الحمدللہ! انگلش میں کتب الستہ سرچ کی سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔

 
الادب المفرد کل احادیث 1322 :حدیث نمبر
الادب المفرد
كتاب السلام
464. بَابُ حَقِّ مَنْ سَلَّمَ إِذَا قَامَ
464. مجلس سے اٹھتے وقت سلام کہنے کا ثواب
حدیث نمبر: 1009
پی ڈی ایف بنائیں اعراب
حدثنا مطر بن الفضل، قال‏:‏ حدثنا روح بن عبادة، قال‏:‏ حدثنا بسطام قال‏:‏ سمعت معاوية بن قرة قال‏:‏ قال لي ابي‏:‏ يا بني، إن كنت في مجلس ترجو خيره، فعجلت بك حاجة فقل‏:‏ سلام عليكم، فإنك تشركهم فيما اصابوا في ذلك المجلس، وما من قوم يجلسون مجلسا فيتفرقون عنه لم يذكر الله، إلا كانما تفرقوا عن جيفة حمار‏.‏حَدَّثَنَا مَطَرُ بْنُ الْفَضْلِ، قَالَ‏:‏ حَدَّثَنَا رَوْحُ بْنُ عُبَادَةَ، قَالَ‏:‏ حَدَّثَنَا بِسْطَامٌ قَالَ‏:‏ سَمِعْتُ مُعَاوِيَةَ بْنَ قُرَّةَ قَالَ‏:‏ قَالَ لِي أَبِي‏:‏ يَا بُنَيَّ، إِنْ كُنْتَ فِي مَجْلِسٍ تَرْجُو خَيْرَهُ، فَعَجِلَتْ بِكَ حَاجَةٌ فَقُلْ‏:‏ سَلاَمٌ عَلَيْكُمْ، فَإِنَّكَ تَشْرَكُهُمْ فِيمَا أَصَابُوا فِي ذَلِكَ الْمَجْلِسِ، وَمَا مِنْ قَوْمٍ يَجْلِسُونَ مَجْلِسًا فَيَتَفَرَّقُونَ عَنْهُ لَمْ يُذْكَرِ اللَّهُ، إِلاَّ كَأَنَّمَا تَفَرَّقُوا عَنْ جِيفَةِ حِمَارٍ‏.‏
سیدنا معاویہ بن قرہ رضی اللہ عنہما سے روایت ہے کہ مجھ سے میرے والد محترم نے کہا: میرے بیٹے! اگر تم کسی ایسی مجلس میں ہو جس کی خیر کی تمہیں امید ہو اور پھر تمہیں کسی ضرورت کے پیشِ نظر جلدی جانا پڑے تو السلام علیکم کہہ کر جاؤ۔ اس طرح تم اس خیر میں شریک ہو جاؤ گے جو اہلِ مجلس کو پہنچے گی۔ اور جو قوم کسی مجلس میں بیٹھے اور بغیر اللہ کا ذکر کیے آپس میں جدا جدا ہو جائیں تو وہ ایسے ہیں جیسے مردہ گدھے سے اٹھ کر گئے ہیں۔

تخریج الحدیث: «صحيح موقوف: سنن أبى داؤد، الأدب، ح: 4855 و جامع الترمذي، الدعوات، ح: 3380»

قال الشيخ الألباني: صحيح موقوف


تخریج الحدیث کے تحت حدیث کے فوائد و مسائل
  الشيخ الحديث مولانا عثمان منيب حفظ الله، فوائد و مسائل، تحت الحديث ، الادب المفرد: 1009  
1
فوائد ومسائل:
(۱)اس سے معلوم ہوا کہ اچھی مجلس میں شرکت باعث ثواب ہے اور اگر کوئی شخص مذکورہ آداب کا خیال رکھتے ہوئے ضرورت کے تحت اٹھ کر چلا جائے تو بھی اسے برابر ثواب ملتا رہے گا۔
(۲) ذکر والا جملہ مرفوعاً بھی صحیح ہے۔ ایک روایت میں ہے کہ جس مجلس میں اللہ کا ذکر نہ کیا جائے اور نہ نبی صلی اللہ علیہ وسلم پر درود پڑھا جائے تو یہ بیٹھنا اہل مجلس کے لیے ندامت اور پریشانی کا باعث ہوگا۔ اگر اللہ چاہے تو انہیں عذاب دے اور چاہے تو معاف فرما دے۔ (سنن الترمذی، ح:۳۴۴۰، سلسلة الاحادیث الصحیحة، ح:۷۴)
   فضل اللہ الاحد اردو شرح الادب المفرد، حدیث\صفحہ نمبر: 1009   

http://islamicurdubooks.com/ 2005-2023 islamicurdubooks@gmail.com No Copyright Notice.
Please feel free to download and use them as you would like.
Acknowledgement / a link to www.islamicurdubooks.com will be appreciated.