الحمدللہ! انگلش میں کتب الستہ سرچ کی سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔

 
بلوغ المرام کل احادیث 1359 :حدیث نمبر
بلوغ المرام
مسائل جہاد
जिहाद के नियम
1. (أحاديث في الجهاد)
1. (جہاد کے متعلق احادیث)
१. “ जिहाद के बारे में हदीसें ”
حدیث نمبر: 1102
پی ڈی ایف بنائیں مکررات اعراب Hindi
وعن مكحول رضي الله عنه ان النبي صلى الله عليه وآله وسلم نصب المنجنيق على اهل الطائف. اخرجه ابو داود في المراسيل ورجاله ثقات ووصله العقيلي بإسناد ضعيف عن علي رضي الله عنه.وعن مكحول رضي الله عنه أن النبي صلى الله عليه وآله وسلم نصب المنجنيق على أهل الطائف. أخرجه أبو داود في المراسيل ورجاله ثقات ووصله العقيلي بإسناد ضعيف عن علي رضي الله عنه.
سیدنا مکحول رحمہ اللہ سے روایت ہے کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے اہل طائف پر منجنیق نصب کی۔ اسے ابوداؤد نے اپنی مراسیل میں تخریج کیا ہے اور اس کے راوی ثقہ ہیں مگر عقیل نے سیدنا علی رضی اللہ عنہ سے ضعیف سند کے ساتھ موصول قرار دیا ہے۔
हज़रत मकहुल रहम अल्लाह से रिवायत है कि नबी करीम सल्लल्लाहु अलैहि वसल्लम ने ताइफ़ के रहने वालों पर ग़ुलेल लगाइ।
इसे अबू दाऊद ने अपनी मरासील में निकाला है और इस के रावी सक़ा हैं मगर अक़ील ने हज़रत अली रज़ि अल्लाहु अन्ह से ज़ईफ़ सनद के साथ मोसूल ठहराया है।

تخریج الحدیث: «أخرجه أبوداود في المراسيل، حديث:335، بإسناد صحيح عنه، وحديث علي: أخرجه العقيلي في الضعفاء:2 /244، وسنده ضعيف جدًا. فيه عبدالله بن خراش منكر الحديث، وللحديث شواهد مرسلة عند البيهقي:9 /84، والترمذي، الأدب، حديث:2762 ب وغيرهما.»

Makhul (RAA) narrated, ‘The Messenger of Allah (ﷺ) set up the ballista while attacking the people of at-Ta’if`.’ Related by Abu Dawud with a trustworthy chain of narrators, but it is hadith Mursal. Al-'Uqayli connected it (to the Prophet (ﷺ)) with a weak chain narrated by Ali (ra).
USC-MSA web (English) Reference: 0


حكم دارالسلام: ضعيف

   جامع الترمذي2762عبد الله بن عمرويأخذ من لحيته من عرضها وطولها ... نصب المنجنيق على اهل الطائف.
   بلوغ المرام1102عبد الله بن عمرونصب المنجنيق على اهل الطائف.

تخریج الحدیث کے تحت حدیث کے فوائد و مسائل
  علامه صفي الرحمن مبارك پوري رحمه الله، فوائد و مسائل، تحت الحديث بلوغ المرام 1102  
´(جہاد کے متعلق احادیث)`
سیدنا مکحول رحمہ اللہ سے روایت ہے کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے اہل طائف پر منجنیق نصب کی۔ اسے ابوداؤد نے اپنی مراسیل میں تخریج کیا ہے اور اس کے راوی ثقہ ہیں مگر عقیل نے سیدنا علی رضی اللہ عنہ سے ضعیف سند کے ساتھ موصول قرار دیا ہے۔ «بلوغ المرام/حدیث: 1102»
تخریج:
«أخرجه أبوداود في المراسيل، حديث:335، بإسناد صحيح عنه، وحديث علي: أخرجه العقيلي في الضعفاء:2 /244، وسنده ضعيف جدًا. فيه عبدالله بن خراش منكر الحديث، وللحديث شواهد مرسلة عند البيهقي:9 /84، والترمذي، الأدب، حديث:2762 ب وغيرهما.»
تشریح:
1. مذکورہ روایت ضعیف ہے‘ تاہم دشمن کو نیست و نابود کرنے یا ان کا زور توڑنے اور عسکری قوت کمزور کرنے کے لیے نئے نئے طریقہ ہائے جنگ اور جدید سامان حرب و ضرب استعمال کرنے چاہئیں اور مسلمانوں کو سامان حرب نئے سے نئے ایجاد کرنے چاہئیں۔
2. آج کے دور میں ایٹم بم اور دیگر تباہ کن اور ہیبت ناک ہتھیار بھی تیار کرنے چاہئیں تاکہ دشمن پر مسلمانوں کا رعب و دبدبہ قائم ہو۔
راویٔ حدیث:
«حضرت مکحول رحمہ اللہ» ‏‏‏‏ دمشق کے باشندے اور شام کے فقیہ تھے۔
کبار ائمہ میں سے تھے۔
ابوحاتم کا قول ہے کہ شام میں ان سے بڑا فقیہ میرے علم میں نہیں ہوا۔
انھوں نے ۱۱۳ ہجری میں وفات پائی۔
   بلوغ المرام شرح از صفی الرحمن مبارکپوری، حدیث\صفحہ نمبر: 1102   
  الشیخ ڈاکٹر عبد الرحمٰن فریوائی حفظ اللہ، فوائد و مسائل، سنن ترمذی، تحت الحديث 2762  
´داڑھی کے بال (طول و عرض سے) لینے کا بیان۔`
عبداللہ بن عمرو بن عاص رضی الله عنہ سے روایت ہے کہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم اپنی ڈاڑھی لمبائی اور چوڑائی سے لیا کرتے تھے۔ [سنن ترمذي/كتاب الأدب/حدیث: 2762]
اردو حاشہ:
وضاحت:
1؎:
امام ترمذی نے وکیع بن جراح کے واسطہ سے جو حدیث منجنیق روایت کی ہے،
تو اس کا مقصد یہ ہے کہ وکیع بن جراح جیسے ثقہ راوی نے عمر بن ہارون سے روایت کی ہے،
گویا عمربن ہارون کی توثیق مقصود ہے۔

نوٹ:
(سند میں عمر بن ہارون ابوجوین العبدی متروک الحدیث ہے)
   سنن ترمذي مجلس علمي دار الدعوة، نئى دهلى، حدیث\صفحہ نمبر: 2762   

http://islamicurdubooks.com/ 2005-2023 islamicurdubooks@gmail.com No Copyright Notice.
Please feel free to download and use them as you would like.
Acknowledgement / a link to www.islamicurdubooks.com will be appreciated.