الحمدللہ! انگلش میں کتب الستہ سرچ کی سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔

 
الادب المفرد کل احادیث 1322 :حدیث نمبر
الادب المفرد
كتاب
627. بَابُ لَعِبِ الصِّبْيَانِ بِالْجَوْزِ
627. بچوں کا اخروٹ سے کھیلنے کا بیان
حدیث نمبر: 1299
پی ڈی ایف بنائیں اعراب
حدثنا عبد الله قال‏:‏ اخبرني عبد العزيز بن ابي سلمة، عن هشام، عن ابيه، عن عائشة، ان النبي صلى الله عليه وسلم كان يسرب إلي صواحبي يلعبن باللعب، البنات الصغار‏.‏حَدَّثَنَا عَبْدُ اللهِ قَالَ‏:‏ أَخْبَرَنِي عَبْدُ الْعَزِيزِ بْنُ أَبِي سَلَمَةَ، عَنْ هِشَامٍ، عَنْ أَبِيهِ، عَنْ عَائِشَةَ، أَنَّ النَّبِيَّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ كَانَ يُسَرِّبُ إِلَيَّ صَوَاحِبِي يَلْعَبْنَ بِاللَّعِبِ، الْبَنَاتِ الصِّغَارِ‏.‏
سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا سے روایت ہے کہ نبی صلی اللہ علیہ وسلم میرے پاس میری سہیلیوں کو بھیجتے جو میرے ساتھ گڑیوں والا کھیل کھیلتی تھیں۔

تخریج الحدیث: «صحيح: أخرجه البخاري، كتاب الأدب: 6130 و مسلم: 2440»

قال الشيخ الألباني: صحيح

   صحيح البخاري6130عائشة بنت عبد اللهألعب بالبنات عند النبي وكان لي صواحب يلعبن معي فكان رسول الله إذا دخل يتقمعن منه فيسربهن إلي فيلعبن معي
   صحيح مسلم6287عائشة بنت عبد اللهيسربهن إلي
   سنن أبي داود4931عائشة بنت عبد اللهألعب بالبنات فربما دخل علي رسول الله وعندي الجواري فإذا دخل خرجن وإذا خرج دخلن
   سنن النسائى الصغرى3380عائشة بنت عبد اللهتزوجني رسول الله وأنا بنت ست دخل علي وأنا بنت تسع سنين ألعب بالبنات
   سنن ابن ماجه1982عائشة بنت عبد اللهيسرب إلي صواحباتي يلاعبنني
   مسندالحميدي262عائشة بنت عبد اللهفكان رسول الله صلى الله عليه وسلم يسربهن إلي

تخریج الحدیث کے تحت حدیث کے فوائد و مسائل
  الشيخ الحديث مولانا عثمان منيب حفظ الله، فوائد و مسائل، تحت الحديث ، الادب المفرد: 1299  
1
فوائد ومسائل:
(۱)ان روایات سے معلوم ہوا کہ بچوں کے لیے کھیل کود جائز ہے۔ ایسے کھیل جن میں وقت کا بہت زیادہ ضیاع یا بری عادت پڑنے کا خدشہ ہو یا وہ شرعی طور پر منع ہو جیسے شطرنج وغیرہ یا جائز کھیل میں شرط لگائی گئی ہو اور وہ جوئے کی شکل اختیار کر جائے تو ایسے کھیل ممنوع ہیں۔
(۲) اس سے معلوم ہوا کہ اخروٹ یا بانٹوں کے ساتھ کھیلنا جائز ہے لیکن اس میں جوا لگانا یا اس قدر اس میں مصروف ہونا کہ یہ عادت بن جائے اور بڑے ہوکر بھی نہ جائے ناجائز ہے۔
(۳) یاد رہے کہ یہ کھیل بچوں کے لیے ہیں۔ عصر حاضر کے کھیل جس میں لوگ بے تحاشا اپنا وقت برباد کرتے ہیں اور کروڑوں کے جوے لگتے ہیں سب ناجائز ہیں۔
(۴) بچیوں کا گڑیوں کے ساتھ کھیلنا جائز ہے۔ اگرچہ یہ تصاویر ہوتیں ہیں لیکن اس شکل میں جواز ہے، البتہ کتوں اور ریچھوں کے بھالو گھروں میں رکھنا اور ان کے ذریعے بچوں کو بہلانا غیر مسلموں کی نقالی ہے۔ اور سلف اپنی اولاد کو کتوں کے ساتھ کھیلنے سے منع کرتے تھے جیسا کہ ابراہیم نخعی رحمہ اللہ کا قول گزرا ہے۔
   فضل اللہ الاحد اردو شرح الادب المفرد، حدیث\صفحہ نمبر: 1299   

http://islamicurdubooks.com/ 2005-2023 islamicurdubooks@gmail.com No Copyright Notice.
Please feel free to download and use them as you would like.
Acknowledgement / a link to www.islamicurdubooks.com will be appreciated.