سے سرگوشی کر رہے تھے تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نماز کے لئے کھڑے نہیں ہوئے حتیٰ کہ قوم (بیٹھی بیٹھی) سو گئی۔ اور شعبہ کی روایت میں ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سرگوشی میں مصروف رہے یہاں تک کہ صحابہ (بیٹھے بیٹھے) سو گئے۔ پھر آپ صلی اللہ علیہ وسلم آئے اور انہیں نماز پڑھائی (نیا وضو بنانے کا حکم نہیں دیا)۔
37. اونٹ کا گوشت کھانے کے بعد وضو کرنا۔
حدیث نمبر: 146
پی ڈی ایف بنائیں مکررات اعراب
سیدنا جابر بن سمرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ ایک شخص نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سے پوچھا کہ کیا میں بکری کا گوشت کھا کر وضو کروں؟ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا کہ چاہے تو کر اور چاہے تو نہ کر۔ پھر اس نے پوچھا کہ اونٹ کا گوشت کھا کر وضو کروں؟ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا ہاں! اونٹ کا گوشت کھانے سے وضو کر۔ اس نے کہا کہ کیا بکریوں کے باڑے میں نماز پڑھوں؟ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا کہ ہاں۔ اس نے کہا کہ اونٹوں کے باڑے میں نماز پڑھوں؟ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا کہ نہیں
38. ہر اس چیز سے وضو کرنا جس کو آگ نے چھوا ہو۔
حدیث نمبر: 147
پی ڈی ایف بنائیں مکررات اعراب
عمر بن عبدالعزیز سے روایت ہے کہ عبداللہ بن ابراہیم بن قارظ نے انہیں اس بات کی خبر دی کہ انہوں نے سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ کو مسجد میں وضو کرتے ہوئے دیکھا۔ انہوں نے کہا کہ میں نے پنیر کے ٹکڑے کھائے ہیں اس لئے وضو کرتا ہوں، کیونکہ میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سے سنا، آپ صلی اللہ علیہ وسلم فرماتے تھے کہ اس چیز کے کھانے سے وضو کرو جو آگ پر پکی ہو۔
39. آگ سے پکی ہوئی چیز سے وضو کا حکم منسوخ ہے۔
حدیث نمبر: 148
پی ڈی ایف بنائیں مکررات اعراب
جعفر بن عمرو بن امیہ الضمری اپنے والد سیدنا عمرو بن امیہ الضمری رضی اللہ عنہ سے روایت کرتے ہوئے کہتے ہیں کہ انہوں نے کہا کہ میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو دیکھا کہ ایک بکری کا شانہ چھری سے کاٹ کر کھا رہے تھے۔ اتنے میں نماز کے لئے بلائے گئے تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے چھری رکھ دی اور نماز پڑھی اور وضو نہیں کیا۔
حدیث نمبر: 149
پی ڈی ایف بنائیں مکررات اعراب
سیدنا ابن عباس رضی اللہ عنہما سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے دودھ پیا۔ پھر پانی منگوایا اور کلی کی اور فرمایا کہ دودھ سے منہ چکنا ہو جاتا ہے۔
40. اس آدمی کا بیان جسے نماز میں (ہوا نکلنے) کا خیال آئے۔
حدیث نمبر: 150
پی ڈی ایف بنائیں مکررات اعراب
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا کہ جب تم میں سے کسی کو (دوران نماز) اپنے پیٹ میں خلش معلوم ہو، پھر اس کو شک ہو کہ (پیٹ سے) کچھ نکلا یا نہیں یعنی ہوا خارج ہوئی یا نہیں تو مسجد سے نہ نکلے، جب تک کہ آواز نہ سنے یا بو نہ سونگھے (یعنی حدث ہونے کا یقین نہ ہو)۔

Previous    1    2    3    4    5    

http://islamicurdubooks.com/ 2005-2023 islamicurdubooks@gmail.com No Copyright Notice.
Please feel free to download and use them as you would like.
Acknowledgement / a link to www.islamicurdubooks.com will be appreciated.