سیدنا جابر رضی اللہ عنہ سے مروی ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم اپنی اونٹنی پر مشرق کی طرف منہ کئے ہوئے (نفلی) نماز پڑھتے تھے اور جب فرض پڑھتے تو سواری سے اتر جاتے اور پھر قبلے کی طرف منہ کر کے نماز پڑھتے۔
تخریج الحدیث: «إسناده صحيح، [مكتبه الشامله نمبر: 1554]» اس روایت کی سند صحیح ہے اور حدیث متفق علیہ ہے۔ دیکھئے: [بخاري 1099]، [مسلم 540]، [أبوداؤد 1227]، [نسائي 1188]، [ابن ماجه 1018]، [أبويعلی 2120]، [ابن حبان 2120]