الحمدللہ ! قرآن پاک روٹ ورڈ سرچ اور مترادف الفاظ کی سہولت پیش کر دی گئی ہے۔

 
الادب المفرد کل احادیث 1322 :حدیث نمبر
الادب المفرد
كتاب
حدیث نمبر: 1284
پی ڈی ایف بنائیں اعراب
حدثنا محمد بن سلام، قال‏:‏ اخبرنا عبدة، عن محمد بن عمرو، قال‏:‏ حدثنا ابو سلمة، عن ابي هريرة‏:‏ قالوا‏:‏ يا رسول الله، إنا نجد في انفسنا شيئا ما نحب ان نتكلم به وإن لنا ما طلعت عليه الشمس، قال‏:‏ ”او قد وجدتم ذلك‏؟“‏ قالوا‏:‏ نعم، قال‏:‏ ”ذاك صريح الإيمان‏.‏“حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ سَلاَمٍ، قَالَ‏:‏ أَخْبَرَنَا عَبْدَةُ، عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ عَمْرٍو، قَالَ‏:‏ حَدَّثَنَا أَبُو سَلَمَةَ، عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ‏:‏ قَالُوا‏:‏ يَا رَسُولَ اللهِ، إِنَّا نَجِدُ فِي أَنْفُسِنَا شَيْئًا مَا نُحِبُّ أَنْ نَتَكَلَّمَ بِهِ وَإِنَّ لَنَا مَا طَلَعَتْ عَلَيْهِ الشَّمْسُ، قَالَ‏:‏ ”أَوَ قَدْ وَجَدْتُمْ ذَلِكَ‏؟“‏ قَالُوا‏:‏ نَعَمْ، قَالَ‏:‏ ”ذَاكَ صَرِيحُ الإيمَانِ‏.‏“
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے، انہوں نے کہا: اللہ کے رسول! ہم اپنے دل میں بسا اوقات ایسے وسوسے پاتے ہیں کہ ہم انہیں زبان پر لانا کسی صورت گوارہ نہیں کرتے، خواہ ہمیں روئے زمین کی ساری دولت مل جائے۔ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: کیا تم نے ایسی بات کو دل میں پایا؟ انہوں نے عرض کیا: جی ہاں! آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: یہ صریح اور خالص ایمان ہے۔

تخریج الحدیث: «صحيح: أخرجه مسلم، كتاب الإيمان: 132/209 و أبوداؤد: 5111»

قال الشيخ الألباني: صحيح


تخریج الحدیث کے تحت حدیث کے فوائد و مسائل
  الشيخ الحديث مولانا عثمان منيب حفظ الله، فوائد و مسائل، تحت الحديث ، الادب المفرد: 1284  
1
فوائد ومسائل:
(۱)وسوسے شیطان کی طرف سے ہوتے ہیں اور ان سے نفرت خالص ایمان ہے جو اس وسوسے کو دل میں نہیں ٹھہرنے دیتا۔ یاد رہے کہ وسوسہ اس خیال کو کہتے ہیں جو دل میں متردد رہے اور قرار نہ پکڑے اور عزم کی صورت اختیار نہ کرے۔
(۲) ضروری اور اہم معاملات میں علماء سے رجوع کرنا چاہیے اور ان سے راہنمائی حاصل کرنی چاہیے۔
(۳) دل کے خیالات پر مواخذہ نہیں لیکن انہیں عزم کی صورت اختیار نہیں کرنے دینا چاہیے۔ کیونکہ عزم کی صورت میں گناہ ہو گا۔
   فضل اللہ الاحد اردو شرح الادب المفرد، حدیث\صفحہ نمبر: 1284   

http://islamicurdubooks.com/ 2005-2023 islamicurdubooks@gmail.com No Copyright Notice.
Please feel free to download and use them as you would like.
Acknowledgement / a link to www.islamicurdubooks.com will be appreciated.