(حديث مقطوع) حدثنا ابو الوليد، حدثنا شريك، عن مغيرة، عن إبراهيم، قال: "الوصي امين فيما اوصي إليه به".(حديث مقطوع) حَدَّثَنَا أَبُو الْوَلِيدِ، حَدَّثَنَا شَرِيكٌ، عَنْ مُغِيرَةَ، عَنْ إِبْرَاهِيمَ، قَالَ: "الْوَصِيُّ أَمِينٌ فِيمَا أُوصِيَ إِلَيْهِ بِهِ".
مغیرہ سے مروی ہے ابراہیم رحمہ اللہ نے کہا: وصی اس چیز کا امین ہے جس کی اس کے لئے وصیت کی جا رہی ہے۔
وضاحت: (تشریح حدیث 3234) وصی اس شخص کو کہا جاتا ہے جس کے نام سے وصیت کی جائے، یا جس کو وصیت کی تنفیذ کا مکلّف بنایا جائے، نیز وصیت کرنے والے کو بھی وصی کہتے ہیں لیکن یہاں مراد پہلا معنی ہے۔
تخریج الحدیث: «إسناده حسن، [مكتبه الشامله نمبر: 3246]» اس اثر کی سند حسن ہے۔ دیکھئے: [ابن أبى شيبه 11013]