53. باب: رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”میری امت کا ایک گروہ ہمیشہ حق پر قائم رہے گا“۔
Chapter: The words of the prophet saws: "A Group of my Ummah will continue to Prevail on the basis of the Truth, and They will not be Harmed by those who oppose them."
4958. حضرت سعد بن ابی وقاص رضی اللہ تعالی عنہ نے کہا: رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”(ہمارے) مغرب کے رہنے والے لوگ ہمیشہ حق پر رہتے ہوئے غالب رہیں گے یہاں تک کہ قیامت قائم ہو جائے گی۔“
حضرت سعد بن ابی وقاص رضی اللہ تعالی عنہ بیان کرتے ہیں، رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”قیام قیامت تک ہمیشہ اہل غرب حق پر قائم رہیں گے۔“
الشيخ الحديث مولانا عبدالعزيز علوي حفظ الله، فوائد و مسائل، تحت الحديث ، صحيح مسلم: 4958
حدیث حاشیہ: مفردات الحدیث: اهل الغرب: سے کیا مراد ہے، اس میں اختلاف ہے، ابن المدینی کے نزدیک اس سے مراد اہل عرب ہیں، جو غرب (بڑا ڈول استعمال کرتے تھے) بعض کے نزدیک اہل غرب سے مراد اہل شام ہیں، جیسا کہ انہیں روایات میں آیا ہے، بعض کے نزدیک اس سے مراد اهل القوة والجد ہیں جو جہاد میں قوت وطاقت کا مظاہرہ کریں گے۔ ”ظاهرين علي الحق“ کا ایک معنی یہ بھی ہے، وہ کھلے عام حق کا پرچار کریں گے وہ پوشیدہ اور مخفی نہیں ہوں گے۔