الحمدللہ ! قرآن پاک روٹ ورڈ سرچ اور مترادف الفاظ کی سہولت پیش کر دی گئی ہے۔

 
بلوغ المرام کل احادیث 1359 :حدیث نمبر
بلوغ المرام
مسائل جہاد
जिहाद के नियम
1. (أحاديث في الجهاد)
1. (جہاد کے متعلق احادیث)
१. “ जिहाद के बारे में हदीसें ”
حدیث نمبر: 1080
پی ڈی ایف بنائیں مکررات اعراب Hindi
عن ابي هريرة رضي الله عنه قال: قال رسول الله صلى الله عليه وآله وسلم: «‏‏‏‏من مات ولم يغز ولم يحدث نفسه به مات على شعبة من نفاق» ‏‏‏‏ رواه مسلم.عن أبي هريرة رضي الله عنه قال: قال رسول الله صلى الله عليه وآله وسلم: «‏‏‏‏من مات ولم يغز ولم يحدث نفسه به مات على شعبة من نفاق» ‏‏‏‏ رواه مسلم.
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے مروی ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا جو شخص ایسی حالت میں مر گیا کہ اس نے نہ کبھی جہاد میں حصہ لیا اور نہ کبھی اس کے دل میں یہ خیال آیا اور نہ اس کی خواہش و تمنا پیدا ہوئی تو اس کی موت نفاق کے شعبہ پر ہوئی۔ (مسلم)
हज़रत अबु हुरैरा रज़ि अल्लाहु अन्ह से रिवायत है कि रसूल अल्लाह सल्लल्लाहु अलैहि वसल्लम ने फ़रमाया ! ’’ जो व्यक्ति ऐसी हालत में मर गया कि उस ने न कभी जिहाद में भाग लिया और न कभी उस के दिल में ये (जिहाद का) ख़्याल आया और न उस की इच्छा पैदा हुई तो उस की मौत मुनाफ़िक़त के दायरे में हुई।” (मुस्लिम)

تخریج الحدیث: «أخرجه مسلم، الإمارة، باب ذم من مات ولم يغز...، حديث:1910.»

Abu Hurairah (RAA) narrated that The Messenger of Allah (ﷺ) said: “He who dies without having gone or thought of going out for Jihad in the Cause of Allah, will die while being guilty of having one of the qualities of hypocrisy.” Related by Muslim.
USC-MSA web (English) Reference: 0


حكم دارالسلام: صحيح


تخریج الحدیث کے تحت حدیث کے فوائد و مسائل
  علامه صفي الرحمن مبارك پوري رحمه الله، فوائد و مسائل، تحت الحديث بلوغ المرام 1080  
´(جہاد کے متعلق احادیث)`
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے مروی ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا جو شخص ایسی حالت میں مر گیا کہ اس نے نہ کبھی جہاد میں حصہ لیا اور نہ کبھی اس کے دل میں یہ خیال آیا اور نہ اس کی خواہش و تمنا پیدا ہوئی تو اس کی موت نفاق کے شعبہ پر ہوئی۔ (مسلم) «بلوغ المرام/حدیث: 1080»
تخریج:
«أخرجه مسلم، الإمارة، باب ذم من مات ولم يغز...، حديث:1910.»
تشریح:
1. بلوغ المرام کے تمام نسخوں اور شروحات میں بِـہٖ کو نَفْسَہُ کے بعد ذکر کیا گیا ہے جبکہ صحیح مسلم میں بِـہٖ پہلے ہے اور نَفْسَہُ بعد میں ہے۔
2. اس حدیث کی رو سے کم از کم جہاد فی سبیل اللہ کی پختہ نیت رکھنا واجب ہے۔
اگر جہاد فی سبیل اللہ میں عملاً شریک ہونے کا موقع میسر آجائے تو اس میں شریک ہونے سے گریز نہ کرے بلکہ ایسے موقع کو سعادت سمجھے اور اگر موقع میسر نہ آئے تو پھر موقع کے انتظار میں رہے‘ گویا کہ حسب موقع ہر وقت مومن پر جہاد فی سبیل اللہ فرض ہے اور اسلامی زندگی اسی جذبۂ قربانی سے وابستہ ہے۔
اگر مومن اپنا نصب العین ہی فراموش کر دے تو پھر مومن اور کافر میں کیا فرق رہ جاتا ہے۔
مومن کا تو فرض منصبی ہی کلمۃ اللہ کی سربلندی ہے۔
اگر وہ اپنے حقیقی فرض سے تغافل برتے گا تو اپنے آپ پر ظلم کرے گا۔
   بلوغ المرام شرح از صفی الرحمن مبارکپوری، حدیث\صفحہ نمبر: 1080   

http://islamicurdubooks.com/ 2005-2023 islamicurdubooks@gmail.com No Copyright Notice.
Please feel free to download and use them as you would like.
Acknowledgement / a link to www.islamicurdubooks.com will be appreciated.