سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ نے کہا: نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”اگر ہجرت نہ ہوتی تو میں انصار کا ایک فرد ہوتا۔“
وضاحت: (تشریح حدیث 2549) اس حدیث سے انصار کی فضیلت ثابت ہوتی ہے، اسی حدیث میں ہے کہ اگر سارے لوگ ایک وادی میں چلیں اور انصار دوسری وادی میں تو میں انصار ہی کی وادی میں چلوں گا۔
تخریج الحدیث: «إسناده حسن ولكن الحديث صحيح، [مكتبه الشامله نمبر: 2556]» اس روایت کی سند حسن اور حدیث صحیح ہے۔ دیکھئے: [بخاري 3779]، [أبويعلی 6318]، [ابن حبان 7369]، [الموارد 2292]
قال الشيخ حسين سليم أسد الداراني: إسناده حسن ولكن الحديث صحيح