الحمدللہ ! قرآن پاک روٹ ورڈ سرچ اور مترادف الفاظ کی سہولت پیش کر دی گئی ہے۔

 
مسند الحميدي کل احادیث 1337 :حدیث نمبر
مسند الحميدي
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے منقول متفرق روایات
حدیث نمبر: 1131
پی ڈی ایف بنائیں اعراب
1131 - حدثنا الحميدي قال: ثنا سفيان، قال: ثنا الزهري، عن سعيد بن المسيب، عن ابي هريرة، قال: قال رسول الله صلي الله عليه وسلم: «لا تقوم الساعة حتي تقاتلوا قوما وجوههم المجان المطرقة، ولا تقوم الساعة حتي تقاتلوا قوما نعالهم الشعر» 1131 - حَدَّثَنَا الْحُمَيْدِيُّ قَالَ: ثنا سُفْيَانُ، قَالَ: ثنا الزُّهْرِيُّ، عَنْ سَعِيدِ بْنِ الْمُسَيِّبِ، عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ، قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّي اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: «لَا تَقُومُ السَّاعَةُ حَتَّي تُقَاتِلُوا قَوْمًا وُجُوهُهُمُ الْمَجَانُّ الْمُطْرَقَةُ، وَلَا تَقُومُ السَّاعَةُ حَتَّي تُقَاتِلُوا قَوْمًا نِعَالُهُمُ الشَّعْرُ»
1131- سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ روایت کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا ہے: قیامت اس وقت تک قائم نہیں ہوگی جب تک تم اس قوم کے ساتھ جنگ نہیں کرو گے جن کے چہرے ان ڈھالوں کی مانند ہیں جن پر چمڑا لگایا جاتا ہے اور قیامت اس وقت تک قائم نہیں ہوگی جب تک تم اس قوم کے ساتھ جنگ نہیں کرو گے جن کے جوتے بالوں سے بنے ہوتے ہیں۔


تخریج الحدیث: «إسناده صحيح وأخرجه البخاري فى «صحيحه» برقم: 2928، 2929، 3587، 3590، 3591، ومسلم فى «صحيحه» برقم: 2912، وابن حبان فى «صحيحه» برقم: 6743، 6744، 6745، 6746، والحاكم فى «مستدركه» برقم: 8562، 8564، والنسائي فى «المجتبیٰ» برقم: 3177، والنسائي فى «الكبریٰ» برقم: 4371، وأبو داود فى «سننه» برقم: 4303، 4304، والترمذي فى «جامعه» برقم: 2215، وابن ماجه فى «سننه» برقم: 4096، 4097، والبيهقي فى «سننه الكبير» برقم: 18664، 18665، 18666، 18667، وأحمد فى «مسنده» برقم: 7383، 7791، وأبو يعلى فى «مسنده» برقم: 5878»


تخریج الحدیث کے تحت حدیث کے فوائد و مسائل
  الشيخ محمد ابراهيم بن بشير حفظ الله، فوائد و مسائل، مسند الحميدي، تحت الحديث:1131  
1131- سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ روایت کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا ہے: قیامت اس وقت تک قائم نہیں ہوگی جب تک تم اس قوم کے ساتھ جنگ نہیں کرو گے جن کے چہرے ان ڈھالوں کی مانند ہیں جن پر چمڑا لگایا جاتا ہے اور قیامت اس وقت تک قائم نہیں ہوگی جب تک تم اس قوم کے ساتھ جنگ نہیں کرو گے جن کے جوتے بالوں سے بنے ہوتے ہیں۔‏‏‏‏ [مسند الحمیدی/حدیث نمبر:1131]
فائدہ:
اس حدیث میں ایک پیشینگوئی کا ذکر ہے، جو پوری ہوئی، اس حدیث میں ان لوگوں کا ذکر ہے جنھوں نے حرام چیزوں کو حلال قرار دے دیا تھا، انھیں معتصم کے دور میں طبرستان اور رَیْ کے علاقے میں قتل کیا گیا، یہ 201 ھ کا واقعہ ہے، یا اس کے پہلے گا۔ (فتح الباری: 19 / 147)
   مسند الحمیدی شرح از محمد ابراهيم بن بشير، حدیث\صفحہ نمبر: 1131   

http://islamicurdubooks.com/ 2005-2023 islamicurdubooks@gmail.com No Copyright Notice.
Please feel free to download and use them as you would like.
Acknowledgement / a link to www.islamicurdubooks.com will be appreciated.