الحمدللہ ! قرآن پاک روٹ ورڈ سرچ اور مترادف الفاظ کی سہولت پیش کر دی گئی ہے۔

 
بلوغ المرام کل احادیث 1359 :حدیث نمبر
بلوغ المرام
حدود کے مسائل
गंभीर अपराध और उसकी सज़ा
3. باب حد السرقة
3. چوری کی حد کا بیان
३. “ चोरी की सज़ा ”
حدیث نمبر: 1054
پی ڈی ایف بنائیں مکررات اعراب Hindi
وعن ابن عمر رضي الله عنهما ان النبي صلى الله عليه وآله وسلم قطع في مجن ثمنه ثلاثة دراهم. متفق عليه.وعن ابن عمر رضي الله عنهما أن النبي صلى الله عليه وآله وسلم قطع في مجن ثمنه ثلاثة دراهم. متفق عليه.
سیدنا ابن عمر رضی اللہ عنہما سے روایت ہے کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے ڈھال کی چوری میں ہاتھ کاٹنے کی سزا دی ہے۔ اس کی قیمت تین درہم تھی۔ (بخاری و مسلم)
हज़रत इब्न उमर रज़ि अल्लाहु अन्हुमा से रिवायत है कि नबी करीम सल्लल्लाहु अलैहि वसल्लम ने ढाल की चोरी में हाथ काटने की सज़ा दी है। इस की क़ीमत तीन दरहम थी। (बुख़ारी और मुस्लिम)

تخریج الحدیث: «أخرجه البخاري، الحدود، باب قول اللهِ تَعَالٰي:﴿والسارق والسارقة فاقطعوا أيديهما﴾، حديث:6795، ومسلم، الحدود، باب حد السرقة ونصابها، حديث:1686.»

Ibn 'Umar (RAA) narrated that the Messenger of Allah (ﷺ) cut off the hand of a thief for stealing a shield that was worth three Dirhams. Agreed upon.
USC-MSA web (English) Reference: 0


حكم دارالسلام: صحيح


تخریج الحدیث کے تحت حدیث کے فوائد و مسائل
  علامه صفي الرحمن مبارك پوري رحمه الله، فوائد و مسائل، تحت الحديث بلوغ المرام 1054  
´چوری کی حد کا بیان`
سیدنا ابن عمر رضی اللہ عنہما سے روایت ہے کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے ڈھال کی چوری میں ہاتھ کاٹنے کی سزا دی ہے۔ اس کی قیمت تین درہم تھی۔ (بخاری و مسلم) «بلوغ المرام/حدیث: 1054»
تخریج:
«أخرجه البخاري، الحدود، باب قول اللهِ تَعَالٰي: ﴿والسارق والسارقة فاقطعوا أيديهما﴾ ، حديث:6795، ومسلم، الحدود، باب حد السرقة ونصابها، حديث:1686.»
تشریح:
مذکورہ روایت چوتھائی دینار والی سابقہ روایت کے معارض اور منافی نہیں کیونکہ اس دور میں چوتھائی دینار تین درہم کے برابر تھا۔
جمہور ان دونوں حدیثوں پر عمل کرنے کے قائل ہیں مگر ان کے مابین عمل کرنے کی کیفیت میں اختلاف ہے۔
امام مالک‘ احمد اور اسحاق رحمہم اللہ کا کہنا ہے کہ چوتھائی دینار یا تین درہم یا ان دونوں میں سے کسی ایک کے برابر قیمت کے عوض ہاتھ کاٹا جائے گا، اس سے کم کے عوض نہیں، جبکہ امام شافعی رحمہ اللہ کا قول ہے کہ اصل نصاب چوتھائی دینار سونا یا اس کے بقدر قیمت ہی ہے۔
اب وہ قیمت‘ خواہ تین درہم ہو یا اس سے کم و بیش۔
ہمارے نزدیک امام شافعی رحمہ اللہ کا قول راجح ہے۔
اس کی تائید اس بات سے ہوتی ہے کہ نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے چوتھائی دینار کے عوض قطع ید کا ذکر کرنے کے بعد فرمایا: اس سے کم کے عوض ہاتھ نہ کاٹو … چنانچہ اگر تین درہم کی قیمت چوتھائی دینار سے کم ہو تو اس فرمان رسول کے پیش نظر اس کے عوض قطع ید کیسے درست ہو سکتا ہے؟ یاد رہے کہ اس مسئلے میں دو آراء اور بھی ہیں: ایک تو یہ کہ قطع ید کا سرے سے کوئی نصاب ہی نہیں۔
جس طرح کثیرمقدار کے مال کے عوض ہاتھ کاٹا جائے گا اسی طرح قلیل کے عوض بھی۔
یہ ظاہر یہ کی رائے ہے۔
دوسری رائے یہ ہے کہ قطع ید کا نصاب دس (۱۰) درہم ہے‘ اس سے کم کے عوض قطع ید نہیں۔
یہ احناف کا قول ہے۔
اور یہ دونوں اقوال احادیث کے معارض ہونے کی وجہ سے مردود اور ناقابل حجت ہیں۔
واللّٰہ أعلم۔
   بلوغ المرام شرح از صفی الرحمن مبارکپوری، حدیث\صفحہ نمبر: 1054   

http://islamicurdubooks.com/ 2005-2023 islamicurdubooks@gmail.com No Copyright Notice.
Please feel free to download and use them as you would like.
Acknowledgement / a link to www.islamicurdubooks.com will be appreciated.