الحمدللہ! انگلش میں کتب الستہ سرچ کی سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔

 
سنن دارمي کل احادیث 3535 :حدیث نمبر
سنن دارمي
قرآن کے فضائل
17. باب فَضَائِلِ الأَنْعَامِ وَالسُّوَرِ:
17. سورہ الانعام اور دوسری سورتوں کی فضیلت کا بیان
حدیث نمبر: 3432
پی ڈی ایف بنائیں اعراب
(حديث موقوف) حدثنا معاذ بن هانئ، حدثنا إبراهيم بن طهمان، حدثنا عاصم، عن المسيب بن رافع، قال: قال عبد الله: "السبع الطول مثل التوراة، والمئين مثل الإنجيل، والمثاني مثل الزبور، وسائر القرآن بعد فضل".(حديث موقوف) حَدَّثَنَا مُعَاذُ بْنُ هَانِئٍ، حَدَّثَنَا إِبْرَاهِيمُ بْنُ طَهْمَانَ، حَدَّثَنَا عَاصِمٌ، عَنْ الْمُسَيَّبِ بْنِ رَافِعٍ، قَالَ: قَالَ عَبْدُ اللَّهِ: "السَّبْعُ الطُّوَلُ مِثْلُ التَّوْرَاةِ، وَالْمِئِينَ مِثْلُ الْإِنْجِيلِ، وَالْمَثَانِي مِثْلُ الزَّبُورِ، وَسَائِرُ الْقُرْآنِ بَعْدُ فَضْلٌ".
سیدنا عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ نے کہا: قرآن کی پہلی سات لمبی سورتیں توراہ کی طرح ہے، اور دو سو آیات والی سورتیں انجیل جیسی ہیں، اور باقی سورتیں زبور کی طرح، اور اس کے بعد سارا قرآن ان آسمانی کتب پر زائد ہے۔

تخریج الحدیث: «إسناده ضعيف لانقطاعه، [مكتبه الشامله نمبر: 3443]»
اس اثر کی سند میں انقطاع ہے۔ مسیّب بن رافع کا لقاء سیدنا ابن مسعود رضی اللہ عنہ سے ثابت نہیں۔

وضاحت:
(تشریح حدیث 3431)
علمائے قرأت و تفسیر نے قرآن پاک کی 114 سورتوں کو چار منازل میں تقسیم کیا ہے: (1) پہلا درجہ السبع الطّوال یعنی سات بڑی سورتیں ہیں جو سورۂ بقرہ سے لے کر سورۂ توبہ تک، اور بعض کے نزدیک سورۂ یونس تک، (2) دوسرا درجہ میئین یعنی 100 آیات کے قریب والی سورتیں سورۂ ہود یا سورۂ یونس سے شروع ہوتی ہیں، (3) تیسری قسم مثانی کی ہے جو بار بار پڑھی جاتی ہیں اور یہ سورة الفتح تک ہیں، (4) چوتھی قسم مفصل کی ہے جو سورۂ قاف یا سورۂ حجرات سے شروع ہوتی ہے، اور مفصل اس لئے ان کا نام رکھا گیا کہ ان کے درمیان بار بار بسم اللہ ذکر کی گئی ہے اور یہ ایک سورت سے دوسری سورت کے درمیان حدِ فاصل ہے، اور اس کی تین قسمیں ہیں: 1۔
طوال مفصل سورۂ عم سے سورۂ انشقاق تک یا سورۂ بروج تک، اس سے سورۃ الضحیٰ تک اوساط مفصل، اور سورۃ الضحیٰ کے بعد سورۃ الناس تک قصار مفصل ہے۔

قال الشيخ حسين سليم أسد الداراني: إسناده ضعيف لانقطاعه


http://islamicurdubooks.com/ 2005-2023 islamicurdubooks@gmail.com No Copyright Notice.
Please feel free to download and use them as you would like.
Acknowledgement / a link to www.islamicurdubooks.com will be appreciated.