الحمدللہ ! قرآن پاک روٹ ورڈ سرچ اور مترادف الفاظ کی سہولت پیش کر دی گئی ہے۔

 
مختصر صحيح بخاري کل احادیث 2230 :حدیث نمبر
مختصر صحيح بخاري
حوالہ کے مسائل کے بیان میں
क़र्ज़ के मसलों के बारे में
2. جب کوئی شخص کسی میت کے ذمہ قرض کو دوسرے (زندہ) کے حوالے کر دے تو جائز ہے۔
حدیث نمبر: 1061
پی ڈی ایف بنائیں مکررات اعراب
سیدنا سلمہ بن اکوع رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ (ایک دن) ہم نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس بیٹھے ہوئے تھے کہ ایک جنازہ لایا گیا لوگوں نے عرض کی کہ آپ اس کی نماز جنازہ پڑھا دیں۔ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: کیا اس پر کچھ قرض ہے؟ لوگوں نے عرض کی کہ نہیں تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: کیا اس نے کچھ مال چھوڑا ہے؟ لوگوں نے عرض کی کہ نہیں۔ پھر آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے اس کی نماز جنازہ پڑھا دی۔ اس کے بعد ایک دوسرا جنازہ لایا گیا۔ لوگوں نے عرض کی یا رسول اللہ! اس کی بھی نماز جنازہ پڑھا دیجئیے۔ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: کیا اس پر کچھ قرض ہے؟ عرض کی گئی کہ ہاں تین اشرفیاں ہیں۔ پس آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے اس کی نماز پڑھا دی۔ پھر تیسرا جنازہ لیا گیا اور لوگوں نے عرض کی کہ اس کی بھی نماز جنازہ پڑھا دیجئیے۔ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: کیا اس نے کچھ مال چھوڑا ہے؟ لوگوں نے کہا کہ نہیں۔ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: کیا اس پر کچھ قرض ہے؟ لوگوں نے عرض کی کہ ہاں! تین اشرفیاں قرض ہے۔ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: تم لوگ اپنے دوست کی نماز جنازہ پڑھ لو (میں نہیں پڑھوں گا)۔ تو سیدنا ابوقتادہ رضی اللہ عنہ نے عرض کی کہ یا رسول اللہ! آپ صلی اللہ علیہ وسلم اس کی نماز پڑھا دیجئیے اس کا قرض میں ادا کروں گا۔ پس آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے اس کی نماز جنازہ پڑھا دی۔


http://islamicurdubooks.com/ 2005-2023 islamicurdubooks@gmail.com No Copyright Notice.
Please feel free to download and use them as you would like.
Acknowledgement / a link to www.islamicurdubooks.com will be appreciated.