الحمدللہ ! قرآن پاک روٹ ورڈ سرچ اور مترادف الفاظ کی سہولت پیش کر دی گئی ہے۔

 
الادب المفرد کل احادیث 1322 :حدیث نمبر
الادب المفرد
كتاب
551. بَابُ مَنِ اسْتَمَعَ إِلَى حَدِيثِ قَوْمٍ وَهُمْ لَهُ كَارِهُونَ
551. ایسے لوگوں کی بات سننا جو بات سنانے کو ناپسند کرتے ہوں
حدیث نمبر: 1159
پی ڈی ایف بنائیں اعراب
حدثنا مسدد، قال‏:‏ حدثنا إسماعيل، قال‏:‏ حدثنا ايوب، عن عكرمة، عن ابن عباس، عن النبي صلى الله عليه وسلم قال‏:‏ ”من صور صورة كلف ان ينفخ فيه وعذب، ولن ينفخ فيه‏.‏ ومن تحلم كلف ان يعقد بين شعيرتين وعذب، ولن يعقد بينهما، ومن استمع إلى حديث قوم يفرون منه، صب في اذنيه الآنك‏.‏“حَدَّثَنَا مُسَدَّدٌ، قَالَ‏:‏ حَدَّثَنَا إِسْمَاعِيلُ، قَالَ‏:‏ حَدَّثَنَا أَيُّوبُ، عَنْ عِكْرِمَةَ، عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ، عَنِ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ‏:‏ ”مَنْ صَوَّرَ صُورَةً كُلِّفَ أَنْ يَنْفُخَ فِيهِ وَعُذِّبَ، وَلَنْ يَنْفُخَ فِيهِ‏.‏ وَمَنْ تَحَلَّمَ كُلِّفَ أَنْ يَعْقِدَ بَيْنَ شَعِيرَتَيْنِ وَعُذِّبَ، وَلَنْ يَعْقِدَ بَيْنَهُمَا، وَمَنِ اسْتَمَعَ إِلَى حَدِيثِ قَوْمٍ يَفِرُّونَ مِنْهُ، صُبَّ فِي أُذُنَيْهِ الآنُكُ‏.‏“
سیدنا ابن عباس رضی اللہ عنہما سے روایت ہے کہ نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: جس نے کوئی تصویر بنائی، قیامت کے دن اسے مجبور کیا جائے گا کہ اس میں روح پھونکے، اور عذاب دیا جائے گا، اور وہ اس میں روح نہیں پھونک سکے گا۔ اور جس نے جھوٹا خواب بنایا تو اسے مجبور کیا جائے گا کہ وہ جو کے دو دانوں میں گرہ لگائے، اور عذاب دیا جائے گا، اور وہ ہرگز ان کو آپس میں گرہ نہیں لگا سکے گا، اور جس نے ایسے لوگوں کی بات سننے کی کوشش کی جو اس سے بھاگتے ہوں، یعنی بات نہ سنانا چاہتے ہوں تو اس کے کانوں میں سیسہ پگھلا کر ڈالا جائے گا۔

تخریج الحدیث: «صحيح: أخرجه البخاري، كتاب البيوع: 2225، 5963، 7042 و أبوداؤد: 5024 و الترمذي: 1751»

قال الشيخ الألباني: صحيح

   صحيح البخاري5963عبد الله بن عباسمن صور صورة في الدنيا كلف يوم القيامة أن ينفخ فيها الروح وليس بنافخ
   صحيح البخاري2225عبد الله بن عباسمن صور صورة فإن الله معذبه حتى ينفخ فيها الروح وليس بنافخ فيها أبدا فربا الرجل ربوة شديدة واصفر وجهه
   صحيح مسلم5541عبد الله بن عباسمن صور صورة في الدنيا كلف أن ينفخ فيها الروح يوم القيامة وليس بنافخ
   جامع الترمذي1751عبد الله بن عباسمن صور صورة عذبه الله حتى ينفخ فيها يعني الروح وليس بنافخ فيها من استمع إلى حديث قوم وهم يفرون به منه صب في أذنه الآنك يوم القيامة
   سنن أبي داود5024عبد الله بن عباسمن صور صورة عذبه الله بها يوم القيامة حتى ينفخ فيها وليس بنافخ من تحلم كلف أن يعقد شعيرة من استمع إلى حديث قوم يفرون به منه صب في أذنه الآنك يوم القيامة
   سنن النسائى الصغرى5362عبد الله بن عباسمن صور صورة عذب حتى ينفخ فيها الروح وليس بنافخ فيها
   سنن النسائى الصغرى5361عبد الله بن عباسمن صور صورة في الدنيا كلف يوم القيامة أن ينفخ فيها الروح وليس بنافخه
   مسندالحميدي541عبد الله بن عباسمن صور صورة عذب وكلف أن ينفخ فيها وليس بفاعل، ومن تحلم كاذبا عذب وكلف أن يعقد بين شعيرتين وليس بعاقد، ومن استمع إلى حديث قوم وهم له كارهون صب في أذنه الآنك يوم القيامة

تخریج الحدیث کے تحت حدیث کے فوائد و مسائل
  الشيخ الحديث مولانا عثمان منيب حفظ الله، فوائد و مسائل، تحت الحديث ، الادب المفرد: 1159  
1
فوائد ومسائل:
(۱)تصویر بنانا اور بنوانا حرام ہے۔ اس سے مراد جانداروں کی تصاویر ہیں۔ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے تصویریں بنانے والوں کے لیے سخت وعید سنائی ہے۔ اس لیے اس سے ہر ممکن گریز ضروری ہے۔
(۲) کوئی شخص اگر کوئی خفیہ بات کر رہا ہو تو اس کی طرف کان لگانا کبیرہ گناہ ہے۔ ہاں اگر عام مجلس میں گفتگو ہو رہی ہو یا ویسے بات کانوں میں پڑ جائے یا ملکی مفاد کے لیے جاسوسی مقصود ہو تو جائز ہوگا۔ اسی طرح جھوٹا خواب بنانے کی بھی سخت وعید ہے۔
   فضل اللہ الاحد اردو شرح الادب المفرد، حدیث\صفحہ نمبر: 1159   

http://islamicurdubooks.com/ 2005-2023 islamicurdubooks@gmail.com No Copyright Notice.
Please feel free to download and use them as you would like.
Acknowledgement / a link to www.islamicurdubooks.com will be appreciated.