سیدنا انس رضی اللہ عنہ سے مروی ہے کہ جب رجب کا مہینہ شروع ہوتا تو نبی صلی اللہ علیہ وسلم یہ دعا فرماتے: «اَللّٰهُمَّ بَارِكْ لَنَا فِي رَجَبٍ وَشَعْبَانَ وَبَارِكْ لَنَا فِي رَمَضَانَ»”اے اللہ! ماہ رجب اور شعبان کو ہمارے لئے مبارک فرما اور ماہ رمضان کی برکتیں ہمیں عطا فرما“، نیز آپ صلی اللہ علیہ وسلم یہ بھی فرماتے تھے کہ ”جمعہ کی رات روشن اور اس کا دن چمکتا ہوا ہوتا ہے۔“
حكم دارالسلام: إسناده ضعيف، زائدة ابن أبى الرقاد ضعيف، وهذا الحديث من مسند أنس