الحمدللہ! انگلش میں کتب الستہ سرچ کی سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔

 
سلسله احاديث صحيحه کل احادیث 4035 :ترقیم البانی
سلسله احاديث صحيحه کل احادیث 4103 :حدیث نمبر
سلسله احاديث صحيحه
آداب اور اجازت طلب کرنا
अख़लाक़ और अनुमति मांगना
1777. مصافحہ کا نبوی انداز
“ रसूल अल्लाह ﷺ कैसे हाथ मिलाते थे ”
حدیث نمبر: 2654
پی ڈی ایف بنائیں مکررات اعراب Hindi
-" كان إذا صافح رجلا لم يترك يده حتى يكون هو التارك ليد رسول الله صلى الله عليه وسلم".-" كان إذا صافح رجلا لم يترك يده حتى يكون هو التارك ليد رسول الله صلى الله عليه وسلم".
سیدنا انس بن مالک رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم جب کسی سے مصافحہ کرتے تو اس وقت تک اس کا ہاتھ نہ چھوڑتے، جب تک وہ خود آپ صلی اللہ علیہ وسلم کا ہاتھ ترک نہ کرتا۔
1778. غیر مسلموں کو سلام کہنا
“ ग़ैर-मुस्लिमों को सलाम कैसे करें ”
حدیث نمبر: 2655
پی ڈی ایف بنائیں مکررات اعراب Hindi
-" إذا مررتم باليهود... فلا تسلموا عليهم وإذا سلموا عليكم فقولوا: وعليكم".-" إذا مررتم باليهود... فلا تسلموا عليهم وإذا سلموا عليكم فقولوا: وعليكم".
سیدنا ابوبصره غفاری رضی اللہ عنہ سے مروی ہے، وه کہتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: جب تم یہودیوں کے پاس سے گزرو تو انہیں سلام نہ کہو اور اگر وه تمہیں سلام کہیں تو جواب میں صرف «وعليكم» ‏‏‏‏اور تم پر بھی ہو کہو۔
حدیث نمبر: 2656
پی ڈی ایف بنائیں مکررات اعراب Hindi
-" إذا لقيتم المشركين (وفي رواية اهل الكتاب) فلا تبدءوهم بالسلام، وإذا لقيتموهم في طريق فاضطروهم إلى اضيقها".-" إذا لقيتم المشركين (وفي رواية أهل الكتاب) فلا تبدءوهم بالسلام، وإذا لقيتموهم في طريق فاضطروهم إلى أضيقها".
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے، وہ کہتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: جب تم مشرکوں (‏‏‏‏اور ایک روایت کے مطابق اہل کتاب) سے ملو تو انہیں سلام کرنے میں پہل نہ کرو اور اگر کسی راستے میں ان سے ملاقات ہو جائے تو انہیں تنگ راستے کی طرف مجبور کر دو۔
حدیث نمبر: 2657
پی ڈی ایف بنائیں مکررات اعراب Hindi
-" لا تبدءوا اليهود والنصارى بالسلام وإذا لقيتم احدهم في طريق، فاضطروهم إلى اضيقه".-" لا تبدءوا اليهود والنصارى بالسلام وإذا لقيتم أحدهم في طريق، فاضطروهم إلى أضيقه".
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: یہودیوں اور عیسائیوں کو سلام کرنے میں پہل نہ کرو، اگر راستے میں کسی (‏‏‏‏یہودی یا عیسائی) سے ٹکراؤ ہو جائے تو اسے تنگ راستے کی طرف مجبور کر دو۔
1779. غیر محرم عورتوں سے مصافحہ کرنا منع ہے
“ ग़ैर-महरम औरतों से हाथ मिलाना मना है ”
حدیث نمبر: 2658
پی ڈی ایف بنائیں مکررات اعراب Hindi
-" إني لا اصافح النساء إنما قولي لمائة امراة كقولي لامراة واحدة".-" إني لا أصافح النساء إنما قولي لمائة امرأة كقولي لامرأة واحدة".
سیدہ امیمہ بنت رقیقہ رضی اللہ عنہا کہتی ہیں: میں چند عورتوں کے ساتھ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس آپ کی بیعت کرنے کے لیے آئی۔ ہم نے کہا: اے اللہ کے رسول! ہم اس بات پر آپ کی بیعت کرتی ہیں کہ ہم اللہ کے ساتھ کسی کو شریک نہیں ٹھہرائیں گی، چوری نہیں کریں گی، زنا نہیں کریں گی، اپنی اولاد کو قتل نہیں کریں گی، بہتان نہیں گھڑیں گی اور نیکی کے معاملے میں آپ کی نافرمانی نہیں کریں گی۔ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: (‏‏‏‏ٹھیک ہے) لیکن طاقت و قدرت کے مطابق۔ ہم نے کہا: اللہ اور اس کا رسول تو ہم پر ہمارے نفسوں کی بہ نسبت بھی زیادہ رحم کرنے والے ہیں۔ اے اللہ کے رسول! اب آئیے (‏‏‏‏اور ہاتھ بڑھائیے) تاکہ ہم بیعت کر سکیں۔ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: میں عورتوں سے مصافحہ نہیں کرتا، میرا تو سو عورتوں سے قول و اقرار، ایک عورت سے قول و اقرار کی طرح ہے۔
1780. آنکھ اور ہاتھ کا زنا
“ आंख और हाथ का ज़िना ”
حدیث نمبر: 2659
پی ڈی ایف بنائیں مکررات اعراب Hindi
-" كل ابن آدم اصاب من الزنا لا محالة، فالعين زناها النظر، واليد زناها اللمس، والنفس تهوى وتحدث، ويصدق ذلك او يكذبه الفرج".-" كل ابن آدم أصاب من الزنا لا محالة، فالعين زناها النظر، واليد زناها اللمس، والنفس تهوى وتحدث، ويصدق ذلك أو يكذبه الفرج".
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: آدم کے ہر بیٹے نے لامحالہ زنا کے کچھ حصے کا ارتکاب کرنا ہے، پس آنکھ کا زنا دیکھنا ہے، ہاتھ کا زنا چھونا ہے، دل للچاتا ہے اور خواہش کرتا ہے اور شرمگاہ اس کی تصدیق کرتی ہے یا تکذیب۔
1781. مسلمانوں کی باہمی محبت اور رحمدلی
“ मुसलमानो में आपस का प्रेम और रहमदिली ”
حدیث نمبر: 2660
پی ڈی ایف بنائیں مکررات اعراب Hindi
-" مثل المؤمنين في توادهم وتراحمهم وتعاطفهم مثل الجسد، إذا اشتكى منه عضو تداعى له سائر الجسد بالسهر والحمى".-" مثل المؤمنين في توادهم وتراحمهم وتعاطفهم مثل الجسد، إذا اشتكى منه عضو تداعى له سائر الجسد بالسهر والحمى".
سیدنا نعمان بن بشیر رضی اللہ عنہ سے روایت ہے، رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ایک دوسرے کے ساتھ محبت کرنے میں، ایک دوسرے کے ساتھ رحم کرنے میں اور ایک دوسرے کے ساتھ شفقت و نرمی کرنے میں مومنوں کی مثال ایک جسم کی طرح ہے کہ جب (‏‏‏‏جسم) کا کوئی ایک عضو درد کرتا ہے تو سارا جسم اس کی وجہ سے بیداری اور بخار میں مبتلا رہتا ہے۔
1782. مسلمان کو اذیت پہنچانا باعث لعنت ہے
“ मुसलमान को कष्ट देने पर लाअनत है ”
حدیث نمبر: 2661
پی ڈی ایف بنائیں مکررات اعراب Hindi
-" من آذى المسلمين في طرقهم، وجبت عليه لعنتهم".-" من آذى المسلمين في طرقهم، وجبت عليه لعنتهم".
رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: جس نے مسلمانوں کو راستے کے معاملے میں تکلیف دی، تو اس پر ان کی لعنت ثابت ہو جائے گی۔ یہ حدیث سیدنا محمد بن حنفیہ، سیدنا حذیفہ بن اسید اور سیدنا ابوذر رضی اللہ عنہ سے مروی ہے۔
1783. مسلمان کی ساکھ برقرار رکھنا عظیم عمل ہے
“ मुसलमान की साख बनाए रखना एक महान कार्य है ”
حدیث نمبر: 2662
پی ڈی ایف بنائیں مکررات اعراب Hindi
-" من اكل برجل مسلم اكلة، فإن الله يطعمه مثلها من جهنم ومن اكتسى برجل مسلم ثوبا، فإن الله يكسوه مثله في جهنم ومن قام برجل مسلم مقام سمعة، فإن الله يقوم به مقام سمعة يوم القيامة".-" من أكل برجل مسلم أكلة، فإن الله يطعمه مثلها من جهنم ومن اكتسى برجل مسلم ثوبا، فإن الله يكسوه مثله في جهنم ومن قام برجل مسلم مقام سمعة، فإن الله يقوم به مقام سمعة يوم القيامة".
سیدنا مستورد رضی اللہ عنہ سے روایت ہے، نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: جس نے کسی مسلمان کا ایک لقمہ ناحق کھایا تو اللہ تعالیٰ اسے اس کے بقدر جہنم کا کھانا کھلائیں گے، جس نے کسی مسلمان کا کپڑا ناحق پہنا تو اللہ تعالیٰ اسے اس کے بقدر جہنم کا کپڑا پہنائیں گے اور جس نے اپنے مسلمان بھائی کی ساکھ برقرار رکھی، (‏‏‏‏اس کے عوض) اللہ تعالیٰ روز قیامت اس کی ساکھ برقرار رکھے گا۔
1784. مسلمان کی بے عزتی کرنا سنگین جرم ہے، مسلمان کی عزت کعبۃ اللہ سے زیادہ ہے
“ मुसलमान का अपमान करना एक गंभीर अपराध है ، एक मुसलमान का सम्मान अल्लाह के काबा से अधिक है ”
حدیث نمبر: 2663
پی ڈی ایف بنائیں مکررات اعراب Hindi
-" اربى الربا شتم الاعراض".-" أربى الربا شتم الأعراض".
سیدنا سعید بن زید رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: سب سے بڑی زیادتی یہ ہے کہ کسی (‏‏‏‏مسلمان) کی آبرو ریزی کی جائے۔

Previous    4    5    6    7    8    9    10    11    12    Next    

http://islamicurdubooks.com/ 2005-2023 islamicurdubooks@gmail.com No Copyright Notice.
Please feel free to download and use them as you would like.
Acknowledgement / a link to www.islamicurdubooks.com will be appreciated.