الحمدللہ ! قرآن پاک روٹ ورڈ سرچ اور مترادف الفاظ کی سہولت پیش کر دی گئی ہے۔

 
الادب المفرد کل احادیث 1322 :حدیث نمبر
الادب المفرد
كتاب البهائم
589. بَابُ نُبَاحِ الْكَلْبِ وَنَهِيقِ الْحِمَارِ
589. کتے کے بھونکنے اور گدھے کے رینکنے کے وقت کیا کیا جائے؟
حدیث نمبر: 1234
پی ڈی ایف بنائیں اعراب
حدثنا احمد بن خالد، قال‏:‏ حدثنا محمد بن إسحاق، عن محمد بن إبراهيم، عن عطاء بن يسار، عن جابر بن عبد الله، عن النبي صلى الله عليه وسلم قال‏:‏ ”إذا سمعتم نباح الكلاب او نهاق الحمير من الليل، فتعوذوا بالله، فإنهم يرون مالا ترون، واجيفوا الابواب، واذكروا اسم الله عليها، فإن الشيطان لا يفتح بابا اجيف وذكر اسم الله عليه، وغطوا الجرار، واوكئوا القرب واكفئوا الآنية‏.‏“حَدَّثَنَا أَحْمَدُ بْنُ خَالِدٍ، قَالَ‏:‏ حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ إِسْحَاقَ، عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ إِبْرَاهِيمَ، عَنْ عَطَاءِ بْنِ يَسَارٍ، عَنْ جَابِرِ بْنِ عَبْدِ اللهِ، عَنِ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ‏:‏ ”إِذَا سَمِعْتُمْ نُبَاحَ الْكِلاَبِ أَوْ نُهَاقَ الْحَمِيرِ مِنَ اللَّيْلِ، فَتَعَوَّذُوا بِاللَّهِ، فَإِنَّهُمْ يَرَوْنَ مَالاَ تَرَوْنَ، وَأَجِيفُوا الأَبْوَابَ، وَاذْكُرُوا اسْمَ اللهِ عَلَيْهَا، فَإِنَّ الشَّيْطَانَ لاَ يَفْتَحُ بَابًا أُجِيفَ وَذُكِرَ اسْمُ اللهِ عَلَيْهِ، وَغَطُّوا الْجِرَارَ، وَأَوْكِئُوا الْقِرَبَ وَأَكْفِئُوا الآنِيَةَ‏.‏“
سیدنا جابر بن عبداللہ رضی اللہ عنہما سے روایت ہے کہ نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: جب تم رات کو کتے کے بھونکنے اور گدھے کے رینکنے کی آواز سنو تو اللہ کی پناہ طلب کرو، کیونکہ جو کچھ وہ دیکھتے ہیں تم نہیں دیکھتے۔ دروازے بند رکھو اور بند کرتے وقت بسم اللہ پڑھو، کیونکہ جس دروازے کو بسم اللہ پڑھ کر بند کیا جائے شیطان اسے نہیں کھولتا۔ نیز مٹکے ڈھانپ کر رکھو، اور مشکیزوں کے تسمے باندھ کر رکھو، اور برتن اوندھے کر کے رکھو۔

تخریج الحدیث: «صحيح: أخرجه أبوداؤد، كتاب الأدب: 5103 و النسائي فى الكبريٰ: 10712»

قال الشيخ الألباني: صحيح


http://islamicurdubooks.com/ 2005-2023 islamicurdubooks@gmail.com No Copyright Notice.
Please feel free to download and use them as you would like.
Acknowledgement / a link to www.islamicurdubooks.com will be appreciated.