الحمدللہ ! قرآن پاک روٹ ورڈ سرچ اور مترادف الفاظ کی سہولت پیش کر دی گئی ہے۔

 
صحيح البخاري کل احادیث 7563 :حدیث نمبر
صحيح البخاري
کتاب: جنازے کے احکام و مسائل
The Book of Al-Janaiz (Funerals)
37. بَابُ مَا يُنْهَى مِنَ الْحَلْقِ عِنْدَ الْمُصِيبَةِ:
37. باب: غمی کے وقت سر منڈوانے کی ممانعت۔
(37) Chapter. Shaving the head on the falling of a calamity is forbidden.
حدیث نمبر: 1296
پی ڈی ایف بنائیں مکررات اعراب English
(مرفوع) وقال الحكم بن موسى: حدثنا يحيى بن حمزة عن عبد الرحمن بن جابر ان القاسم بن مخيمرة حدثه , قال: حدثني ابو بردة بن ابي موسى رضي الله عنه , قال: وجع ابو موسى وجعا شديدا فغشي عليه وراسه في حجر امراة من اهله فلم يستطع ان يرد عليها شيئا , فلما افاق قال: انا بريء ممن برئ منه رسول الله صلى الله عليه وسلم إن رسول الله صلى الله عليه وسلم برئ من: الصالقة , والحالقة , والشاقة(مرفوع) وَقَالَ الْحَكَمُ بْنُ مُوسَى: حَدَّثَنَا يَحْيَى بْنُ حَمْزَةَ عَنْ عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ جَابِرٍ أَنَّ الْقَاسِمَ بْنَ مُخَيْمِرَةَ حَدَّثَهُ , قَالَ: حَدَّثَنِي أَبُو بُرْدَةَ بْنُ أَبِي مُوسَى رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ , قَالَ: وَجِعَ أَبُو مُوسَى وَجَعًا شَدِيدًا فَغُشِيَ عَلَيْهِ وَرَأْسُهُ فِي حَجْرِ امْرَأَةٍ مِنْ أَهْلِهِ فَلَمْ يَسْتَطِعْ أَنْ يَرُدَّ عَلَيْهَا شَيْئًا , فَلَمَّا أَفَاقَ قَالَ: أَنَا بَرِيءٌ مِمَّنْ بَرِئَ مِنْهُ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ إِنَّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ بَرِئَ مِنْ: الصَّالِقَةِ , وَالْحَالِقَةِ , وَالشَّاقَّةِ
اور حکم بن موسیٰ نے بیان کیا کہ ہم سے یحییٰ بن حمزہ نے بیان کیا، ان سے عبدالرحمٰن بن جابر نے کہ قاسم بن مخیمرہ نے ان سے بیان کیا، انہوں نے کہا کہ مجھ سے ابوبردہ بن ابوموسیٰ نے بیان کیا کہ ابوموسیٰ اشعری رضی اللہ عنہ بیمار پڑے ‘ ایسے کہ ان پر غشی طاری تھی اور ان کا سر ان کی ایک بیوی ام عبداللہ بنت ابی رومہ کی گود میں تھا (وہ ایک زور کی چیخ مار کر رونے لگی) ابوموسیٰ رضی اللہ عنہ اس وقت کچھ بول نہ سکے لیکن جب ان کو ہوش ہوا تو انہوں نے فرمایا کہ میں بھی اس کام سے بیزار ہوں جس سے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے بیزاری کا اظہار فرمایا۔ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے (کسی غم کے وقت) چلا کر رونے والی ‘ سر منڈوانے والی اور گریبان چاک کرنے والی عورتوں سے اپنی بیزاری کا اظہار فرمایا تھا۔

Narrated Abu Burda bin Abi Musa: Abu Musa got seriously ill, fainted and could not reply to his wife while he was lying with his head in her lap. When he came to his senses, he said, "I am innocent of those, of whom Allah's Messenger (saws) was innocent. Allah's Messenger (saws) is innocent of a woman who cries aloud (or slaps her face) who shaves her head and who tear off her clothes (on the falling of a calamity)
USC-MSA web (English) Reference: Volume 2, Book 23, Number 383



تخریج الحدیث کے تحت حدیث کے فوائد و مسائل
  حافظ عمران ايوب لاهوري حفظ الله، فوائد و مسائل، تحت الحديث صحيح بخاري 1296  
´غمی کے وقت سر منڈوانے کی ممانعت`
«. . . إِنَّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ بَرِئَ مِنْ: الصَّالِقَةِ , وَالْحَالِقَةِ , وَالشَّاقَّةِ . . .»
. . . رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے (کسی غم کے وقت) چلا کر رونے والی ‘ سر منڈوانے والی اور گریبان چاک کرنے والی عورتوں سے اپنی بیزاری کا اظہار فرمایا تھا . . . [صحيح البخاري/كِتَاب الْجَنَائِزِ: 1296]

لغوی توضیح:
«الصَّالِقَةِ» مصیبت کے وقت بلند آوازیں نکالنے والی۔
«الْحَالِقَةِ» مصیبت کے وقت سر منڈوانے والی۔
«الشَّاقَّةِ» مصیبت کے وقت کپڑے پھاڑنے والی۔

فہم الحدیث:
معلوم ہوا کہ مصیبت کے وقت چیخ و پکار کرنے والی عورتوں سے نبی صلی اللہ علیہ و سلم کا کوئی تعلق نہیں۔ ایک روایت میں ہے کہ نوحہ خوانی جاہلیت کا کام ہے اور اگر نوحہ کرنے والی عورت توبہ کیے بغیر مر جائے تو اسے روز قیامت گندھک کی شلوار اور خارش کی قمیص پہنائی جائے گی۔ [مسلم: كتاب الجنائز: 934]
   جواہر الایمان شرح الولووالمرجان، حدیث\صفحہ نمبر: 66   
  مولانا داود راز رحمه الله، فوائد و مسائل، تحت الحديث صحيح بخاري: 1296  
1296. حضرت ابو بردہ بن ابو موسیٰ اشعری ؒ سے روایت ہے کہ ایک دفعہ ابو موسیٰ ؑ سخت بیمار ہوئے اور ان پر غشی طاری ہوگئی۔ ان کاسر ان کے گھر کی ایک عورت کی گود میں تھا(وہ رونے لگی) حضرت ابو موسیٰ ؑ اشعری ؓ میں اتنی طاقت نہ تھی کہ اسے منع کرتے۔ ہوش آیا تو کہنے لگے:میں اس شخص سے بری ہوں جس سے حضرت محمد ﷺ نے اظہار براءت فرمایا ہے۔ یقیناً رسول اللہ ﷺ نے مصیبت کے وقت چلاکررونے والی، سرمنڈانے والی اور گریبان پھاڑنے والی عورت سے اظہار براءت فرمایاہے۔ [صحيح بخاري، حديث نمبر:1296]
حدیث حاشیہ:
معلوم ہوا کہ غمی میں سرمنڈوانا‘ گریبان چاک کرنا اور چلاکر نوحہ کرنا یہ جملہ حرکات حرام ہیں
   صحیح بخاری شرح از مولانا داود راز، حدیث\صفحہ نمبر: 1296   
  الشيخ حافط عبدالستار الحماد حفظ الله، فوائد و مسائل، تحت الحديث صحيح بخاري:1296  
1296. حضرت ابو بردہ بن ابو موسیٰ اشعری ؒ سے روایت ہے کہ ایک دفعہ ابو موسیٰ ؑ سخت بیمار ہوئے اور ان پر غشی طاری ہوگئی۔ ان کاسر ان کے گھر کی ایک عورت کی گود میں تھا(وہ رونے لگی) حضرت ابو موسیٰ ؑ اشعری ؓ میں اتنی طاقت نہ تھی کہ اسے منع کرتے۔ ہوش آیا تو کہنے لگے:میں اس شخص سے بری ہوں جس سے حضرت محمد ﷺ نے اظہار براءت فرمایا ہے۔ یقیناً رسول اللہ ﷺ نے مصیبت کے وقت چلاکررونے والی، سرمنڈانے والی اور گریبان پھاڑنے والی عورت سے اظہار براءت فرمایاہے۔ [صحيح بخاري، حديث نمبر:1296]
حدیث حاشیہ:
(1)
مجبوری یا ضرورت کے پیش نظر سر منڈوانا جائز ہے لیکن مصیبت کے وقت ماتم و نوحے کے طور پر سر منڈوانے سے اگرچہ انسان دائرہ اسلام سے خارج نہیں ہوتا، لیکن قابل براءت اور لائقِ نفرت امر ضرور ہے اور یہی یہاں مقصود ہے۔
آج بھی ہمارے ہاں بعض قبائل بالخصوص کفار ہند میں اس کا رواج ہے۔
(2)
واضح رہے کہ حضرت ابو موسیٰ اشعری ؓ کو جب غشی کا دورہ پڑا تو وہ حضرت عمر ؓ کی طرف سے بصرہ کے گورنر تھے۔
اس روایت میں عورتوں سے خطاب ہے۔
صحیح مسلم میں بصیغہ تذکیر یہ حدیث مروی ہے کہ میں ہر اس شخص سے بے زار ہوں جو مصیبت کے وقت سر منڈوائے، چلا کر روئے اور گریبان پھاڑے۔
(صحیح مسلم، الإیمان، حدیث: 288 (104)
، و فتح الباري: 212/3)

   هداية القاري شرح صحيح بخاري، اردو، حدیث\صفحہ نمبر: 1296   

http://islamicurdubooks.com/ 2005-2023 islamicurdubooks@gmail.com No Copyright Notice.
Please feel free to download and use them as you would like.
Acknowledgement / a link to www.islamicurdubooks.com will be appreciated.