الحمدللہ ! قرآن پاک روٹ ورڈ سرچ اور مترادف الفاظ کی سہولت پیش کر دی گئی ہے۔

 
مسند الحميدي کل احادیث 1337 :حدیث نمبر
مسند الحميدي
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے منقول روایات
حدیث نمبر: 1026
پی ڈی ایف بنائیں اعراب
1026 - حدثنا الحميدي قال: ثنا سفيان، قال: ثنا عبيد الله بن يزيد، قال: اخبرني من سمع، ابا هريرة، يقول: قال ابو القاسم صلي الله عليه وسلم: «من كانت به جنابة فلا ينم حتي يتوضا وضوءه للصلاة» 1026 - حَدَّثَنَا الْحُمَيْدِيُّ قَالَ: ثنا سُفْيَانُ، قَالَ: ثنا عُبَيْدُ اللَّهِ بْنُ يَزِيدَ، قَالَ: أَخْبَرَنِي مَنْ سَمِعَ، أَبَا هُرَيْرَةَ، يَقُولُ: قَالَ أَبُو الْقَاسِمِ صَلَّي اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: «مَنْ كَانَتْ بِهِ جَنَابَةٌ فَلَا يَنَمْ حَتَّي يَتَوَضَّأَ وُضُوءَهُ لِلصَّلَاةِ»
1026- سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: سیدنا ابوالقاسم صلَّى اللهُ عَليهِ وسَلمَ نے ارشاد فرمایا ہے: جسں شخص کو جنابت لاحق ہو وہ اس وقت تک نہ سوئے جب تک وہ نماز کے وضو کی طرح وضو نہیں کرلیتا۔


تخریج الحدیث: «إسناده ضعيف فيه جهالة، وأخرجه أحمد فى «مسنده» برقم: 9216، والطحاوي فى «شرح معاني الآثار» برقم: 770، والطبراني فى «الأوسط» برقم: 8403»


تخریج الحدیث کے تحت حدیث کے فوائد و مسائل
  الشيخ محمد ابراهيم بن بشير حفظ الله، فوائد و مسائل، مسند الحميدي، تحت الحديث:1026  
1026- سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: سیدنا ابوالقاسم صلَّى اللهُ عَليهِ وسَلمَ نے ارشاد فرمایا ہے: جسں شخص کو جنابت لاحق ہو وہ اس وقت تک نہ سوئے جب تک وہ نماز کے وضو کی طرح وضو نہیں کرلیتا۔ [مسند الحمیدی/حدیث نمبر:1026]
فائدہ:
اس حدیث سے ثابت ہوا کہ جنبی سونے سے پہلے وضو کر لے، پھر سوئے اور یہ وضو کرنا مستحب ہے، وضو صرف نماز کے لیے کرنا فرض ہے، باقی تمام امور کے لیے وضو کرنا مستحب ہے۔
   مسند الحمیدی شرح از محمد ابراهيم بن بشير، حدیث\صفحہ نمبر: 1025   

http://islamicurdubooks.com/ 2005-2023 islamicurdubooks@gmail.com No Copyright Notice.
Please feel free to download and use them as you would like.
Acknowledgement / a link to www.islamicurdubooks.com will be appreciated.