الحمدللہ! انگلش میں کتب الستہ سرچ کی سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔

 
صحيح البخاري کل احادیث 7563 :حدیث نمبر
صحيح البخاري
کتاب: استسقاء یعنی پانی مانگنے کا بیان
The Book of Al-Istisqa.
21. بَابُ رَفْعِ النَّاسِ أَيْدِيَهُمْ مَعَ الإِمَامِ فِي الاِسْتِسْقَاءِ:
21. باب: استسقاء میں امام کے ساتھ لوگوں کا بھی ہاتھ اٹھانا۔
(21) Chapter. While offering the Istisqa prayer, people should raise their hands (for invocation) along with the Imam.
حدیث نمبر: 1030
پی ڈی ایف بنائیں مکررات اعراب English
(مرفوع) وقال الاويسي: حدثني محمد بن جعفر، عن يحيى بن سعيد وشريك، سمعا انسا، عن النبي صلى الله عليه وسلم انه رفع يديه حتى رايت بياض إبطيه.(مرفوع) وَقَالَ الْأُوَيْسِيُّ: حَدَّثَنِي مُحَمَّدُ بْنُ جَعْفَرٍ، عَنْ يَحْيَى بْنِ سَعِيدٍ وَشَرِيكٍ، سَمِعَا أَنَسًا، عَنِ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ أَنَّهُ رَفَعَ يَدَيْهِ حَتَّى رَأَيْتُ بَيَاضَ إِبْطَيْهِ.
عبدالعزیز اویسی نے کہا کہ مجھ سے محمد بن جعفر نے بیان کیا ان سے یحییٰ بن سعید اور شریک نے، انہوں نے کہا کہ ہم نے انس رضی اللہ عنہ سے سنا کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم (نے استسقاء میں دعا کرنے کے لیے) اس طرح ہاتھ اٹھائے کہ میں نے آپ صلی اللہ علیہ وسلم کی بغلوں کی سفیدی دیکھ لی۔

The narrator Anas added that the Prophet (saws) raised his hands (during the invocation) to such an extent that the whiteness of his armpits was visible.
USC-MSA web (English) Reference: Volume 2, Book 17, Number 140



تخریج الحدیث کے تحت حدیث کے فوائد و مسائل
  الشيخ حافط عبدالستار الحماد حفظ الله، فوائد و مسائل، تحت الحديث صحيح بخاري:1030  
1030. حضرت انس ؓ ہی سے روایت ہے، وہ نبی ﷺ سے بیان کرتے ہیں کہ آپ نے دعا کے لیے دونوں ہاتھ اٹھائے حتی کہ میں نے آپ کی بغلوں کی سفیدی دیکھی۔ [صحيح بخاري، حديث نمبر:1030]
حدیث حاشیہ:
بعض اہل علم کا خیال ہے کہ بارش کی دعا کرتے وقت صرف امام کو ہاتھ اٹھانے چاہئیں، سامعین صرف آمین کہنے پر اکتفا کریں۔
امام بخاری ؒ نے ثابت کیا ہے کہ امام کے ساتھ سامعین بھی ہاتھ اٹھائیں اور دعا کریں، لیکن بارش کی دعا کرتے وقت ہاتھوں کی پشت کو آسمان کی طرف کیا جائے۔
یہ دفع قحط میں دعا کرنے کا طریقہ ہے، چنانچہ حضرت انس ؓ کا بیان ہے کہ رسول اللہ ﷺ نے بارش کے لیے دعا فرمائی تو اپنے دونوں ہاتھ الٹی سمت سے آسمان کی طرف اٹھائے۔
(صحیح مسلم، صلاة الاستسقاء، حدیث: 2076 (896)
   هداية القاري شرح صحيح بخاري، اردو، حدیث\صفحہ نمبر: 1030   

http://islamicurdubooks.com/ 2005-2023 islamicurdubooks@gmail.com No Copyright Notice.
Please feel free to download and use them as you would like.
Acknowledgement / a link to www.islamicurdubooks.com will be appreciated.