🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

صحيح البخاري سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

صحیح بخاری میں ترقیم شاملہ سے تلاش کل احادیث (7563)
حدیث نمبر لکھیں:
حدیث میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
حدیث میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
53. باب فى الحوض:
باب: حوض کوثر کے بیان میں۔
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 6592
وَزَادَ ابْنُ أَبِي عَدِيٍّ، عَنْ شُعْبَةَ، عَنْ مَعْبَدِ بْنِ خَالِدٍ، عَنْ حَارِثَةَ، سَمِعَ النَّبِيَّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَوْلَهُ: حَوْضُهُ مَا بَيْنَ صَنْعَاءَ، وَالْمَدِينَةِ، فَقَالَ لَهُ الْمُسْتَوْرِدُ: أَلَمْ تَسْمَعْهُ، قَالَ الْأَوَانِي: قَالَ: لَا، قَالَ الْمُسْتَوْرِدُ: تُرَى فِيهِ الْآنِيَةُ مِثْلَ الْكَوَاكِبِ.
اور ابن ابوعدی محمد بن ابراہیم نے بھی شعبہ سے روایت کیا، ان سے معبد بن خالد نے اور ان سے حارثہ رضی اللہ عنہ نے کہ انہوں نے نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کا یہ ارشاد سنا، اس میں اتنا زیادہ ہے کہ آپ کا حوض اتنا لمبا ہو گا جتنی صنعاء اور مدینہ کے درمیان دوری ہے۔ اس پر مستورد نے کہا: کیا آپ نے برتنوں والی روایت نہیں سنی؟ انہوں نے کہا کہ نہیں۔ مستورد نے کہا کہ کہ اس میں برتن (پینے کے) اس طرح نظر آئیں گے جس طرح آسمان میں ستارے نظر آتے ہیں۔ [صحيح البخاري/كتاب الرقاق/حدیث: 6592]
حضرت حارثہ رضی اللہ عنہ کی نبی صلی اللہ علیہ وسلم سے سنی ہوئی ایک روایت میں اضافہ ہے: آپ کا حوض اتنا وسیع ہو گا جتنا صنعاء اور مدینہ کے درمیان مسافت ہے۔ اس پر (راویِ حدیث) مستورد رضی اللہ عنہ نے کہا: کیا آپ نے برتنوں والی روایت نہیں سنی؟ انہوں نے کہا: نہیں۔ مستورد رضی اللہ عنہ نے کہا: وہاں برتن اس طرح نظر آئیں گے جیسے آسمان پر ستارے نظر آتے ہیں۔ [صحيح البخاري/كتاب الرقاق/حدیث: 6592]
تخریج الحدیث: «أحاديث صحيح البخاريّ كلّها صحيحة»

الحكم على الحديث: أحاديث صحيح البخاريّ كلّها صحيحة


الرواة الحديث:
اسم الشهرة
الرتبة عند ابن حجر/ذهبي
أحاديث
👤←👥المستورد بن شداد القرشيصحابي
👤←👥حارثة بن وهب الخزاعي
Newحارثة بن وهب الخزاعي ← المستورد بن شداد القرشي
صحابي
👤←👥معبد بن خالد الجدلي، أبو القاسم
Newمعبد بن خالد الجدلي ← حارثة بن وهب الخزاعي
ثقة
👤←👥شعبة بن الحجاج العتكي، أبو بسطام
Newشعبة بن الحجاج العتكي ← معبد بن خالد الجدلي
ثقة حافظ متقن عابد
👤←👥محمد بن إبراهيم السلمي، أبو عمرو
Newمحمد بن إبراهيم السلمي ← شعبة بن الحجاج العتكي
ثقة
صحیح بخاری کی حدیث نمبر 6592 کے فوائد و مسائل
مولانا داود راز رحمه الله، فوائد و مسائل، تحت الحديث صحيح بخاري: 6592
حدیث حاشیہ:
یعنی بے شمار اور چمک دار ہوں گے۔
[صحیح بخاری شرح از مولانا داود راز، حدیث/صفحہ نمبر: 6592]

الشيخ حافط عبدالستار الحماد حفظ الله، فوائد و مسائل، تحت الحديث صحيح بخاري:6592
حدیث حاشیہ:
(1)
ایک روایت میں ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا:
میرے حوض کی مسافت عدن سے عمان بلقاء تک ہے۔
(مسند أحمد: 275/5)
واضح رہے کہ یہ مسافت کوئی ناپی ہوئی مسافت نہیں کہ ٹھیک اتنے ہی میل، اتنے ہی فرلانگ اور اتنے ہی گز ہوں گے بلکہ حوض کی وسعت سمجھانے کے لیے عرف کے مطابق یہ اندازے کے مطابق بات کہی گئی ہے۔
مطلب یہ ہے کہ حوض کی وسعت اور لمبائی سینکڑوں میل تک پھیلی ہوئی ہو گی۔
(2)
پہلی حدیث میں رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے اس امت کو دنیا کی بے رغبتی کی طرف توجہ دلائی ہے۔
اس کا مطلب یہ ہے کہ اگر ہم صدق دل سے حوض کوثر پر رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سے ملاقات کرنا چاہتے ہیں اور آپ کے مبارک ہاتھوں سے حوض کوثر کے جام پینے کے خواہش مند ہیں تو دنیا پرستی سے کنارہ کشی کر کے آخرت بنانے کی فکر میں رہنا چاہیے جیسا کہ ہم پہلے بھی اس کی وضاحت کر آئے ہیں۔
[هداية القاري شرح صحيح بخاري، اردو، حدیث/صفحہ نمبر: 6592]

Sahih Bukhari Hadith 6592 in Urdu