الحمدللہ ! قرآن پاک روٹ ورڈ سرچ اور مترادف الفاظ کی سہولت پیش کر دی گئی ہے۔

 
الادب المفرد کل احادیث 1322 :حدیث نمبر
الادب المفرد
كتاب الصباح والمساء
574. بَابُ مَا يَقُولُ إِذَا أَمْسَى
574. شام کے وقت کیا دعا کرے
حدیث نمبر: 1203
پی ڈی ایف بنائیں اعراب
حدثنا مسدد، قال‏:‏ حدثنا هشيم، عن يعلى، عن عمرو، عن ابي هريرة مثله‏.‏ وقال‏:‏ ”رب كل شيء ومليكه“، وقال‏:‏ ”شر الشيطان وشركه‏.‏“حَدَّثَنَا مُسَدَّدٌ، قَالَ‏:‏ حَدَّثَنَا هُشَيْمٌ، عَنْ يَعْلَى، عَنْ عَمْرٍو، عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ مِثْلَهُ‏.‏ وَقَالَ‏:‏ ”رَبَّ كُلِّ شَيْءٍ وَمَلِيكَهُ“، وَقَالَ‏:‏ ”شَرِّ الشَّيْطَانِ وَشِرْكِهِ‏.‏“
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے پہلی حدیث کی طرح روایت ہے آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ہر چیز کے رب اور مالک۔ نیز فرمایا: شیطان کے شر اور اس کے شرک سے۔

تخریج الحدیث: «صحيح: أنظر ما قبله»

قال الشيخ الألباني: صحيح


تخریج الحدیث کے تحت حدیث کے فوائد و مسائل
  الشيخ الحديث مولانا عثمان منيب حفظ الله، فوائد و مسائل، تحت الحديث ، الادب المفرد: 1203  
1
فوائد ومسائل:
ان روایات میں اس بات کا اقرار ہے کہ عالم الغیب ذات صرف اللہ تعالیٰ کی ہے، نیز معلوم ہوا کہ شیطان انسان کو شرک و کفر کی طرف لے جاتا ہے۔ ہشیم کی اس روایت سے معلوم ہوتا ہے کہ پہلی شعبہ کی روایت میں الفاظ کا کچھ فرق ہے۔ جس کی کچھ تفصیل فضل اللہ الصمد میں دیکھی جا سکتی ہے۔
   فضل اللہ الاحد اردو شرح الادب المفرد، حدیث\صفحہ نمبر: 1203   

http://islamicurdubooks.com/ 2005-2023 islamicurdubooks@gmail.com No Copyright Notice.
Please feel free to download and use them as you would like.
Acknowledgement / a link to www.islamicurdubooks.com will be appreciated.